*ڈھلتے سـورج نے مُجھے اُداس کیا اور اس حقیقت کے رُوبرو کیا کہ ہر آغاز کا ایک اختتام ہے، ہر کہانی کا انجام اور ہر عروج کا ایک زوال ہے
*اس انسان کو ہمیشہ خوش رکھیے جسے آپ روزانہ شیشے میں دیکھتے ہیں کیونکہ زندگی میں آپ کا خیال آپ سے بہتر اور کوئی نہیں رکھ سکتا
*کچھ الفاظ اور جملے صرف ایک بار بولنے اور کہنے کے لیے پیدا ہوتے ہیں، اُس کے بعد وہ اپنا معنیٰ کھو دیتے ہیں
*اگر آپ کے پاس اپنے بچوں کی تربیت کے لیے وقت نہیں ہے تو یاد رکھیں سماج کے پاس انہیں برباد کرنے کے لیے پورا وقت موجود ہے
ایک بات بولوں 🙂
اکیلے بیٹھ کر خود سے سوال کریں کے آپ کے مرنے کے بعد کتنے لوگوں کی زندگیوں پر فرق پڑے گا
جن لوگوں کو فرق پڑے گا ان کا خیال رکھیں باقیوں کی فکر کرنا چھوڑ دیں♥️
ہمیشہ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ کسی کو ہم میسج کریں تو گھنٹوں اگنور ہوتے رہتے ہیں اور میسج آجائے تو ہم رپلائی کرنے میں ملی سیکنڈز بھی نہیں لگاتے🙂
اور پھر دوسرا میسج ریسیو کرنے کے لیے پھر گھنٹوں اگنور ہوتے رہتے ہیں۔💔
ضروری نہیں کہ ہر وہ شخص جو تمہاری زندگی سے چلا گیا ، اسکا جانا تمہارے لیے ہی اچھا تھا ، ہو سکتا ہے کہ یہ اُس کیلئے اچھا ہو، اور تم ہی اصل مصائب کی جڑ ہو ، تو ہر معاملے میں اپنے لیے یہ تعصب نہ رکھو کہ تم ہی صالحین میں سے ہو🌚
" ہم ایسے دور میں ہیں کہ ؛ جہاں پتہ ہی نہیں چلتا کہ ؛ پہلو میں بیٹھا شخص دوست ہے یا سانپ💔
نکاح کر کے ساتھ لے جانے والا تھوڑا کالا یا غریب ہی سہی"
لیکن گناہ کرکے چھوڑ جانے والے خُوبصورت محبُوب سے لاکھ گناہ بہتر ھوتا ھے🥀
"ہر لذیذ شئے کی ایک ہی لذّت ہوتی ہے، سوائے عبادت کے؛ جِس کی تین لذّتیں ہیں:
ایک جب آپ اُسے بجا لاتے ہیں؛ دوسری جب آپ اُسے یاد کرتے ہیں؛ اورتیسری جب آپ کو اُس کا اَجر دیا جائے گا"
اچھی بات کو اپنے دل میں بند نہ کرو، اور اسے کسی سے نہ چھپاؤ، ان کی تعریف کرو جو تعریف کے مستحق ہیں، ان کا شکریہ ادا کرو جنہوں نے تم پر احسان کیا ہے، اور جن لوگوں نے تمہاری مدد کی ہے ان کو انعام دو، اچھی بات کہو اور اکثر کہو.. بہت سے لوگ آپ کے الفاظ سے اپنی خوشی حاصل کرتے ہیں🌹
*اپنا راستہ وہاں سے بدل لینا چاہیے جہاں آپ کی آنکھوں کے پیچھے کی نمی اور مضبوط لفظوں کے پیچھے ٹوٹا ہوا لہجہ کوئی بھی نہ سمجھ سکے❤️
مخلص ہونا سب سے زیادہ پُر کشش جذبہ ہے۔
اگر آپ کسی کو کچھ نہیں دے سکتے تو اسے اچھے الفاظ تو دے سکتے ہیں۔
الفاظ لہجہ نہیں رکھتے،لیکن تاثیر رکھتے ہیں۔شاید آپ کے الفاظ کسی کے لیے راہ حیات بن جائیں، یقین جانیے وہ لوگ خوش نصیب ہوتے ہیں،
جو لوگوں کی دُعا میں شامل ہوتے ہیں، روشنی بنیں، اپنے لیے بھی اور دوسروں کے لیے بھی،
اللہ رب العزت آپ اور آپ سے جڑے ہر رشتے کو سدا خوش اور سلامت رکھے آمین ثم آمین
اگر تُمہیں لگتا ہے کہ تُم کِسی کے لیے بہت اِمپورٹینٹ ہو تو میری مانو اپنے چہرے پر ایک زور سے تھپڑ مارو اور ہوش میں آجاؤ💔
*تمام چیزوں کے ہوتے ہوۓ بھی زندگی میں
*کہی نا کہی کمی ضرور ہوتی ہے
*تاکہ ہمیں یاد رہے
*یہ دنیا ہے جنت نہیں جہاں ہر چیز مل جاۓ
لوگ دنیا کو حقیقت سمجھ بیٹھے☺
حالانکہ بنانے والے نے بتا دیا دھوکہ ہے
_لوگ حسد انسان سے نہیں بلکہ اس کی زندگی میں موجود سکون ،خوشیوں ،کامیابیوں اور اس کو میسر نعمتوں سے کرتے ہیں۔۔۔
تھکن تو ہوگی, جب تُم اُسے قبول نہیں کررہے جس کا رُخ تمہاری طرف ہے اور بھاگ اُس کے پیچھے رہے ہو جس کی پُشت تمہاری طرف ہے. یاد رکھو جو تمہاری طرف آتا ہے وہ درحقیقت بھیجا ہوا ہوتا ہے اور جو تُم سے دور جاتا ہے وہ ہٹایا گیا ہوتا ہے, بس تُم اُس کو قبول نہیں کرپاتے☺️
*انسان جب کسی پہ بھروسہ کرتا ہے نا تو بہت خوش ہوتا ہے خود کو بہت سمجھدار سمجھتا ہے اور پھر جب بھروسہ ٹوٹتا ہے تو وہ ہی انسان اپنے آپ کو دنیا کا بیوقوف ترین انسان سمجھنے لگ جاتا ہے🌹
*ضروری نہیں ہے کہ ہماری ذات ہر کسی کو پسند آجائے، ہر انسان میں کچھ خوبیاں تو کچھ خامیاں بھی ضرور ہوتی ہیں بس ہمیں کوشش یہ کرنی چاہیئے کہ اپنی زندگی ایسے جئیں کہ. کسی کے ساتھ زیادتی نہ کریں *اور ہم اپنے رب کو پسند آجائیں۔الله تعالیٰ ہمیں اپنے پسندیدہ بندوں میں شامل فرمائے آمین۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain