*کسی کو بدعا نہ دیں بلکہ چُپ رہیں* *چُپ سے بڑی کوئی بدعا نہیں ہوتی* *جب بندہ بولتا ہے تو قدرت خاموش رہتی ہے اور جب بندہ خاموش ہو جاتا ہے تو قدرت خود انتقام لیتی ہے* *اور قدرت کا انتقام بڑا ہی دردناک ہوتا ہے*🦋
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ صبح بخیر خوشیاں بہت کم اور مختصر ہوتی ہیں۔ جب اللہ تعالی خوشیاں دے رہے ہوں تو ہر برے خیال اور بے چینی کو دل سے جھٹک کر خوش رہنا چاہیے۔ جتنے ہم دکھ ملنے پر چیخ اٹھتے ہیں اتنا ہی شکر ہم اُس رب کی دی گئی نعمتوں پر کرنے لگ جائیں تو ہمیں زندگی میں کبھی اللہ سے شکوہ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی. شکر صرف زبان سے ہی نہیں بلکہ عمل سے بھی ادا کریں اور شکر کی سب سے بہترین عملی کیفیت یہ ہے کہ آپ پُر سکون اور مطمئن رہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایمان بالغیب، اچھی صحت ، خوشیاں ، کامیابیاں اور عمر دراز عطا فرماۓ۔ آمین يا رب العالمین🤲
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ صبح بخیر توبہ کیلئے گُناہوں کا ہونا ضرُوی نہیں ہے بلکہ یہ خُود ایک مُستقل عِبادت ہے توبہ رُوح کا غُسل ہے جتنی بار توبہ کرو گے اُتنا ہی نِکھار پیدا ہو گا۔ توبہ بھی تو ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتی یہ تو اسکو ہی نصیب ہوتی ہے جسکو اللہ تعالیٰ چن لے___اور ہمارا خالق صرف اخلاص سے بھرے ہوئے دل کو چنتا ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ ہمیں زندگی کی رنگینیوں میں کبھی اتنا مگن نہ ہونے دے کہ پھر ہمارا توبہ کرنا ہی مشکل ہو جائے ۔اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین یارب العالمین🤲