میں نے لوگوں کو آزمایا ہے
محبتیں بانٹ کر۔
وقت قربان کر کے
حق ادا کر کے
دکھ درد سہہ کر
مصیبت کے لمحوں میں ہمت دے کر
اپنی ذات مٹا کر
آخرکار یہ سمجھ پایا ہوں
کہ لوگ کبھی خوش نہیں ہوتے🙂💯
زخم تو بھر گئے پر
دل کے اندھیرے کبھی نہیں گئے"
"ہر شکست نے سکھایا
کہ کچھ نقصان ہمیشہ کے لیے ہوتے ہیں"
"کچھ لوگ چلے گئے
کچھ خواب ٹوٹ گئے
مگر درد وہیں کا وہیں ہے"
"وقت سب زخم بھر دیتا ہے
مگر کچھ یادوں کے نشان
دل پہ ہمیشہ رہتے ہیں"
"ہار تو مان لی
مگر وہ خالی پن
ہمیشہ کے لیے دل میں بس گیا"
کتنے سلجھے ہوئے طریقے سے
تم نے الجھا کر رکھ دیا مجھے
۔
ہمارے دلوں میں کر کے آباد محبت
لوگ پھر چلے جاتے ہیں کنارہ کر کے
زندہ رہنے کا تقاضا نہیں چھوڑا جاتا.........!!
ہم نے تجھ کو نہیں چھوڑا، نہیں چھوڑا جاتا
عین ممکن ھے تِرے ہجر سے مل جائے نجات
کیا کریں یار ! یہ صحرا نہیں چھوڑا جاتا
چھوڑ جاتی ھے بدن روح بھی جاتے جاتے
قید سے کوئی بھی پورا نہیں چھوڑا جاتا
اس قدر ٹوٹ کے ملنے میں ھے نقصان کہ جب
کھیت پیاسے ھوں تو دریا نہیں چھوٍڑا جاتا
چھوڑنا تجھ کو میری جاں ھے بہت بعد کی بات
ھم سے تو شہر بھی تیرا نہیں چھوڑا جاتا
روشنی خوب ہے لیکن میرے حیی و قیوم
یار اندھیرے میں اکیلا نہیں چھوڑا جاتا !!
عشق کو بھی عشق ہو تو پھر میں دیکھوں عشق کو۔۔
کیسے تڑپےکیسے روئے ، عشق اپنے عشق میں۔۔!!🥀🌹🌿
۔
۔❤️ 📩 📤
تیری خامیوں سے بھی محبت کی میں نے
اپ میری محبت سے بھی محبت نہ کر سکے
وہ شخص میرا ہے اور صرف میرا ہے۔۔
میں نے ان کو دعاؤں میں مانگا ہے۔۔!!❤️
بھلے فریب ہی کھانا پڑے دوبارہ مجھے
میں پھر سے جاؤں گا اُس نے اگر پکارا مجھے