Damadam.pk
Maya_324's posts | Damadam

Maya_324's posts:

Maya_324
 

قطعہ
ـ
کروٹ بدل لی شام نے جب، رات دکھ گئی
دو چار دن میں آپ کی اوقات دِکھ گئی
شجرہ نسب ضروری نہیں، لائیے نہ آپ
باتوں میں آپ کی ہمیں ہر بات دکھ گئی
ـ
سجل کانپوری

Maya_324
 

رہے ہر پل دھڑکتا دل سدا سانسوں کے سائے مِیں
تمناؤں کی اب مَیں نے نہیں چھوڑی جگہ دل میں
سجل کانپوری

Maya_324
 

"وقت"
وقت سچوں کا طرفدار ہے دیکھ
ڈوبا سورج بھی لٹا دیتا ہے
حاکمِ وقت ڈبونا ہو جب
پھر تو پانی بھی پنہ دیتا ہے
برے ہاتھوں میں لگے مال و زر
کتنے فرعون بنا دیتا ہے
ٹِک نہیں پاتے زیادہ کمظرف
خود بخود "ایسے" اٹھا دیتا ہے
کون مخلص ہے منافق ہے کون
مہر چہروں پہ لگا دیتا ہے
درمیاں اوج سے پستی کی طَرف
وقت پھر ظرف دِکھا دیتا ہے
رہ کے دنیا میں ہی دنیا کو طلاق
بس نصیری کا خدا دیتا ہے
بے جھجھک میں کیے جاتا ہوں سجلؔ
صلہ نیکی کا خدا دیتا ہے
سجل کانپوری

Maya_324
 

تعلّی :-)
ہر کوئی سمجھتا نہیں اشعار سجل کے
معیار ادیبوں کا ابھی کم ہے ذرا سا
سجل کانپوری

Maya_324
 

ریت ہاتھوں سے سرکتی ہے اچانک سے سجلؔ
ہاتھ آیا ہوں مَیں مشکل سے، سنبھالو مجھ کو
سجل کانپوری

Maya_324
 

آب لازم ہے تری یادوں کو
دل ہے ویران کسی دشت کی طرح
سجل کانپوری

Maya_324
 

تھکی ہَوا کا سجل سانس لڑکھڑاتا ہے
دیے جلا کہ اجالے بحال ہو جائیں
سجل کانپوری

Maya_324
 

کتنے مخلص ہیں جانتا ہوں مَیں
بھول جاتے ہیں لوگ منٹوں میں
سجل کانپوری

Maya_324
 

یہاں کچھ لوگ خود کو شرفاء ظاہر کرتے ہیں لیکن انھیں کیا خبر مایا 324 یہاں کے سبھی اچھے بروں سے واقف ہے
وہ لڑکیاں ہوں یا اسلامی لڑکے انسان کے بچے بن جائیں شرافت کا پیرہن اتار کے منافقت کو چھوڑ کر ایک نمبر بے غیرت ہونے کا ثبوت دیں اور جیسے ہیں ٹھیک ویسے ہی دکھائی دیں....
اگر میں نے نام لیے تو آپ کے ماتھے پہ شکن آ جائیں گے اور زبان پہ غلاظت
کیا سمجھے.l6.....

Maya_324
 

آنکھ، ادراک ہے سبب ورنہ
سکھ سے سوتے سجل سبھی سپنے
سجل کانپوری

Maya_324
 

تکبندی
ـ
دیے بھی اداسی سے لپٹے تھے سارے
مری بے بسی پر ہنسے تھے ستارے
زمیں، آنکھ، دیپک بھگوئے تھے مَیں نے
شبِ ہجر کاٹی ہے رو رو کے مَیں نے
مزا وصل کی شب کا بھولا نہیں ہوں
مگر ہجر کی شب سے جھولا نہیں ہوں
ـ
سجل کانپوری

Maya_324
 

7
فقط اک ڈرامہ ہے یہ رونا دھونا
اگر یاد کرنے میں شدت نہیں ہے
8
چلی آ رہی ہے ازل سے لگاتار
محبت، روایت ہے بدعت نہیں ہے
9
انھیں خوف دل کے اجڑنے کا کیوں ہو
ذرا بھی انھیں مجھ سے چاہت نہیں ہے
10
میں کرتا ہوں باتیں سُنِی "اَن سُنی" سب
کہ باتوں کو پھیروں یہ فطرت نہیں ہے
11
ہوئے زخم تازہ چلے مے کدے کو
پلانے کو مے، آج حضرت نہیں ہے
12
سکوں ہے اماں ہے سدا اُس کی خاطر
مرا دل "سجلؔ" کوئی بھارت نہیں ہے
-
سجل کانپوری

Maya_324
 

1
وفا کے تعلق میں عدّت نہیں ہے
سدھرنے کی اس کو مہلت نہیں ہے
2
ہوا حق میں بہتر تو آئے گا خود ہی
منانے کی اُس کو ضرورت نہیں ہے
3
جو اجڑا ہے اجڑا رہے گا ہمیشہ
طلاقِ تعلق میں مدت نہیں ہے
4
صبح شام مجھ کو یہی دکھ ستائے
محبت کے بدلے محبت نہیں ہے
5
تمھیں زیب دیتا ہے دوری بنانا
مجھے بھول جانے کی عادت نہیں ہے
6
ستم شوق سے کر مگر یاد رکھنا
مجھے صبر کے پھل کی قلت نہیں ہے
-
سجل کانپوری

Maya_324
 

دن سنوارا ہے آج اوروں کا
شب سنواریں گے پھر کبھی اپنی
سجل کانپوری

Maya_324
 

گرہ
اپنے ہاتھوں سے خود نباتے ہیں
"وقت اچھا برا نہیں ہوتا"
سجل کانپوری

Maya_324
 

آزاد قوافی
ـ ــ ـــ
یہ خطا مَیں قبول کرتا ہوں
آپ جیسوں کے پاس بیٹھا ہوں
مسئلہ میرا صرف اتنا ہے
جب بھی بولوں مَیں سچ ہی کہتا ہوں
ڈر کے مارے دبوچ لیتے ہیں
ہاتھ ہاتھوں میں جب بھی دیتا ہوں
خود کنارہ ہوں آپ اپنا مَیں
اور سمندر کی طرح بہتا ہوں
یہ فقط میرا حوصلہ ہے سجل
روز لوگوں کے طنز سہتا ہوں
سجل کانپوری

Maya_324
 

وفا کو موڑ نیا دے دیا سجل ہم نے
چلیں گے ساتھ تمھارے نہ راہ بدلیں گے
سجل کانپوری

Maya_324
 

ذہین ذہن ذہانت کی آبرو ہے سجل
غلیظ ذہن تو ہر جا زلیل کرتا ہے
سجل کانپوری

Maya_324
 

مزاح
ایک لنگور کے لیے دیکھیں
حور شرما کے ساتھ بیٹھی ہے
.b1
سجل کانپوری

Maya_324
 

ویسے کہنا تو نہیں بنتا لیکن پھر بھی کہہ دیتا ہوں
دمادم کے کچھ لوگوں میں اتنا نخرہ ہے کہ اگر "کُھوتے" پر بھی رکھو تو اس سے بھی اٹھایا نہ جائے
یہ یادوں میں کھونے والا کھوتا نہیں.a6
بلکہ
Donkey Mean کُھوتا ہے ـ
.b1.c1.d1