روح من
ہم دونوں جڑے ہوئے ہیں ایک دوسرے سے ایسے۔۔۔!
جیسے چاند اور چاندنی رات،
جیسے پھول اور خُوشبو،
جیسے ساز اور سنگیت،
(ایک دوسرے سے کبھی جُدا نہیں ہوسکتے)
ویسے ہی آپ اور میں کبھی بھی کہیں بھی کسی
بھی موڑ پر ایک دوسرے سے جُدا نہیں ہوسکتے،
ہم ملتے رہتے ہیں بچھڑنے کے لئے
بچھڑتے ہیں پھر ملتے ہیں
اے میرے روح کے ساتھی ❤️
مِلنا بچھڑنا، بچھڑنا مِلنا یہ سلسلہ چلتا آ رہا ہے ازل سے اور چلتا رہے گا یوں ہی ابد تک، کاتب تقدیر نے یہی ہمارے نصیب میں لکھا ہے جس کو نہ آپ بدل سکتے ہیں اور نہ ہی میں
لیکن پھر بھی میرا اس بات پہ کامل یقین ہے جاناں، کہ ہم (یعنی میں اور آپ) ایک دوسرے سے بے انتہا محبت کرتے ہیں، ہمارے درمیان چاہے کتنی ہی دوریاں کیوں نہ آجائیں کچھ بھی ہو جائے، حالات کوئی بھی موڑ اختیار کر لیں، ہماری پاکیزہ محبت کو کوئی زوال نہیں