دنیا کا عذاب یہ ہے کے تمہارا دل مردہ ہو جاۓ ۔۔۔
آنکھوں اور زبان کی آزادی روح کے لیے قید ہے ۔۔

بہترین سکون یہ ہے کے خدا کی اطاعت پر خوش رہو ۔۔
جلد بازی حماقت ہے اور انسان کی بد ترین
کمزوری بھی ۔۔۔
مقدر پر راضی ہو جاؤ غنی ہو جاؤ گے ۔۔۔
بہترین دولت مندی یہ ہے کے خواہشات کو ترک کر دو ۔۔۔
مصیبت میں گھبرا جانا کمال درجے کی مصیبت ہے ۔۔۔۔۔۔۔
معافی نہایت بہترین انتقام ہے ۔۔۔۔
حسد نہ کرنے سے بدن تندرست رہتا ہے ۔۔۔
جو اعتدال سے خرچ کرتا ہے وہ کبھی تنگ دست نہیں ہوتا ۔۔
ایسی بات مت کہو جو مخالف کو سمجھ نہ آۓ ۔۔۔۔
خاموشی غصّے کا بہترین علاج ہے ۔۔۔۔
تلوار کا زخم جسم پر آتا ہے اور زبان کا روح پر ۔۔۔۔
گناہ کسی نہ کسی صورت دل کو بےقرار رکھتا ہے ۔۔۔
زبان کو شکوے سے روکو گے تو خوشی ملے گی ۔۔
السلام علیکم
صبح بخیر
اللّه سے دعا ہے کے آج کا دن آپ سب کے لیے رحمتوں اور برکتوں والا ہو ۔۔

درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے ۔۔
اگر بات کرنا چاندی ہے تو چپ رہنا سونا ہے ۔۔۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain