ان لوگوں سے مت ڈرو
جو اپنا بدلہ لینا جانتے ہو
ہمیشہ ان لوگوں سے ڈرو جو
اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دینے والے ہوں
بات نہ کرنے سے تعلق نہیں ٹوٹتے تعلق تب
ٹوٹتے ہیں جب دل کو ایک دوسرے کے بغیر صبر آ جاۓ
انسان کے جسم کا خوبصورت حصہ دل ہے
اگر وہ ہی صاف نہ ہو تو چمکتا چہرہ کسی کام کا نہیں
کسی کے صبر کا امتحان نہ لیا کرو
میں نے ایسا کرنے والوں کو اکثر
پچھتاتے دیکھا ہے
حسد کا کوٸی فاٸدہ نہیں
بلندیاں خدا کی ذات دیتی ہے
زندگی میں سب لوگ رشتےدار یا دوست
بن کر نہیں آتے
کچھ لوگ سبق بن کر آتے ہیں
اگر کچھ الگ کرنا ہے تو بھیڑ سے ہٹ
کر چلو
بھیڑ ہمت تو دیتی ہے
....پر شناخت چھین لیتی ہے
زندگی میں دو باتیں یاد رکھنا
جو کھویا اس کا غم نہیں
جو پایا وہ کسی سے کم نہیں
ہمیشہ سچ بولو تاکہ تمھیں
قسم کھانے کی ضرورت نہ پڑے
خود غرض لوگ رشتوں کو نبھاتے
کم آزماتے زیادہ ہیں
جو زمین کو دھوکا دیتا ہے
وہ
زمین سے دھوکا کھاتا بھی ہے
کسی کے ساتھ غلط کر کے اپنی
باری کا انتطار ضرور کرنا
جتنے اچھے بن کر رہو گے
اتنے ہی زیادہ استعمال کیے جاٶ گے
پتھر خاص کو ہی لگتے ہیں
پھر وہ درخت ہو یا انسان
جو شخص برداشت کرنے کا فن جانتا ہے
وہ شخص زندگی کی کوٸی بھی جنگ ہار نہیں سکتا