محبت ایک وہم بھی ہے جو آپ کو یہ تصور دیتا ہے کہ کوئی ایک انسان باقی سب انسانوں سے مختلف ہے💛
ایک ایسے شخص کا ہونا نعمت ہے
جس کے سامنے یہ نہ کہنا پڑے
کہ "میں ٹھیک ہوں"
جس کے ساتھ رہتے ہوئے اداکاری نہ کرنی پڑے
ایک ایسا شخص جس کے ساتھ
آپ اپنے اصل ورژن میں جی سکو...!!
جو آپ کو اندر تک جانتا ہو،
آپ کے ماتھے پر پڑنے والی ایک ایک شکن سے
جان لیتا ہو کہ کوئی چیز بہت ڈسٹرب کررہی ہے
اور ایسے اس موقع پر وہ آپ کو تنہا نہ چھوڑے
آپ کیساتھ کھڑا ہو
آپ کو حوصلہ دے آپ کا بازوں بنے۔
آپ کا لگایا ہوا ایک ایموجی، ایک فل سٹاپ
اسے آپ کے دل کی حالت سمجھا دے
اور ایسا شخص قسمت والوں کو ملتا ہے🫀♥️🕊.
آپ کسی کو بھی زبردستی دو کاموں کے لئے مجبور نہیں کر سکتے
ایک محبت دوسرا عبادت دونوں دل سے ہوتی ہیں اور دونوں کا رشتہ روح سے جڑا ہوتا ہے
کسی ایسے شخص کی تلاش نہ کرو جو تمہیں مکمل کرے، کیونکہ تم پہلے سے ہی مکمل ہو۔ کسی ایسے شخص کی تلاش کرو جو تمہاری عزت کرے، تمہاری پرواہ کرے، اور تمہیں ویسے ہی قبول کرے جیسے تم ہو۔ ایسے شخص کی فکر کرو جو تمہیں ویسے ہی برتاؤ کرے جیسے وہ چاہتا ہے کہ اس کے ساتھ کیا جائے، اور ایسے شخص کی فکر نہ کرو جس کا مزاج تمہارے ساتھ سلوک کو کنٹرول کرتا ہے، اور پھر تم سوچو کہ شاید وہ بدل جائے گا۔ اپنے دل اور دماغ کی راحت کو کسی کے لئیے قربان نہ کرو۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain