Damadam.pk
MeeR_HaDi_22's posts | Damadam

MeeR_HaDi_22's posts:

MeeR_HaDi_22
 

تجھ کو دیکھا تو فقیروں نے دُعا دے دی ہے_!!🥀
ہم بھلا کون سے شاعر تھے کہ نظمیں کہتے.!!🖤
میثم علی آغا✍️
#ساقئ _🍷))

MeeR_HaDi_22
 

ہمیشہ دل میں رہتا ہے کبھی گویا نہیں جاتا
جسے پایا نہیں جاتا اسے کھویا نہیں جاتا
کچھ ایسے زخم ہیں جن کو سبھی شاداب لگتے ہیں
کچھ ایسے داغ ہیں جن کو کبھی دھویا نہیں جاتا
عجب سی گونج اٹھتی در و دیوار سے ہر دم
یہ خوابوں کا خرابہ ہے یہاں سویا نہیں جاتا
بہت ہنسنے کی عادت کا یہی انجام ہوتا ہے
کہ ہم رونا بھی چاہیں تو کبھی رویا نہیں جاتا 🖤
#Strange

MeeR_HaDi_22
 

عرب کہا کرتے تھے کہ
اپنا دل مجھے تھما دو ملاقات جب مرضی کر لینا
یعنی تعلق میں اخلاصِ قلب معتبر ہے کثرتِ ملاقات نہیں___!!🌸♥️
#محترم

MeeR_HaDi_22
 

PlzzzZ MohTrma Apki BuhhT BuhhT NaWaZiSh Hogi Ap MuJhy Mere HaaL Pr CHoUrr DiJiye MuJhy Apki HamDrDi SaHary Ki ZarUraT nHi Main nHi ChahTa K Kisi Or k kHayaL Main MadHoSh Ho Kr ApKa BaNoon Meri DUa Hai ApKo MuJhSy Bhi Koii BehTreen Or ApKi QaDar KrNy WaLa SHaKs MiLy MaShaAllaH Ap BuhhT AChhi Hain Ap ApKo Ap Sa E Koii MiLna Chahiye AllaH PaK ApKo HameShah kHuSh o AaBaaD RakHy DukH o TakLeeF Sy Door... (Aaameeeen)

MeeR_HaDi_22
 

تو کیا سمجھتا ہے صرف تیرے غم ہی معتبر ہیں
تو نے دیکھا ہی کہاں ہے مجھے رات کے وقت💔
#Stranger

MeeR_HaDi_22
 

تیری قسمت کہ مجھے تجھ سے محبت ہوئی ہے
ورنہ ہم لوگ تیرے جیسوں کو کب دیکھتے ہیں
ہم تو خود اِتنے حَسِیں ہیں کہ تیرے جیسے یہاں
ہاتھ رکھ لیتے ہیں دل پر ہمیں جب دیکھتے ہیں
💌😊

MeeR_HaDi_22
 

کرتا ہوگا زمانہ گردش تیرے اِرد گِرد, مگر میں اُور ہوں, میری حدیں اُور ہیں - 🔥🖤🥀

MeeR_HaDi_22
 

جبران خلیل جبران نے کہا:
اپنی آنکھوں سے مجھے پیار نہ کرو، ہو سکتا ہے تم کو مجھ سے زیادہ خوبصورت مل جائے، لیکن مجھے اپنے دل سے پیار کرو کیونکہ دل کبھی ایک جیسے نہیں ہوتے۔"
نزار قبانی نے اسے جواب دیا اور کہا:
اور جان لو کہ محبت یہ نہیں ہے کہ محبوب عیب سے خالی ہو، بلکہ یہ ہے کہ محبوب اپنے عیبوں کے باوجود محبوب رہتا ہے۔"✨🌚??
#__MɘʌOwツ

MeeR_HaDi_22
 

ذِکر رُخصت کا ابھی سے نہ کرو، بیٹھو بھی __!!
جــانِ مَــن، رات گــزرنے دو، سحــر ہونے دو__!!🌸♥️

MeeR_HaDi_22
 

فرصتِ شوق عمرِ آوارہ
آ تجھے آج شرمسار کریں
دل کی اونچی مچان پر بیٹھیں
اور کوئی آرزو شکار کریں
کاش تم روز ہی مکر جاؤ
کاش ہم روز انتظار کریں
#💌

MeeR_HaDi_22
 

جس کے ہونے سے تھی سانسیں میری دگنی محسن
وہ جو بچھڑا تو میری عمر گٹھا دی اس نے
#MēēR

MeeR_HaDi_22
 

#سنو_عزیز_من ☺︎︎
کہتی ہے اکثر تمہاری پوسٹس پڑھتے ہوئے میرا دل چاہتا ہے
کہ تم اچانک سے میرے سامنے آجاؤ تاکہ میں تمہیں سن سکوں
تمہارے لہجے میں تمہاری لکھی نظم کا ذائقہ اپنی سماعت کے توسط سے چکھ سکوں
اک راز کہوں؟
میں تمہیں چھو کے دیکھنا چاہتی ہوں
کہ محبت پر عبور رکھنے والے کی بانہوں کے گھیرے کا احساس کیسا ہے ۔ ۔ ؟
اور تمہیں یوں اپنے قریب پاکر میں اس بات کا مشاہدہ کرنا چاہتی ہوں
کہ کیا واقعی محبت اتنی ہی خوبصورت ہوتی ہے یا نظمیں جھوٹ کہتی ہیں !!❤❤

MeeR_HaDi_22
 

آنکھوں سے خواب دل سے تمنا تمام شد
تم کیا گئے کہ شوقِ نظارا تمام شد
کل تیرے تشنگاں سے یہ کیا معجزہ ہوا
دریا پہ ہونٹ رکھے، تو دریا تمام شد
دنیا تو ایک برف کی سل سے سوا نہ تھی
پہنچی ذرا جو آنچ تو دنیا تمام شد
عشاق پر یہ اب کے عجب وقت آپڑا
مجنوں کے دل سے حسرت لیلٰی تمام شد
شہرِ دل تباہ میں پہنچوں تو کچھ کھلے
کیا بچ گیا ہے راکھ میں اور کیا تمام شد
ہم شہرِ جاں میں آخری نغمہ سنا چکے
سمجھو کہ اب ہمارا تماشا تمام شد
اک یاد یار ہی تو پس انداز ہے حسن
ورنہ وہ کار عشق تو کب کا تمام شد..

MeeR_HaDi_22
 

محبتوں کے جُنوں میں ' نباہ لازم ہے!!!!
جناب عہدِ وفا میں نکاح لازم ہے!!!😌♥️

MeeR_HaDi_22
 

*"-روز محشر پتہ چلے گا ہمیں-"*
*"-کس نے کتنا کس کو چاہا تھا-"*🙂🥀💔

MeeR_HaDi_22
 

تمہیں ضد ہے میرے ہمدم بچھڑ جاؤ اجازت ہے
اور اپنے سارے وعدوں سے مکر جاؤ اجازت ہے
ہمارے جو نہیں ہو تم رہو جس کے ہمیں کیا غم
ادھر ٹھہرو ادھر ٹھہرو جدھر جاؤ اجازت ہے🥀💔🍁

MeeR_HaDi_22
 

شبنم ہے کہ دھوکا ہے کہ جھرنا ہے کہ تم ہو
دل دشت میں اک پیاس تماشہ ہے کہ تم ہو
اک لفظ میں بھٹکا ہوا شاعر ہے کہ میں ہوں
اک غیب سے آیا ہوا مصرع ہے کہ تم ہو
دروازہ بھی جیسے مری دھڑکن سے جڑا ہے
دستک ہی بتاتی ہے پرایا ہے کہ تم ہو
اک دھوپ سے الجھا ہوا سایہ ہے کہ میں ہوں
اک شام کے ہونے کا بھروسہ ہے کہ تم ہو
میں ہوں بھی تو لگتا ہے کہ جیسے میں نہیں ہوں
تم ہو بھی نہیں اور یہ لگتا ہے کہ تم ہو🖤
#Stranger

MeeR_HaDi_22
 

" اب بھلا پھر سے تیری باتوں میں آؤں کیسے!!
عشق تو تُمہارے لِیے وقت گُزاری تھا کبھی..!!
ٹھہر جا رُک تُجھے پہچانتی ہے آنکھ میری..!!
تُمہارا چہرہ میرے اعصاب پہ تاری تھا کبھی..!!🥀🖤
#ساقئ _🍷))

MeeR_HaDi_22
 

پھر نہ جانے کس کو ملا ہوگا اس کا ساتھ
اس شخص کے وعدے بڑے کمال کے ہوتے تھے💔🙂
#__

MeeR_HaDi_22
 

" تمہارے نام کئی بددعائیں رد کی ہیں.!!
ہزار طیش بھرے لفظ لکھ کے کاٹے ہیں.!!
جنہیں تمہاری سماعت کی نظر ہونا تھا_!!
وہ شعر خود کو سنائے ہیں ، درد بانٹے ہیں.!!
#ساقئ