اگر یہ بھیک ہوتی تو۔۔
بھکاری بن گئے ہو۔۔
مگر یہ بھیک تھوڑی ہے۔۔
سہولت سے جو مل جائے۔۔
سہولت سے نہیں ملتی۔۔
بڑی مشکل سے ملتی ہے۔۔
یہ دل کو دل سے ملتی ہے۔۔
تمہیں احساس ہی کب ہے۔۔؟
ہماری آس ہی کب ہے۔۔؟
تمہیں احساس ہوتا تو،
ہمارے ہو گئے ہوتے۔۔۔
فقط یہ سوچ کہ تم سے جدائی کا ارادہ ہے۔۔
محبت بھیک تھوڑی ہے۔۔
جو تم سے مانگتے پھرتے۔۔❣
محبت بھیک ہوتی تو۔۔!
تمھارے در پہ جھک جاتے۔۔
خدا کا واسطہ دے کر،
یہ تم سے مانگ لیتے ہم۔۔
صدا دیتے۔۔
خدا کے واسطے یہ ڈال دو جھولی ہماری میں۔۔
مگر یہ بھیک تھوڑی ہے۔۔!
جو جھک کے مانگ لی جائے۔۔
فقط احساس ہے جاناں۔۔
محبت آس ہے جاناں۔۔
بہت حساس ہے جاناں۔۔
کبھی احساس کو بازار میں بِکتے ہوئے دیکھا۔۔؟
کسی بھی آس کو کشکول میں ڈالا نہیں جاتا۔۔
محبت ایک جذبہ ہے۔۔
جو مانگے سے نہیں ملتا۔۔
_________________________

محبت جب سکون زندگی برباد کرتی ہے تو لب خاموش رہتے ہیں نظر فریاد کرتی ہے.
#
🌹🍂
__کسی نےدرویش سےپوچھا، انسان کیا چیز ہے؟؟
درویش بولا :_
انسان مٹی کا وہ لٹو ہے... جو گھومنے کےبعد دوبارہ اپنے بنانے والے کےہاتھ چلاجاتاہے__!!
🌹🍂🌹
حال یہ ہے کہ بس رویا جائے__🖤💯
ملال یہ ہے کہ آخر کس کے لیے__💔 🥀
🥀🖤
"____🔥🍁"
آج لکھنے کو کچھ نہیں🍁
لفظ, لہجہ, انداز, سب خفا ہیں💔
-👀
رشتوں کے بدلنے کا کیا رونا
وقت تو آپ کی اپنی شکل تک بدل دیتا ہے
🙂🍂
کبھی سینے سے لگا کر _____ سن وہ دھڑکن
جو ہر پل تیرے ساتھ جینے کا ورد کرتی ھیں❤,
میں تمہاری عزت کی لاج رکھو گی✨💌
تم میرے بابا کے احترام میں کھڑے ہونا♥🌸
#♥🔐










submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain