ہزاروں میں بہتّر (72) تن تھے تسلیم ورضا والے حقیقت میں خدا ان کا تھا اور یہ تھے خدا والے کسی نے جب وطن پوچھا تو یوں حضرتؑ نے فرمایا مدینے والے کہلاتے تھے اب ہیں کربلا والے یہ نعرہ حُر کا تھا جس وقت فوجِ شام سے نکلا کہ دیکھو یوں نکلتے ہیں جہنم سے خدا والے حسینؑ ابن علی کی کیا مدد کر سکتا تھا کوئی وہ خود مشکل کشا تھے اور تھے مشکل کشا والے دوائے دردِ عصیاں، پنجتنؑ کے در سے ملتی ہے زمانے میں یہی مشہور ہیں دارلشفاء والے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain