دیکھو۔۔! جب بھی ملنے آنا چوڑی ،کنگن ساتھ میں لانا ضد ہے ۔۔"تم پہناو گے" شاعری ساتھ سناو گے تب ہی ملنے آؤں گی باتیں خوب سناوں گی تم بس چپ ہی سنتے رہنا آنکھیں میری پڑھتے رہنا سمجھ تو تم بھی جاو گے لیکن بول نہ پاو گے وقت وہ کتنا پیارا ہو گا ہاتھ میں ہاتھ تمہارا ہو گا وقت رخصت رو دوں گی میں کیسے۔؟ تم کو روکوں گی میں دیکھو ۔۔! آنسو بہنے دینا دل میں مجھ کو رہنے دینا ہاں ۔۔! وعدہ کر کے جاو گے "لوٹ کے پھر تم آو گے"