Damadam.pk
Mishii28's posts | Damadam

Mishii28's posts:

Mishii28
 

Good ni8
Bye..tata
Allah Hafiz

Mishii28
 

—مسکراہٹ —
مسکراہٹ اچھی لگتی ہے
کھلتی کلیاں
اُڑتے بادل
بہتے جھرنے
میٹھی خوشبو
اُڑتی تتلی
ہلکی بارش
روشن آنکھیں
اُجلی عادت
میٹھی باتیں
ہنستے چہرے
اچھے لگتے ہیں
مسکراہٹ مت چھینو
پرائی ہو کہ اپنی ہو

Mishii28
 

پھر یوں ہوا کے خواہشوں کو زہر دے دیا
پھر یوں ہوا کے نیند روٹھی خواب مر گئے

Mishii28
 

کسی سٹوڈنٹ کیفے میں
بیٹھ کر چاۓ پیتے ہیں
کسی اخبار میں شائع
کسی کالم کے جملوں پر
لمبی بحث کرتے ہیں
میں تم کو چاۓ پینے کے
ہزاروں فائدے لکھ دوں
اور جواب میں تم
مجھے نقصان گنوانا
میرے گیتوں کو سننا اور
میری وال پر لکھنا
بڑی فنکار ہو لڑکی۔۔
چلو پھر سے
ہمیں بچپن بلاتا ہے

Mishii28
 

کسی خاموش لمحے میں
اپنے کمرے کے کونے میں
کبھی لوگوں سے چھپ چھپ کر
کوئی سکیچ بک لیکر
میری ڈرائنگ بنائی ہے ؟؟
تمہیں کیوں کر یہ سب آتا ؟
تم کب آرٹس والے ہو ؟
تمہیں تو فائدے نقصان سے
فرصت نہیں ملتی
تمہیں اپنے حسابوں میں
کسی بھی شوق کا آخر
بھلا کب وقت حاصل ہے
مگر دیکھو میرے عالَم!!!
یہ زندگی بہت چھوٹی ہے
چلو پھر سے
ہم اپنی "زندگی "کو
کھل کر جیتے ہیں

Mishii28
 

اگر تم بکس پڑھتے تو
تمہیں بک مارک گفٹ کرتی
اگر تم چاۓ پیتے تو
تمہیں ٹی بیگ گفٹ کرتی
اگر ناول کا شوق ہوتا
تو پھر منٹو کے افسانے
عشق کے عین سے لیکر
نمل ' مصحف ' الف
عبدالله گفٹ کرتی
مگر میں کیا کروں کہ تم
بہت بد ذوق نکلے ہو
کتابیں تم نہیں پڑھتے
نہ چاۓ
نہ کوئی ناول
نا میوزک خاص سنتے ہو
تمہیں راحت '
امانت اور عاطف
کے علاوہ بھی
کیا کوئی نام آتا ہے ؟؟

Mishii28
 

موسموں کے روگ کا۔۔۔۔۔
درد مت سہا کرو...
اداس مت ہوا کرو..،
یہ درد ہیں حیات کے ..
کچھ رنگ کائنات کے
کچھ دکھوں کی تیز بارشیں
کچھ پھول ہیں نشاط کے
تم پھول بس چھوا کرو....
اداس مت ہوا کرو

Mishii28
 

نتیجہ پھر وہی ہوگا سنا ہے سال بدلے گا
پرندے پھر وہی ہونگے شکاری جال بدلے گا
بدلناہےتو دن بدلو بدلتے کیوں ہو ہندسے کو
مہینے پھر وہی ہونگے سنا ہے سال بدلے گا
وہی حاکم وہی غربت وہی قاتل وہی ظالم
بتاؤ کتنے سالوں میں ہمـارا حـال بدلے گا ؟

Mishii28
 

میں خوش ہوں "
یہ جھوٹ سبھی سے کہتے رہنا
اشکوں سے بھیگے لفظوں کو چنتے رہنا
کاغذ پر نظموں کی صورت بُنتے رہنا
سوچ رہی ہوں یہ حالات بدل ڈالوں گی
اب کے سال میں اپنے
سارے معمولات بدل ڈالوں گی

Mishii28
 

سوچ رہی ہوں
اب کے سال میں اپنے
سارے معمولات بدل ڈالوں
یادوں کے رستے پہ چلنا
تنہائی کی آگ میں جلنا
بے مصرف یوں رات گئے تک جاگتے رہنا
گزرے سالوں کی باتوں کو سوچتے رہنا
اپنی ذات میں گم ہو جانا
بیٹھے بیٹھے تم ہو جانا
اپنے غم چپ چاپ اکیلے سہتے رہنا

Mishii28
 

جن کی آنکھوں میں صداقت کے علم ہوتے ہیں
طے شدہ بات ہے وہ تعداد میں کم ہوتے ہیں...!

Mishii28
 

اس کے لفظوں کے مقابل میں بھلا کیا کہتی..؟
میں نے حیران ہی رہنے میں، سہولت دیکھی....

Mishii28
 

اے پیاری لڑکی !!!
"تم ہر حال میں خوشبو کی عکاس ہو "
کہانیاں پڑھنا ضرور مگر ان میں رہنا نہیں,,
تم کاہل شہزادی نہیں.....
اور نہ نیند کی اسیر ,,,,,,
کہ سفید گھوڑے پہ آ کے کسی شہزادے کو
تمہارے لبوں پر زندگی پھونکنی پڑے ....
رشتے روحوں سے جوڑنا ....
روپوں سے نہیں.....
"کہ تم خود بے حد قیمتی ہو "
"کہ تم خود زندگی، خوشبو اور حسن کی عکاس ہو "

Mishii28
 

یار وہ لڑکی نہیں نظم ہے چلتی پھرتی
دیکھ لینا کسی شاعر کی محبت ہو گی

Mishii28
 

silence is the best
response to a fool

Mishii28
 

stop the noice,you will hear his voice in silence...

Mishii28
 

If you believe in yourself anything is possible..

Mishii28
 

Be a good person,but don't waste time trying to prove it..

Mishii28
 

One beautiful HEART is better than a thousand beautiful faces...

Mishii28
 

Allah Hafiz
Good ni8
Bye tata