سنو.... تم جب مجھے یاد آتے ہو میں تمھاری ٹائم لائن پہ جاتی ہوں.... تمھاری تصویر دیکھتی ہوں.... زیر لب مسکراتی ہوں ۔۔۔. پھر میں پاگلوں کی طرح اس لڑکی کی ٹائم لائن دیکھتی ہوں.... میں اپنے آنسو اپنی پلکوں میں چھپا لیتی ہوں.... اکثر یوں بھی ہوتا ہے کہ میں ایک میسج ٹائپ کر کے گھنٹوں بیٹھی رہتی ہوں.... اپنی انا کے پاؤں پکڑتی ہوں.... کہ وہ ایک بار تم کو واپس بلائے.... میری انا میرے ہاتھوں کو زور سے جکڑتی ہے مسکراتی ہے نفی میں سر ہلاتی ہے.... میں جلتی آنکھوں اور سلگتے دل کے ساتھ خاموش ہو جاتی ہوں دوسرے دن بھی جب تم یاد آؤ تو میں یہی معمول دھراتی ہوں.... اس امید پہ کہ ایک دن میں اپنی انا سے جیت جاؤں گی اور تم کو واپس بلا لوں گی.... پتہ ہے میری انا کیا کہتی ہے؟.... وہ کہتی ہے اس کو خود آنے دو...🙃🙃 ______KîŇ_____
کیا چاہتے ہو کیوں بار بار کال کر رہے ہو؟ تم کیا چاہتے ہو کہ میں نمبر تبدیل کر دوں؟ نہیں نہیں ۔میں تو صرف تمہاری آواز سننا چاہتاہوں۔بس ایک بار اسی طرح مجھ سے پیار سے بات کر لو جیسے کبھی کیاکرتی تھی۔یقین مانو ان آنکھوں میں آنسو رک جائیں گے۔میری رکی ہوئی سانسیں چلنے لگیں گی۔میرا دل جو دھڑکنا بھول گیا ہے وہ پھر سے دھڑکنے لگے گا۔بس صرف ایک بار۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں اب ایسا کبھی نہیں ہو گا میرے بہانے جاؤ بھاڑ میں مجھے تم سے کوئی غرض نہیں ۔ایک بات بتاؤں "آبی"!!!تم میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی میں نے تم سے بات کر کے سب سے بڑی غلطی کی۔مجھ پر لعنت ہو جو میں نے کبھی تم سے بات کی اور سچ تو یہ ہے کہ نہ میں تم سے پہلے محبت کرتی تھی اور نہ اب کرتی ہوں۔۔اور نہ ہی کبھی کروں گی۔تم سے تو میں نفرت بھی نہ کروں کیوں کہ وہ بھی دشمنوں سے کی جاتی ہے۔ 😔😔😔
عجیب پاگل لڑکی ہوں،🙂🔥 اپنے خوابوں سے ہی ڈر جاتی ہوں غصہ بہـت زیادہ کرتی ہوں،❤️ پھر کرکے غصہ میں رونے لگتی ہوں سب کے دکھوں کو سنتی ہوں،🤗 لاکھ اداس ہوجاؤں لیکن اپنوں کی خوشی میں خوش ہوتی ہوں،😍 بظاہر بہــت بے پرواہ سی لگتی ہوں، لیکن سب کا خیال کرتی ہوں،🥰 میں پاگل لڑکی اپنی ذات کو ہمیشہ بھول جاتی ہوں بظاہر تو پتھر سی لگتی ہوں😌 مگر بہت نازکـــ سا دل رکھتی ہوں❤️ _________😔😔________
میں عشاء کے بعد انتظار کرتی تھی .. وہ نماز پڑھ کے کال کیا کر تا تھا.. ناراضگی کے بعد بھی وہ مجھ سے... باتوں باتوں میں میرا پوچھ لیا کرتا تھا... آج فلاں وضیفہ کیا تھا ہمارے لیئے... وہ مجھے کچھ یوں تسلی دیا کرتا تھا... کچھ پل مجھے خاموش ہونے کا کہہ کر... آیت الکرسی پھونک دیا کرتا تھا.... بچھڑنے سے کسی کے کوئی مر نہیں جاتا... وہ مجھے یہ نصیحت بھی کیا کرتا تھا...🔥🥀 #KîŇ🥀
دل ہر جگہ نہیں لگتا، لاڈ ہر کسی سے نہیں اٹھوائے جاتے،😊❤ پاگل پن کی سبھی حرکتیں ہر کسی کے سامنے نہیں کی جاتیں، مان ہر کسی پہ نہیں ہوتا، ہر کسی کے لیے ہم بچوں جیسے نہیں بنتے، کھلی کتاب کی طرح ہر ایک کی آنکھوں سے پڑھے جانے کی خواہش نہیں ہوتی۔🥀🖤 "☺️کچھ لوگ ہوتے ہیں"♥️ کبھی کہیں، کسی بھی جگہ ہجوم میں نگاہ نہیں رُکتی، نظر کسی ایک پہ ہی ٹکتی ہے۔ سمجھنا چاہیے کہ دل ایک نا معلوم جزیرہ نہیں جو ہر کشتی کو پناہ دینا چاہتا ہے🖤🔥🥀 "روح" اپنی کھوج مکمل ہونے کے بعد کسی اور کی چاہ سے دستبردار ہو جاتی ہے دل اور روح میں یہ ہی فرق ہے دل سے دل لگی ہوتی ہے اور روح سے "عشق"... 😔🖤😔سب ختم✍🏻