فرق ان کو پڑتا ہے جن کے پاس کوئی ایک ہو
جن کے پاس ہزاروں ہوں ان کو کسی ایک کے جانے سے فرق نہیں پڑتا
انگلیاں آج بھی اسی سوچ میں گم رہتی ہیں
اس نے کیسے نئے ہاتھ کو تھاما ہوگا
میری تباہیوں میں تیرا ہاتھ ہے مگر
میں سب سے کہ رہا ہوں مقدر کی بات ہے
میرے نام پہ رکھ کے اپنے بیٹے کا نام
وہ سمجھتی ہے کفارہ ہو گیا ادا بیوفائی کا
بے رخی آپ کی سر آنکھوں پر
یوں ذلیل کرنے کا سو بار شکریہ
جاتے وقت اس نے صرف اتنا ہی کہا مجھ سے
اپنی زندگی جی لینا ویسے پیار اچھا کرتے ہو
دل بھرنے کی دیر ہے بس
بہانے مل ہی جاتے ہیں۔ 🌚🔥
ترے کہنے پہ چھوڑا ہے تجھے
زمانے سے نہ کہنا بے وفا ہوں
جو کبھی ڈرا ہی نہیں مجھے کھونے سے
وہ کیا افسوس کر گا میرے نا ہونے سے