اگر آپ بغیر ہیلمٹ پہنے کام پر جاتے ہیں اور شام کو واپس سارے ناکے کراس کر کے گھر آجاتے ہیں اور چالان بھی نہیں ہوتا تو آپ ڈنکی لگا کر یورپ جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں 😂😂
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ صبح بخیر جسے سکونِ قلب حاصل ہو جائے اسکی زندگی میں نہ شکوہ رہتا ہے نہ تقاضا ،وہ نہ خدا کا گلہ مخلوق کے سامنے کرتا ہے نہ مخلوق کی شکایت خدا کے سامنے ،وہ نہ زندگی سے غافل ہوتا ہے ، نہ موت سے __وہ ہر حال میں راضی رہتا ہے ۔ پُرسکون انسان مقامِ صبر کو بھی مقامِ شکر بنا دیتا ہے۔ اورزندگی میں ہمیشہ وہ لوگ پُرسکون رہتے ہیں جو نہ ملنے والی خواہشوں سے زیادہ اُن نعمتوں پر شکر کرتے ہیں جو انہیں اللہ نے عطا کی ہیں ۔ اللہ پاک سبکو دنیاوآخرت کی سب برکتیں اور سعادتیں عطا فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین🤲
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ صبح بخیر دل دو چیزوں سے روشن ہوتا ہے استغفار اور ذکر الہی اور دو ہی چیزوں سے زنگ آلود ہوتا ہے غفلت اور گناہ عبادت۔۔۔؛؛ سجدوں تسبیحوں کا نام نہیں ہے۔سجدے، قیام، رکوع اور تسبیح بندگی کی علامت ہیں ۔ مگر عبادت کے کتنے رنگ اور بھی ہیں۔ وہ جو ﷲ کی مخلوق کے لیے آسانیاں تلاش کرتا ہے۔ وہ جو ﷲ کے بندوں کے لیے دل میں بغض اور حسد نہیں رکھتا۔ وہ جو چھپ کر کسی پر احسان کرتا ہے اور بھول جاتا ہے۔ وہ بھی عبد ہےاُس کی عبادت کا بھی اپنا ایک درجہ ہے۔ ﷲ ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین یا رب العالمین🤲