بے دردزمانے کا بہاناسا بناکر
ہم ٹوٹ کے روتے ہیں تیری یاد میں اکثر۔
کاش وہ لوٹ آئے مجھ سے یہ کہنے کے لیے
کہ تم کون ہوتے ہو ہم سے بِچھڑنے والے۔
مجھے بات نہیں کرنی اب تم سے.." اس کے اس میسج کا وہ کوئی جواب نہ دے پائی.. تھوڑی دیر تک اس کی آئی ڈی ہر جلتی سبز رنگ کی گول سی بندی کو امید بھری نظروں سے دیکھتی رہی کہ شاید کوئی اور بات کرے لیکن اس کا انتظار، انتظار ہی رہا.. تھوڑی دیر بعد اس نے سبز بندی کو غائب ہوتے دیکھا.. اس کا دل آج دوبارہ ٹوٹا تھا وہ بھی صرف اس ایک شخص کے ہاتھوں جسے وہ کئی بار "خود غرض" کا لقب دے چکی تھی.. ہاں وہ "خود غرض" ہی تو تھا.. صرف اپنی بات کرتا، صرف اپنا آپ منواتے..آج بھی اس نے یہی کیا تھا اور ہمیشہ کی طرح آج بھی اس نے اسے "خود غرض" کہا تھا.. ہمیشہ کی طرح آج بھی اس نے اپنے دل کو جھڑکا تھا جو اسے دیکھ کر باغی ہو جاتا تھا، جو صرف اس کے لئے دھڑکتا تھا اور شاید آخری سانس تک دھڑکتا رہے...!!
مس کروں گی ۔۔۔ مس تو شاید بہت چھوٹا لفظ ہے ان
احساسات کے لیۓ جو میں تمہارے لیۓ رکھنے لگی ہوں ۔۔۔ اور اپنے ۔۔ میں اپنے آپ سے ڈرنے لگی ہوں ۔۔ کسی سے محبت انسان کو بہت کمزور کر دیتی ہے ۔۔۔بہت بےبس ۔۔۔ مجبور ۔۔۔محکوم ۔۔۔اور مجھے ان تینوں چیزوں سے نفرت ہے ۔۔۔ لیکن اس کے باوجود ۔۔۔ تم میری زندگی کا مرکز بنتے جا رہے ہو
تم مجھ سے اکثر پوچھتے ہو نا ۔۔۔مجھے تمہاری کیا بات اچھی لگتی ہے ۔۔۔ پر ۔۔۔۔ میں تم سے یہ کیسے کہوں کہ مجھے تمہاری کونسی بات اچھی نہیں لگتی...
ہر بار ۔۔۔جب تم مجھے احساس دلاتے ہو کہ تم صرف میرے ہو تو میں تمہارے سامنے جھکنے لگتی ہوں ۔۔۔ اور کیا کچھ نہیں جو مجھے تمہارے سامنے موم نہیں کرتا
پر میں یہ سب تم کو کبھی نہیں کہوں گی کیونکہ مجھے ٹوٹنے سے ڈر لگتا ہے۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain