اِک بار تم کو ہنس کے دِکھایا تو ہے ابھی
یوں بار بار ضد تو نہیں کرتے میری جان
تیری صورت کو جب سے دیکھا ہے
میری آنکھوں پہ لوگ مرتے ہیں
عشق کی نگری میں معافی کسی کو نہیں ہوئی
عشق عمر نہیں دیکھتا اجاڑ دیتا ہے بس
کُچھ دِنوں سے تیری آواز نہیں سُنی میں نے
کُچھ دِنوں کو میں صدیاں شُمار کرتا ھوں..
بہت مصروف ہے عمرِ رواں پھر بھی مُجھے ہر دم
تِیرا احساس رہتا ہے کسی الہام کی مانند...
وہ تیرے ہاتھ کی سنہری سی دلنشیں چائے...
اور وہ تیرا پاس آ کہ دھیمے سے کہنا جناب چائے لیجئے...
اس طرح رسم الفت ادا کیجئے دل کسی کا نا ٹوٹے دعا کیجئے
وہ اتنی دور رہنے والا شخص
ٹکرایا بھی تو سیدھا دل سے
قطرہ قطرہ میرے حلق کو تر کرتی ہے۔۔
میری رگ رگ میں تیری محبت سفر کرتی ہے۔.
ہر وہ شخص جھوٹا ہے جو کہتا ہے کہ وہ "حُسن" سے متاثر نہیں ہوتا
دل گوارا نہیں کرتا ہے شکست امید
ہر تغافل پہ نوازش کا گماں ہوتا ہے
ایک شرارت کرتے ہیں
آؤ محبت کرتے ہیں
وہ آج بھی یہی سوچتی ہو گی
کمینے نے کوئی اور پھنسا لی ہو گی
محبت میں برابری کہاں ہوتی ہے
محبوب کا پلڑا ہمیشہ بھاری رہتا ہے
واللہ بہت خوش ہوں میں.
آنکھیں یوں ہی اداس رہتی ہیں.
بس اس سبب سے کہ تجھ پر بہت بھروسہ تھا
گِلے نہ بھی ہوں، حیرانیاں تو ہوتے ہیں
اے خوئے اجتناب تعلق کہیں تو رکھ
بے چارگی میں پوچھنے والا کوئی تو ہو___
خوب ہوتی ہے گفتگو تم سے
تم سے جب گفتگو نہیں ہوتی
مجھ کو جب عشق کرنا آتا تھا
تم جانے کہاں پہ رہتے تھے
کیوں پرکھتے ہو سوالوں کو جوابوں سے
ہونٹ اچھے ہوں تو سمجھو کہ سوال اچھا ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain