امیر شہر سے مل کر سزائیں ملتی ہیں ۔۔۔۔! ⊱⊰•⊱⊰•⊱⊰ اس ہسپتال میں نقلی دوائی ملتی ہیں ۔۔۔! ⊱⊰•⊱⊰•⊱⊰ کسی غریب کی امداد کر کے دیکھو ذرا ۔۔۔! ⊱⊰•⊱⊰•⊱⊰ ذرا سے کام کی کتنی دعائیں ملتی ہیں ۔۔۔! ⊱⊰•⊱⊰•
دل تو سب کے ہوتے ہیں دکھ بھی سب کو ہوتے ہیں کچھ اشک دلوں پر گرتے ہیں کچھ مٹی میں مل جاتے ہیں کچھ لفظ ادا ہوجاتے ہیں کچھ ہونٹوں میں سل جاتے ہیں مانا کہ ادھورے رہتے ہیں پر خواب تو سب کے ہوتے ہیں کچھ کھو کر بھی پا لیتے ہیں کچھ پاکر بھی کھو دیتے ہیں یہاں اپنی اپنی باری پر سب ہنستے ہیں!! سب روتے ہیں__!!