اگر تمہیں اللہ یاد نہیں آتا اگر تمہارا دل اس کی عبادت میں نہیں لگتا اگر تم اللہ سے شکوےکرتے ہو اگر تمہارا ایمان ڈگمگا گیا ہے تم کن پڑھتے ہو مگر فیکون پر ڈگمگاہٹ محسوس کرتے ہو تو کسی دن فجر سے لے کر سورج کے طلوع ہونے تک کا نظارہ کرو تم دیکھو گے وہ کیسے آسمان کا رنگ بدلتا ہے کیسے رات کو دن میں تبدیل کرتا ہے کیسے اندھیرے کے بعد روشنی پھیلاتا ہے وہ "کن "کہتا ہے اور کیسے ساری کائنات "فیکون" کی تشریح بن جاتی ہے❤️
انسان جب اچھا سوچتا ہے تو اللہ خود ہی راستے بنا دیتا ہے اور مشکلیں آسان کردیتا ہے، تمہارا رب جس چیز کو تمہارے قریب کردے اس میں حکمت تلاش کرو، اور جس چیز کو دور کردے اس پہ صبر اختیار کرو، اللہ کے فیصلوں کو سمجھنا انسان کی سمجھ سے بالاتر ہے؛
آج کسی نے مجھ سے کہا کہ "آپ کی باتیں بہت گہری ہوتی ہیں" میں تب سے اس سوچ میں گم ہوں کہ کیا واقعی باتیں گہری ہوتی ہیں۔؟ کیونکہ گہرے تو دُکھ ہوتے ہیں جو دکھائی نہیں دیتے, گہرے تو روح پہ لگے زخم ہوتے ہیں جو کسی سے سِلتے نہیں, گہری تو خاموشی ہوتی ہے جس کا چیختا شور کسی کو سنائی نہیں دیتا, گہری تو درد کی رات ہوتی ہے، جس میں کوئی روشن ستارہ طلوع نہیں ہوتا, گہرے تو دل ہوتے ہیں جو ہر احساس اندر دفن کر لیتے اور گہری تو محبت ہوتی ہے جو پرانی ہو کر بھی پھیکی نہیں پڑتی مگر کیا باتیں بھی گہری ہوتیں۔؟ کیا واقعی۔؟ من آتشم 🔥