جاؤ اے اہلِ جہاں ڈھونڈ کے لاؤ اس کو۔۔۔!
جس کے غم نے ہمیں بیمار بنا رکھا ہے😔
ایک وحشت ھے کہ ہر عکس میں آ جاتی ھے،
جانے کیا رَنج ھے جو آنکھ سے جاتا ہی نہیں
بہت سوچ کے سوچا ہے کنارا کر لیا جائے
فقط اس کی یادوں پر گزارہ کر لیا جائے
ایک وقت تھا جب انجان تھے دونوں
کیوں نا اب کے وہ حال دوبارہ کر لیا جائے
😔😒
وہ یوں خفا ہو گیا مجھ سے کہ جیسے
اُس کے گناہ مجھ سے ہی شروع ہوۓ تھے
کچھ محبتیں خوبصورت احساس میں لپٹی ہوتی ہیں
اُن کا کھونے پانے، نفع نقصان یا ہجر وصال سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا
میں در بدر ہوں ابھی اپنی جستجو میں بہت
میں اپنے لہجے کو انداز دے رہا ہوں ابھی
خواب دونوں کے محرومِ تعبیر ہیں
ہم اِدھر رائیگاں وه اُدھر رائیگاں..
جستجو جس کی تھی اس کو تو نہ پایا ہم نے
اس بہانے سے مگر دیکھ لی دنیا ہم نے
سب کا احوال وہی ہے جو ہمارا ہے آج
یہ الگ بات کہ شکوہ کیا تنہا ہم نے
خود پشیمان ہوئے نے اسے شرمندہ کیا
عشق کی وضع کو کیا خوب نبھایا ہم نے
کون سا قہر یہ آنکھوں پہ ہوا ہے نازل
ایک مدت سے کوئی خواب نہ دیکھا ہم نے
عمر بھر سچ ہی کہا سچ کے سوا کچھ نہ کہا
اجر کیا اس کا ملے گا یہ نہ سوچا ہم نے
کب ملی تھی کہاں بچھڑی ہمیں معلوم نہیں
زندگی تجھ کو تو بس خواب میں دیکھا ہم نے
تجھ کو رسوا نہ کیا خود بھی پشیماں نہ ہوئے
عشق کی رسم کو اس طرح نبھایا ہم نے
اے ادا اور سنائیں بھی تو کیا حال اپنا
عمر کا لمبا سفر طے کیا تنہا ہم نے!!!!
مجھ سے نفرت کے دعوے اپنی جگہ
میرے نام پر اس کا پلٹ کر دیکھنا کمال تھا
ہر حال میں مُسکرانے کی ٹھانی ہے
اے زندگی ہم نے بھی کہاں ہار مانی ہے_
دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے
تو نہیں ہوتا تو ہر شے میں کمی رہتی ہے
اب کے جانے کا نہیں موسم گر یہ شائد
مسکرائیں بھی تو آنکھوں میں نمی رہتی ہے
عشق عمروں کی مسافت ہے کسے کیا معلوم؟
کب تلک ہم سفری ہم قدمی رہتی ہے
کچھ جزیروں میں کبھی کھلتے نہیں چاہت کے گلاب
کچھ جزیروں پہ سدا دھند جمی رہتی ہے
میں اپنے نصیب میں لکھی گئ اداسیوں کو
اگر دن میں اچھال دوں تو شام ھو جائے💔
میں حیران ہوں ان لوگوں پر جو اچانک آشنائی ،تعلق، اچھاساتھ، دوستی، یادیں، مان اور بھرم پیچھے چھوڑ جاتے ہیں اور ایسے بچھڑ جاتے ہیں جیسے کبھی ملے ہی نا ہوں ...!!
نئے نئے پیراہن پہن کر بھی خوش نہیں لگتے ایسی زمانوں پہ محیط اداسی کا ہم کیا کریں😔
زندگی کسی نہ کسی مقام پہ۔۔!
ہر کسی کیلئے تلخ ہوجاتی ہے😔💯
آشنا وہ بھی ہیں الفاظ کی تہہ داری سے
پر ہم بھی ہر لفظ میں مفہوم نیارکھتے ہیں
ہ
"وہ باتیں کھا گئی مجھ کو ..
جو باتیں پی گیا تھا میں...."
لبوں کو سی کے جو بیٹھے ہیں بزم دنیا میں🖤
کبھی تو ان کی بھی خاموشیاں سنو تو سہی🖤
🔥اپنے لمحے سنوارنے کے لئے میری صدیاں بگاڑ دیں تم نے🔥
میں اس امیدپہ ڈوباکہ توبچالےگا..! اب اس کےبعدمراامتحان کیالےگا ؟؟
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain