Damadam.pk
Kitab.Ishq's posts | Damadam

Kitab.Ishq's posts:

Kitab.Ishq
 

نومبر کی سرد شام ہے
شال تو اُس نے اوڑھی ہوگی....
آدھی #چائے پی لی ہو گی
آدھی عادتاً چھوڑی ہو گی
میری یاد اور اُسے..!
ارے نہیں !!
اتنی فرصت تھوڑی ہوگی...

Kitab.Ishq
 

مجھے بھی ہنستا ہو دیکھتے ہیں وہ لیکن ان کو کیا پتا۔۔
یہ ہنسی مجھے کتنی تکلیف دیتی مجھے اپنے دل کو توڑ توڑ کے ایک قہقہہ نکالنا ہوتاہے اپنا درد چھپانے کیلیے۔۔
ان کیلیے تو میں ہنستا ہوں۔۔ مگر اپنے اندر اس ایک مسکراہٹ کیلیے کتنی بار مر جاتا ہوں وہ توصرف اللہ اور میں جانتا ہوں۔۔۔
کتاب عشق

Kitab.Ishq
 

میں بھول نہیں پاتا وہ لمحات جب آپ نے پہلی بار اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔۔
اور وہ لمحات جب آخری بار آپ خدا حافظ کہا۔۔
ان لمحات کے درمیان ٹھیک ایک سال 7 مہینے دس دن ٩ گھنٹے 44 منٹ کا وقت تھا جو ہماری محبت کا تھا۔۔
اس وقت میں میری خوشیاں عروج پہ تھی۔۔
مجھ خود پہ فخر تھا کہ میرے پاس تم ہو۔۔
مجھے اپنی منزل نظر آگٸ تھی۔۔
میرے پاس دنیا کی ہر خوشی موجود تھی۔۔
لیکن پھر وہ وقت آیا جہاں آپ نے خدا حافظ کہا۔۔
جس کا مجھے آپ سے امید ہی نہیں تھی۔۔
اور وہی سے میرے خوشیوں کے دن یک دم اندھرے میں بدل گے۔۔مجھے خود پر سے بھروسہ اٹھنے لگا۔۔
مجھے وہ اپنی خوشیاں اپنا غرور سب کا غرق ہونا دکھاٸ دیا۔۔
اور پھر میں ایک زہنی دباو میں آگیا اور آج بھی اسی دباو میں ہوں۔۔
آج میرے اردگرد لوگ ہنستے ہیں کبھی میرے ساتھ بھی ہنستے ہیں۔۔

🖤
مجھے سب سے زیادہ تکلیف پتا کب ہوئی
جب مجھے تمہاری بھیجی گئیں ساری تصویریں ڈیلیٹ کرنی پڑیں!
ہر تصویر کے ساتھ تمہاری یاد جڑی تھی
تمہاری مسکراہٹ 
تمہاری گہری کالی آنکھیں
ان میں بھری شرارت
زندگی سے بھرپور تصویریں تمہاری
اور مجھے ایسا لگ رہا تھا
جیسے میں اپنے وجود کے حصے کاٹ رہا ہوں
کتاب عشق
K  : 🖤 مجھے سب سے زیادہ تکلیف پتا کب ہوئی جب مجھے تمہاری بھیجی گئیں ساری تصویریں - 
Kitab.Ishq
 

دیکھو میری بات سنو مجھ سے اب اپنی ہی میت کو کندھا نہیں دیا جاتا مزید مجھے اب اس بے سدھ بدن کو کسی گڑھے میں پھینکنا ہے کیوں کے یہ مردہ ہو چکا ہے شاید جسے اب درد نہیں ہوتا جو کسی تلکیف میں مبتلا نہیں ہوتا مانو جیسے تمہارے بعد اِس میں سے روح نکال لی گئی ہو اور اسے یہیں دنیا میں چھوڑ دیا گیا ہو سزا دینے کے لیئے لیکن پھر بھی آخر یہ ہے تو میرا وجود ناں اور مجھ سے نہیں ہوتی نعمتِ خدا کی اور بے حرمتی مجھے اب اِسکو بچانا ہے لیکن تم بچانا نہیں چاہتی نا جانے کیوں لیکن تمہیں نظر نہیں آ رہا میں اِس حال میں۔۔۔۔
💔💔💔😢😢
کتاب عشق

Kitab.Ishq
 

تمہیں لگتا ہے میتیں صرف کندھوں پے ہی آٹھائی جاتی ہیں وہ بھی چار کندھوں پے تمہیں مرتے ہوئے لوگ دیکھائی دیتے ہیں تمہیں تکلیف میں تڑپتے انسان کا درد محسوس نہیں ہوتا لیکن تمارا من اُسکے لئیے گھبراتا ہے تم چاہتے ہو لوگوں کی مدد کرو اُنہیں موت کے۔ منہ سے نکال سکو وہ جو زندگی کی ساری اقصات گزار چکے ہیں وہ جنکی اناج یہاں ختم ہو چکی وہ جنکے جانے کا وقت مقرر تھا اور رخصتی کا وقت ہے تم اُنہیں روکنا چاہتے ہو تم مجھے کیوں نہیں روکنا چاہتے پھر؟ کیوں تمہیں میری تکلیف محسوس نہیں ہوتی۔۔۔؟
کیوں تمہارا من نہیں گھبراتا میرے لئیے؟
چلو نہیں ہوتی مانا لیکن تم دیکھ تو رہی ہو ناں مجھے مرتا ہوا؟
تو تم مجھے بچانے کی کوشش کیوں نہیں کر رہی کیوں میں تمہیں انسان نہیں لگ رہا؟

Kitab.Ishq
 

مجھے ایسے لگتا۔۔۔شاید میں گزرتے دنوں کے ساتھ ساتھ۔اپنا ذہنی توازن کھو رہا ہوں۔۔ یونہی بیٹھے بیٹھے آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔۔۔کہنے کو میرے پاس ہر رشتہ ہے۔۔۔لیکن پھر بھی میں خود کو لاوارث محسوس کرتا ہوں۔۔ہجوم میں ہوتے ہوئےبھی ایک سناٹا محسوس ہوتا ہے
۔۔ ایسے لگتا ہے جیسے میری ہر چیز چھن گٸ ہو مجھ سے..کسی بھی چیز میں دل نہیں لگتاہر چیز بیکار سی ہو گٸ ہے۔۔۔موبائل کو پکڑٶ توگھنٹوں سوچتا ہوں۔۔کہ کیا کرنا ہے کس سے بات کرنی۔۔عجیب بے چینی ہے۔۔۔ایک جگہ رکا ہی نہیں جاتا۔۔بس دل کرتا۔۔کہیں دور چلا جاؤں۔۔ ایسی جگہ۔۔ جہاں میرے علاوہ کوئی نہ ہو۔۔ایک سنسان جزیرہ جہاں میرے علاوہ کسی بھی انسان کا وجود نہ ہو.
وہاں جا کر بہت زور سے چیخوں اور اس قدر روٶ کے میرا ہر درد ہر غم,دُکھ،بیزاریت سب بہا دوں.
میں زندہ ہوں۔۔ یا مر چکا ہوں۔
میں نہیں جانتا۔۔
کتاب عشق

کتاب عشق______🖤
فراقِ یار کی بارش، ملال کا موسم
ہمارے شہر میں اترا کمال کا موسم
وہ اک دعا میری، جو نامراد لوٹ آئی
زباں سےروٹھ گیا پھرسوال کاموسم
بہت دنوں سےمیرےنیم وادریچوں میں
ٹھہر گیا ہےتمہارے خیال کا موسم
جو بےیقیں ہوبہاریں اجڑبھی سکتی ہیں
تو آ کےدیکھ لےمیرے زوال کاموسم
محبتیں بھی تیری دھوپ چھاؤں جیسی ہیں
کبھی یہ ہجر،کبھی وصال کاموسم
کوئ ملاہی نہیں جسکو سونپتے
ہم اپنےخواب کی خوشبو،خیال کاموسم
K  : کتاب عشق______🖤 فراقِ یار کی بارش، ملال کا موسم ہمارے شہر میں اترا کمال کا - 
Kitab.Ishq
 

دماغی سکون کے لیئے میں سوچتا ہوں کے ڈھیر ساری نیند کی گولیاں کھا لوں شاید کے سکون کی نیند میسر آئے
پھر سوچتا ہوں کیوں ناں خود کو بجلی کاشاک لگاوں کے جس سے میری یاداشت کا جانا ممکن ہو یہ بھی خیال آتا ہے کے کسی پٹری پے سر رکھ لیٹ جاوں کے ٹرین کا پہیہ میرے دماغ سے تلخیوں کو اپنے ساتھ لے جائے روڈ پے چلتے یہ بھی سوجھتی ہے کے اس بڑی گاڑی کے آگے کود پڑوں اور موت واقع ہو جائے لیکن ناجانے کیوں جہاں اک طرف خیال آتا ہے کے خود کو مار دیا جائے وہیں یہ ڈر بھی کھاتا ہے کے میرے مرجانے سے تو میری محبت کی موت ہو جائے گی پر مجھے تو اسے زندہ رکھنا ہے خود کو مزید تباہ کرنا ہے تا کے کبھی جو تم مجھے دیکھو تو تمہیں خوف آئے کے تم نے کیسا حال کیا خود کو مجھ سے چھین لیا مجھے تنہا چھوڑ کر تم نے اچھا نہیں کیا لیکن میں تو تنہا نہیں ہوں میرے ساتھ تو تم ہو.
کتاب عشق

Kitab.Ishq
 

روح من
میں نے کبھی کلائی پہ گھڑی نہیں باندھی، انگلی میں انگوٹھی تک نہیں پہنی ، میرے یار جیب میں کنگھی رکھتے تھے
میں ہاتھوں کی انگلیوں سے بال سیدھے کرلیا کرتا
بٹوے کو بار گراں سمجھتا تھا، جیب میں کاغذ پیسے اور دیگر اشیا آزاد گھومتے رہتے، اور کبھی گر بھی جاتے
سفر پہ جاتا توایک کپڑوں کا جوڑا ساتھ لے جانا مصیت بن جاتا تھا،
یہ سب چیزیں میں اضافی سمجھتا تھا
اور اضافی چیزیں بوجھ تھیں میرے لیے ..
تمھیں تو میں نے دل کی گٹھڑی میں باندھ کے رکھا تھا
تم کیسے گر گئی..😔💔

Kitab.Ishq
 

زندگی سے ہار چکا ہوں میں۔۔
اب تم آؤ سنبھال لو مجھے۔۔

کتاب عشق
K  : کتاب عشق - 
Kitab.Ishq
 

مجھے نیند سے بیدار ہونے کے بعد اُن تین سیکنڈز سے محبت ہے جب مجھے نہیں پتا ہوتا میں کون ہوں؟کہاں ہوں ؟کیوں ہوں ؟کیساہوں؟کوئی غم یاد نہیں ہوتا
کوئی پریشانی یاد نہیں ہوتی
اُس وقت ایسے محسوس ہوتا ہے
جیسے میں آسمان پر ہو
لیکن اُس کے بعد ہی زمیں پر گر پڑتا ہوں جب مجھے
سب کچھ یاد آجاتا ہے نام ،🤔 حالت انتظار غم اور
تلخ یادیں جن میں بہت سی درد ناک ہیں
یہ میرے ساتھ ہر روز ہوتا ہے 🖤
کتاب عشق

Kitab.Ishq
 

اسلام اعلیکم دوستو کیسے ہو سب
کتاب عشق