ہم سمجھتے ہیں کے مالک ہمیں اوپر سے دیکھتا ہے ۔۔
مگر سچ یہ ہے کے وہ ہمیں اندر سے دیکھ رہا ہے ۔۔
کس قدر پر کیف ہے تیری محبّت یا رب ۔۔۔
نہ بے وفائی کا خدشہ ، نہ جدائی کا خوف ۔۔۔
جو بھی انسان یہاں حق پہ جیا کرتا ہے ۔۔۔
رہبری اس کی میرا رب ہی کیا کرتا ہے ۔۔۔۔
چھوڑ جاۓ اسے دنیا ساری بھی تو کیا غم ۔۔
وہ تو رب کی محبّت میں جیا کرتا ہے ۔۔۔
بابر
میرے قلب کو بھی نصیب ہوں ۔۔
تیری ذات سے وہی نسبتیں ۔۔۔
وہ جو عظمتیں تھیں اویس کی ۔۔
وہ جو رابطے تھے بلال کے ۔۔
جو نبیؐ کو میرے قبول ہوں ۔۔۔
وہی کاش میرے اصول ہوں ۔۔۔
وہی صبر ہو وہی گفتگو ۔۔
وہی سادگی وہی عاجزی ۔۔
انسان کا بہترین دوست اللّه ہے ۔
بہت جلد مان جاتا ہے ۔۔
پرانی باتیں یاد نہیں کرواتا ۔۔
کبھی اپنے در سے مایوس نہیں لوٹاتا ۔۔
اب ہمیں کیا کوئی گراۓ گا ۔۔۔
ہر سہارا گلے لگاۓ گا ۔۔۔۔
ہم نے خود کو گرا لیا ہے وہاں ۔۔۔۔
گرنے والے جہاں سمبھلتے ہیں ۔۔۔۔۔
امت کو جہنم سے رہا کون کرے گا۔۔۔
یہ کام محمّدؐ کے سوا کون کرے گا ۔۔۔
اس کی آنکھوں میں حشر تک وہ نظارے ہوں گے ۔۔۔
جس نے دو پل بھی مدینے میں گزارے ہوں گے ۔۔۔
اللّه نے ایسے مردوں پر لعنت کی ہے جو عورتوں سے مشابہت کرتے ہیں ۔
دمادم پر بہت سے لوگ اس بیماری میں مبتلا ہیں ۔
میری درخواست ہے ایسے لوگوں سے کے اللّه سے ڈریں اور توبہ کریں زندگی بہت محدود ہے ۔۔
جزاک اللّه
انسان کی فطرت بھی بہت عجیب ہے
جب اس کے پاس کچھ نہیں ہوتا تو وہ ترستا ہے کسی بھی چیز کے لئے کسی مقام کے لئے پیسے کے لئے شہرت کے لئے کسی دوست کے لئے کسی بہن یا بھائی کے لئے
مگر جب اللّه اس کو نواز دیتا ہے اور اسے وہ مقام مل جاتا ہے جو وہ چاہتا ہے
تو پھر وہ اپنے پرانے گزرے دن بھول جاتا ہے
کسی بھی چیز کی قدر تب ہی ہوتی ہے جب وہ چیز پاس نہ ہو ۔۔
اللّه ہمیں ہر حال میں شکر کرنے کی توفیق دے ۔۔۔آمین
السلام علیکم
صبح بخیر

محبّت دیکھ لی ہم نے زمانے بھر کے لوگوں کی ۔۔
جہاں کچھ دام زیادہ ہوں وہاں انسان بکتے ہیں ۔۔۔

بات صرف نیت کی ہے دعا تو کسی وقت بھی کی جا سکتی ہے ۔۔۔
انسان کو جب اپنے اندر جھانکنا آ جاۓ تو وہ دوسروں کے احساسات کو سمجھنے کے قابل ہو جاتا ہے ۔۔
کبھی کبھی ہم غصّے میں یا طنز میں کوئی ایسی بات کر جاتے ہیں جو نہ کرنے والی ہو یا جو اللّه کو پسند نہ ہو ۔کسی بھی شخص کو انتہائی ذلّت کے مقام پر کھڑا کر ہم شاید خوشی محسوس کرتے ہیں ۔یہ بلکل بھی اچھی بات نہیں ۔اس طرح انسان اللّه کی پکڑ میں آ سکتا ہے ۔
اور اللّه کسی بھی امتحان میں انسان کو ڈال سکتا ہے ۔
میں ہاتھ جوڑ کر آپ لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کے کسی کو بھی حقیر مت سمجھیں اگر کسی میں کوئی خامی دیکھیں تو آرام سے
سمجھا دیں ورنہ خاموش رہیں ۔
جزاک اللّه

عزت اور ذلّت میرے اللّه کے ہاتھ میں ہے ۔۔۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain