Damadam.pk
Maya_324's posts | Damadam

Maya_324's posts:

Maya_324
 

.l6
دمادم پہ جہاں سبھی صارف فیک آئی ڈیز والوں کی حقیقت بتاتے ہوئے تنبیہ کرتے ہیں تو اچھے اچھوں کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں
لیکن مایا 324 مطمئن ہے نہ مَیں نے کسی کو انوائیٹ بھیجا نہ کسی کو للچایا، البتہ دو نمبر اور چند ایک نمبر لوگوں کو بلاک ضرور کِیَا
اور کچھ نہیں بس نام یاد رہے مایا 324.p6

Maya_324
 

بہت کٹھن رہے حالات جو گزارے ہیں
نصیب سے کون لڑا ہے بھری جوانی میں
سجل کانپوری

Maya_324
 

گرے نہ آنکھ سے آنسو سجل سہولت میں
یہ قافلہ کیو ادھر رک گیا، اسے دیکو
سجل کانپوری

Maya_324
 

صبح بخیر
دوسرا پہر 🍂

Maya_324
 

ہو گئے لوگ سمجھدار سجل
وقت آنے پہ سدھر جاتے ہیں
سجل کانپوری

Maya_324
 

کیا عجب چال چل گئی دنیا
آدمی، آدمی سے ڈرتا ہے
سجل کانپوری

Maya_324
 

قطعہ
ـ
خوفِ خدا نہیں رہا وعدوں کو توڑ کر
جانا ہے مجھ سے دور محبت کو چھوڑ کر
لازم نہیں رہا سجل اب اس کے واسطے
بس اک صدا پہ جو چلا آتا تھا دوڑ کر
ـ
سجل کانپوری

Maya_324
 

ایک دو بار نہیں مَیں نے مسلسل دیکھا
لوگ سارے ہی طرفدار ہوئے مطلب تک
سجل کانپوری

Maya_324
 

تغزل
جلا رہا ہے بہت سو کو خوبرو کا بدن
حسیں غزال سے ہوتی مشابہت اس کی
سجل کانپوری

Maya_324
 

کرتا ہوں بہترین نصیحت میں آپ کو
مطلب کے دوستوں سے کنارہ ہی کیجئے
سجل کانپوری

Maya_324
 

کچھ متفرق اشعار
ـ
سوچ موجب ہے تباہی کی مگر یاد رہے
لا کے ساحل پہ مقدر نے انڈیلا ہے تمھیں
ـ
ظرف، کشتی کی طرح ڈوب نہ جائے یکدم
ذہن پتوار ہے چلنے میں مدد دیتا ہے
ـ
ذہن جب حضرت شیطاں کی طرح ہوتا ہے
تب نکلتے ہیں عقیدت کے سفینے دل سے
ـ
زندگی آپ کے قدموں میں گزاروں لیکن
آپ موقع تو میسر کریں اک بار مجھے
ـ
سر کو قدموں میں سجل رکھ کے میں صدقے جاؤں
فیض اتنا تو ملے آپ کے جیتے جیتے
ـ
سجل کانپوری

Maya_324
 

سامنے پھر ہیں مصائب کے پہاڑ
دن بھی گردش میں ستاروں کی طرح
سجل کانپوری

Maya_324
 

اُس کو تسلیم دوست کر، جو صاف
آئنے کی طرح دکھائی دے
سجل کانپوری

Maya_324
 

کمال فن اسے حاصل ہے ہر لحاظ سے یوں
کتاب چہرے کی پڑھ کو وہ بات کرتا ہے
سجل کانپوری

Maya_324
 

سبھی عدو مرے خوش ہیں مَرے رویے سے
مجھے کیوں آپ سمجھتے ہیں دشمنوں کی طرح
سجل کانپوری