. آج بھی اس کے الفاظ کانوں میں گونجتے ہیں. سنو تم میری جاں ہو کبھی رونا مت تمہاری آنکھیں مجھے میری خوشیوں کا عکس لگتی ہیں.😰 اب خواہش ہے کؤئی دھیرے سے میری آنکھوں پر ہاتھ پھیرےاور کہے إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
مجھے وہ دن بہت یاد آتے ہیں جب میں تمھیں دن بھر کی داستان سناتی تھی آج میں نے یہ کیا وہ کیا یہاں گئی وہاں گئی ، آج بہت روئی آج میں بہت خوش ہوں، آج بہت اداس ہوں، ایسے کیا ویسے کیا، آج میرے سَر میں درد ہے بولنے پر آتی تھی تو چپ کرنا بھول جاتی تھی ، تم بھی چُپ چاپ سنتے رہتے تھے میری پاگل باتیں، مگر اب کسی سے کچھ کہنے کا دل نہیں چاہتا، کتنی تکلیف ہو کتنا دکھ ملے کسی کو نہیں سناتی تمہیں اپنی ذات تک رسائی دی تھی، تمہارے لہجے میں تلخیوں کے بعد، اپنی ذات کو دفن کر دیا، تمہارے چلے جانے کے بعد "میں نے چُپ رہنا سیکھ لیا