احتیاط بہت ضروری ہے...! پاکستانی تو جب تک 10 خربوزے سونگھ نہ لیں، ان کو میٹھا خربوزہ ملتا ہی نہیں۔چاہے اس چکر میں کورونا "ناسوں میں وڑ" جائے۔ آفرین لوگ ہیں ہم۔ فروٹ کی دکان پر ایک خربوزے کو نجانے کتنے لوگ سونگھ کر اور کتنے دبا کر چھوڑ چکے ہوں گے پھر بھی جو شخص خربوزہ لینے آتا ہے وہ سب سے پہلے ماسک اتارتا ہے پھر اسے اٹھا کر سیدھا ناسوں سے دبا کے یوں لگاتا ہے کہ ناک ہی اوپر کو چڑھ جاتا ہے پھر گہری سانس یوں بھرتا ہے جیسے عطر سونگھ رہا ہو۔ معافی دے دیو یار 🙏🙏🙄