محبت بھی سانس جیسی ہے ساتھ ہوتی ہے ایسے جیسے ہمیشہ سے ہے، برستی ہے ایسے برسات میں طوفانی رات ہو جیسے، لہراتی ہے ایسے بہار میں لہراتا پھول ہو جیسے، مہکتی ہے ایسے جواں دل کا احساس ہو جیسے، لڑکھڑاتی ہے ایسے خزاں میں پت جھڑ ہو جیسے، چھوڑ دیتی ہے ایسے کوئی وجود نہ ہو جیسے،
تکلیف اس وقت ہوتی ہے کہ جس سے محبت ہو اور وہ آپکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر آپکو دھوکہ دے رہا ہو اور آپکا دل چاہ رہا ہو کہ اس کو بتایا جاے کہ تم مجھے محبت کے نام پر دھوکہ دے رہے ہو لیکن آپکی محبت کہتی ہے کہ نہ کہا جاے اسکو میرے الفاظ سے تکلیف ہو گی...
کچھ لوگ بے وفا نہیں ہوتے،مجبورأ ایسا کرنے پر مجبور ہوتے ہیں،جس سے محبت کی طلب کی امید ہو اس سے محبت کی بجاے نفرت ملے تو وہ اپنی محبت دوسروں میں تلاش کرنے لگتے ہیں،اور نتیجہ بے وفای نکلتا ہے،