Damadam.pk
MAKT_PAK's posts | Damadam

MAKT_PAK's posts:

MAKT_PAK
 

طب میں سکتہ کا لفظ انگریزی کے لفظ stroke کا اردو متبادل ہے۔
قَلب (ج: قلوب، انگریزی: heart) جس کو عام الفاظ میں دِل کہا جاتا ہے ایک عضلاتی عضو ہے جو تمام جسم میں خون مضخت (pump) کرتا ہے۔ قلب کی نظمی حرکت (دھڑکن) ایک غیر موقوف (نہ رکنے والی) حرکت ہے جو قبل از پیدائش تا دمِ مرگ قائم رہتی ہے۔
انسانی دل،ہاتھ کی بند مٹھی یا ایک ناشپاتی کی شکل سے ملتا جلتا کہا جا سکتا ہے جو اپنی عام جسامت میں بھی ایک مٹھی ہی کے برابر ہوتا ہے۔
یہ سینہ کے جوف (خانے) میں درمیان سے ذرا سا بائیں جانب ہٹا ہوا اور مائل (oblique) یعنی آڑی حالت میں رکھا ہوتا ہے، اس کا راس نیچے (پیٹ کی جانب) رخ کیے ہوتا ہے۔

MAKT_PAK
 

اس کیفیت کو عام طور پر فالج کہا جاتا ہے کہ جب جسم کے عضلات مفلوج ہو جائیں اور اس کیفیت کی شدت کا دارومدار دماغ کے ناکارہ ہونے والے خلیات کی مقدار پر ہوتا ہے۔ بعض اوقات دماغ میں سکتہ کی صورت حال معمولی شدت کی ہوتی ہے اور ایسی صورت میں انسانی جسم مکمل مفلوج نہیں ہوتا اور یہ کیفیت مستقل قائم بھی نہیں رہتی اور اس کے جلد گذر جانے کے امکانات قوی ہوتے ہیں اسی وجہ سے ایسی سکتہ کی کیفیت کو ذودگذر-اقفاری-حادثہ (transient-ischemic-attack) کہا جاتا ہے۔ لیکن اس قسم کے چھوٹے سکتہ کے حادثات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ اکثر سکتے کہ بڑے حملہ (مکمل فالج) کا پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں۔ طب کی دنیا میں لفظ سکتہ سے مراد ایک ایسے مرض کی لی جاتی ہے جس کی تعریف اوپر بیان کی گئی ہے، یہاں سکتہ سے مراد اس کے عام مفہوم، خاموشی یا سکوت کی نہ لی جائے۔

MAKT_PAK
 

سکتہ (stroke) ایک ایسی حالت کا نام ہے کہ جب اچانک نا گہانی طور پر دماغ (یا اس کے کسی حصے میں) دوران خون انقطاع ہو جائے یعنی اس میں رکاوٹ آجائے۔
اس اانقطاع کی دو اہم وجوہات ہو سکتی ہیں
ایک تو یہ کہ دماغ کو خون لے کر جانے والی کسی شریان میں رکاوٹ آجائے اور دوسری یہ کہ وہ شریان ٹوٹ جاے یا عام الفاظ میں پھٹ جائے۔
چونکہ تمام غذائی ذرات اور آکسیجن خون کے ذریعہ ہی دماغ کے خلیات تک پہنچتی ہے لہذا اگر اس فراہمی میں کوئی رکاوٹ آجائے تو دماغ کے خلیات اپنی زندگی برقرار نہیں رکھ سکتے اور ناکارہ ہو جاتے ہیں۔ اور چونکہ یہ دماغ کے خلیات ہی ہوتے ہیں جو تمام جسم کے حصوں کو احکامات بھیج کر ان سے کام لیتے ہیں
پس ان کے ناکارہ ہوجانے پر جسم کے مختلف اعضاء مثلا عضلات (muscles) کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

MAKT_PAK
 

زیادہ تر دل کی بیماری بڑی عمر کے بالغوں کو متاثر کرتی ہے۔
ریاست ہائے متحدہ میں 20 سے 40 سال کے درمیان 11فیصد، 40 سے 60 کے درمیان 37فیصد، 60 سے 80 کے درمیان 71 اور 80 سال سے زیادہ عمر کے 85فیصد لوگوں کو CVD ہے۔ترقی یافتہ دنیا میں دل کی شریانوں کی بیماری سے موت کی اوسط عمر 80 سال کے لگ بھگ ہے جبکہ ترقی پزیر دنیا میں یہ 68 کے لگ بھگ ہے۔
بیماری کی تشخیص عام طور پر عورتوں کے مقابلے مردوں میں سات سے دس سال پہلے ہوتی ہے۔

MAKT_PAK
 

ہائی بلڈ پریشر، بلڈ لپڈس اور ذیابیطس جیسے خطرے والے عوامل کا علاج بھی فائدہ مند ہے۔ جن لوگوں کے گلے میں اسٹریپ تھروٹ ہے ان کا اینٹی بایوٹک سے علاج کرنے سے دل کی بیماری کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔ ان لوگوں میں اسپرین کا استعمال زیادہ فائدہ مند نہیں ہے ، جو دوسری صورتوں میں ہوتا ہے۔
قلبی امراض ،افریقہ کے علاوہ دنیا کے تمام علاقوں میں موت کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ 2015 میں صرف سی وی ڈی کے نتیجے میں 17.9 ملین اموات (32.1فیصد) ہوئیں، جو 1990 میں 12.3 ملین (25.8فیصد) تھیں- سی وی ڈی کی وجہ سے ایک مخصوص عمر میں اموات زیادہ عام ہیں اورترقی پذیرممالک کے بیشتر حصوں میں اس میں اضافہ ہورہا ہے، جبکہ 1970 کی دہائی کےبعد سےزیادہ تر ترقی یافتہ ممالک میں شرحوں میں کمی آئی ہے۔مردوں میں 80فیصداور خواتین میں 75فیصد اموات کورونری شریان کی بیماری اور فالج سے ہوتی ہیں۔

MAKT_PAK
 

بیماری کےلحاظ سےبنیادی میکانزم مختلف ہوتے ہیں۔
کورونری شریان کی بیماری،فالج اور پیریفرل شریان کی بیماری میں ایتھروسکلروسیس(صلابت شریان) شامل ہے۔
اسکی وجہ ہائی بلڈ پریشر،تمباکو نوشی ،ذیابیطس،ورزش کی کمی،موٹاپا،ہائی بلڈ کولیسٹرول ،ناقص خوراک اورضرورت سےزیادہ شراب نوشی وغیرہ ہوسکتی ہے۔
ہائی بلڈ پریشرکاتخمینہ تقریباً 13 فیصد سی وی ڈی سے ہونے والی اموات کا ہے،جب کہ تمباکو کا 9 فیصد،ذیابیطس 6 فیصد،ورزش کی کمی 6 فیصد اور موٹاپا 5 فیصد ہے۔
رومیٹک دل کی بیماری، علاج نہ کیے جانے والے اسٹریپ تھروٹ کے بعد ہو سکتی ہے۔
ایک اندازے کے مطابق سی وی ڈی کو 90فیصد تک روکا جا سکتا ہے۔سی وی ڈی کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ خطرے کے عوامل کو دور کیا جائے،جس میں صحت مند کھانا،ورزش،تمباکو کے دھوئیں سے اجتناب اور الکحل کے استعمال کو محدود کرنا شامل ہیں۔

MAKT_PAK
 

دل کی بیماری یا قلبی عروقی بیماری ( CVD ) بیماریوں کے ایک طبقہ کا نام ہے جس میں دل یا خون کی شریانیں شامل ہوتی ہیں۔ CVD میں دل کی شریان کے امراض (CAD) جیسے انجائنا اور مایوکارڈیل انفکشن (عام طور پر ہارٹ اٹیک کے نام سے جانا جاتا ہے) شامل ہیں۔
دیگر CVDs میں فالج ، دل کی خرابی ، ہائی بلڈ پریشر کے باعث دل کی بیماری ، رومیٹک کی بیماری ، قلبی عضلے کی تکلیف ، دل کی غیر معمولی تال ، پیدائشی دل کی بیماری ، والوولر دل کی بیماری ، کارڈائٹس ، ایورٹک اینیورزم پیریفرل شریان کی بیماری، تھرومبو ایمبولک بیماری اور وینس تھرومبوسس شامل ہیں۔۔

MAKT_PAK
 

ذیابیطس گردے کی بیماری تقریباً 33 فیصد ذیابیطس میں مبتلا بالغ افراد متاثر کرتی ہے ریاستہائے متحدہ میں یہ افریقی اور مقامی امریکیوں میں زیادہ کثرت سے پایا جاتا ہے۔
یہ ترقی یافتہ ممالک میں گردے کی خرابی کی سب سے عام وجہ ہے اور موت کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہے۔
1700 اور 1800 کی دہائی میں اس حالت کی بتدریج تعریف کی جانے لگی تھی جس میں ایراسمس ڈارون اور رچرڈ برائٹ کے کام بھی شامل ہیں۔

MAKT_PAK
 

یہ ذیابیطس قسم 1 اور ذیابیطس قسم 2 دونوں کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔خطرے کے عوامل میں ہائی بلڈ شوگر ، ہائی بلڈ پریشر ، خاندانی تاریخ،تمباکو نوشی اور زیادہ نمک والی خوراک شامل ہیں۔بنیادی میکانزم میں ہائی بلڈ شوگر جو خون کی چھوٹی نالیوں کو نقصان پہنچاتی ہے جو گردوں کو خون کی فراہمی کرتی ہیں اور پوڈوسائٹس کا ناکارہ ہونا شامل ہے۔تشخیص دیگر وجوہات کو مسترد کرنے کے بعد پیشاب میں گلوومیرولر فلٹریشن کی شرح اور البومین میں کمی پر مبنی ہے۔
علاج بیماری کے بڑھنے کو سست کر سکتا ہے۔ طرز زندگی اور غذائی تبدیلی سے بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کنٹرول ہو سکتا ہے۔
کثرت سے استعمال ہونے والی ادویات میں اے سی ای ان ہائبیٹر یا انجیوٹینسن ریسیپٹر بلاکر (ARBs) شامل ہیں۔
گردے کے کام نہ کرنے کی صورت میں اس کا علاج ڈائیلاسز یا کڈنی ٹرانسپلانٹ سے کیا جا سکتا ہے۔

MAKT_PAK
 

ذیابیطس گردے کی بیماری ( DKD )، جسے ذیابیطس نیفروپیتھی بھی کہا جاتا ہے، ذیابیطس کی وجہ سے گردوں کے افعال میں طویل مدتی کمی ہے۔
عام طور پر ابتدا میں کوئی علامات نہیں ہوتی ہیں، جبکہ بعد میں تھکاوٹ، جھاگ والی پیشاب اور سوجن ہو سکتی ہے۔
یہ عارضہ ، ذیابیطس کے آغاز کے برسوں بعد شروع اور آہستہ آہستہ خراب ہوسکتا ہے۔
پیچیدگیوں میں ہائی بلڈ پریشر گردے کی خرابی ، اور دل کی بیماری شامل ہو سکتی ہے۔

MAKT_PAK
 

محبت ہر ادب و آداب بھلا دیتی ہے
محبوب ہو سامنے تو اسکو سینے سے لگا لیتی ہے
بوسہ دے کر اسکو پوچھتی ہے حال اسکا
پھر ہاتھ پکڑ کر کمرے میں لے جاتی ہے

MAKT_PAK
 

https://www.facebook.com/reel/1043612100458058?mibextid=rS40aB7S9Ucbxw6v
۔
۔
۔
JB KEERA ZADA TANG KARTA HAI TO AISA HOTA HAI

MAKT_PAK
 
MAKT_PAK
 

https://youtu.be/I4x_wwgpJHc?si=Kc4DIo5jGkOHRxit
.
.
.
HR CHAMAKTI CHEZ SONA NAHI HOTI
KABHI KABHI INSAN L BHI LAG JATA HAI

MAKT_PAK
 
MAKT_PAK
 
MAKT_PAK
 
MAKT_PAK
 
Hum Gareebon Ka Es Waqt Ka Duphr Ka Khana
M  : Hum Gareebon Ka Es Waqt Ka Duphr Ka Khana - 
MAKT_PAK
 

دل نے کیا ہے قصد سفر گھر سمیٹ لو
جانا ہے اس دیار سے منظر سمیٹ لو
آزادگی میں شرط بھی ہے احتیاط کی
پرواز کا ہے اذن مگر پر سمیٹ لو
حملہ ہے چار سو در و دیوار شہر کا
سب جنگلوں کو شہر کے اندر سمیٹ لو
بکھرا ہوا ہوں صرصر شام فراق سے
اب آ بھی جاؤ اور مجھے آ کر سمیٹ لو
رکھتا نہیں ہے کوئی نگفتہ کا یاں حساب
جو کچھ ہے دل میں اس کو لبوں پر سمیٹ لو