Damadam.pk
Married_Mature's posts | Damadam

Married_Mature's posts:

Married_Mature
 

کون کرتا ہے حفاظت پرائی چیزوں کی،,,
-
۔
کون رکھے گا تمہارا خیال میری طرح

Married_Mature
 

چھوڑئیے جو بھی ہوا، ٹھیک ہوا، بِیت گیا
۔
۔
آئیے راکھ سے__ کچھ خواب اٹھا لاتے ہیں

Married_Mature
 

جس کو تم بھول گئے یاد کرے کون اس کو
۔
۔
جس کو تم یاد ہو وہ اور کسے یاد کرے

Married_Mature
 

اکیلا چھوڑنے والے ، تُو جانتا بھی ہے ؟؟؟
-
.
اکیلے شخص کو مرنے کے خواب آتے ہیں

Married_Mature
 

بچھڑ گیا ہے وہ پر بھولے گا نہیں
,,
ہائے یہ یقین میرے ہائے یہ گماں میرے

Married_Mature
 

وہ باتیں کھا گئیں مجھ کو
.
.
جو باتیں پی گیا تھا میں

Married_Mature
 

بگڑ گئی تھی یہ عادت سو ہم نے عشق کے بعد!!!!
...
...
کِیا ہی کام وہ جس میں زیاں نظر آیا

Married_Mature
 

تُم بھی ہر بار نئے ڈھنگ سے کھیلے لیکن..!
.
.
ہم بھی ہر بار بہت سوچ کے ہارے ، پیارے

Married_Mature
 

میں تیرا ذہنی عادی بھی تھا
-
-
بات صرف مُحبت کی نہیں تھی
⏳⌛🕔

Married_Mature
 

میری قسمت میں ہی جب خالی جگہ لکھی تھی
,
,
تجھ سے شکوہ بھے اگر کرتا تو کیسے کرتا

Married_Mature
 

جبـــــــ اسـے باقی نہیں رہتی ضرورتـــــــ میری
درجنوں عیبـــــ میری ذاتـــــــــ میں آجاتے ھیں
.
.
ھجـــــر کـے دن تو عموما بھی نہیں ہیں آساں
اور مجھ پر یہی برساتــــــــــ میں آجاتے ھیں

Married_Mature
 

سوکھے ہوئے پیالوں کو ساحل پہ پٹخ کر۔۔۔
-
.
دریاؤں کو شرمندہ بھی کر جاتے ہیں پیاسے

Married_Mature
 

ملتا ھوں ٹوٹ کر تو بچھڑتا ھوں شان سے
.
.
میں خوش مزاج شخص بہت دل جلا بھی ھوں

Married_Mature
 

تم جو ہوتے تو بڑی دل کو تسلی رہتی
,,,
جیسے آنگن میں گھنے پیڑ کا سایا ہوتا

Married_Mature
 

اُس سے محبت ہے سو احترام لازم ہے
.
.
اُسے میں کہہ نہیں سکتا بھاڑ میں جاؤ۔۔

Married_Mature
 

اس نے خَط میں
عِشق کا مَطلَب پُوچھ لِیا ہـے
میں نے لِکھا ہـے!
جَب کَوئی چَہرہ دَھیان میں آ کَر
مَن آنگَن میں پُھول کِھلا دے
جَب کَوئی نام لَبُوں کَو چُھو کَر
دَھڑکنُوں کَو تَرتِیب بُھلا دے
جَب کَوئی جَذبہ کارِ جُنُوں سے
آتِش کَو گُلزار بنا دے
.
.
لَیکِن اِتنا دَھیان میں رَکھنا
کَوئی صِراطِ عِشق سے گُزرے تَب کُھلتا ہے
.
.
عِشق سے پَہلے عِشق کا مَطلَب کَب کُھلتا ہے ـــــــــــ ؟؟

Married_Mature
 

نیا اک ربط پیدا کیوں کریں ہم،
بچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم۔۔۔
خاموشی سے ادا ہو رسمِ دوری،
کوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم۔۔۔
یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیں،
وفاداری کا دعوا کیوں کریں ہم۔۔۔
وفا،اخلاص،قربانی،محبت،
اب ان لفظوں کا پیچھا کیوں کریں ہم۔۔۔
کیا تھا عہد جب لمحوں میں،
تو ساری عمر ایفا کیوں کریں ہم۔۔۔
ہماری ہی تمنا کیوں کرو تم،
تمھاری ہی تمنا کیوں کریں ہم۔۔۔

Married_Mature
 

اوری گوری، بانکی چھوری
عشق وسیلے کھا جاتا ہے
جاگتا سپنا ، آنکھ کا جادو
نین نشیلے کھا جاتا ہے
تُو کیا ماپے بالشتوں سے
ہجر قبیلے کھا جاتا ہے

Married_Mature
 

میں اکثر اُس سے کہتا ہوں
تُم شور بُہت مچاتی ہو ۔
پھر وہ مجھ سے کہتی ہے -
جب کلائی میری تُم پکڑو گے ۔
چُوڑی تو میری کھنکے گی ۔
چُوڑی کا شور تو ہوتا ہے ۔
.
.
جب پیار سے مجھے بُلاؤ گے ۔
تب دوڑ کے میں تُو آونگی ۔
پھر پائل تو میری کھنکے گی ۔
پائل کا شور تو ہوتا ہے ۔
.
.

Married_Mature
 

جب بندیا میری چمکے گے ۔
یہ آنکھ میں تیری دمکے گی ۔
جذبے پھر شور مچایئنگے ۔
جذبوں کا شور تو ہوتا ہے ۔
.
.
پیار سے اپنی بانہوں میں
تم مجھ کو بساؤ گے
تب دل تو میرا دھڑکے گا
دھڑکن کا شور تو ہوتا ہے.
.
.
زُلف میری سلجھاتے ہوئے ۔
جب گجرے کو بکھراؤ گے ۔
تب سانسیں میری مہکیں گی ۔
.سانسوں کا شور تو ہوتا ہے