*کُچھ لوگوں کی اذیتوں میں شِدّت صرف اِس وجہ سے ہوتی ہے کیونکہ اُنہیں ترکِ تعلق نہیں آتا اُنہیں کِسی سے کُچھ چھیننا نہیں آتا اُنہیں جیتنا نہیں آتا اُنہیں مُنافقت نہیں آتی وہ ایک دفعہ جِس کو اپنے قریب کر لیں پھر اُن کو اُن کے بچھڑنے پر صبر نہیں آتا
کبھی کبھی اداسی کی وجہ ہماری سوچیں ہوتی ہیں جو ہمیں اندر سے کھارہی ہوتی ہیں۔۔ہمیشہ extreme point سوچا کریں کے زیادہ سے زیادہ کیا ہوجاۓ گا۔۔ہمیں وہ نہیں ملےگاجس کی ہم نے اُمید لگا رکھی ہے بس ۔۔تو کیا اپنےربّ پر یقین نہیں ہے *اسﷻکے فیصلے ہماری خواہشوں سے ہمیشہ بہتر ہوتے ہیں۔۔۔۔* جس دن یہ بات ہمارے دل میں جذب ہوگئ اُس دن مستقبل کے *خدشے اپنی موت آپ مَر جائیں گے۔
لوگوں سے فاصلے رکھنے والے شخص کو ضروری نہيں AttiTuDe یا پِھر EgO کا ہی مسئلہ ہو بلکہ کبھی نہ کبھی کہيں نہ کہيں کِسی کی زندگی ميں کُچھ ايسا بُرا ہو چُکا ہوتا ہے جو اُسے لوگوں سے محتاط رہنے پر مجبور کرتا ہے کِسی کے بارے ميں غلط گُمان نہ رکھيں آپکو کيا پتہ کِس کی زندگی کِتنی تلخ چل رہی ہے🌹♥️🌹
*پہلی چیز جس پر آپ کو قابو پانے کی ضرورت ہے وہ یہ مضحکہ خیز یقین ہے کہ کوئی آپ کی زندگی میں داخل ہوکر وہ تبدیلیاں لانے والا ہے جس کی آپ خواہش رکھتے ہیں *یعنی اپنی ذات اور حالات کو درست کرنے کے لیے جو کچھ کرنا ہے آپ نے خود ہی کرنا ہے کوئی دوسرا آپ کے لیے نہیں کرے گا
*مانا کہ اکثر تکلیف برداشت کرنا مشکل ہو جاتی ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تکلیف کم ہوتے ہوتے آخر کار ختم ہو جاتی ہے *بس نشان رہ جاتے ہیں جو تکلیف تو نہیں دیتے بس یاد دہانی کرواتے رہتے
"-کیا یہ مزاحیہ بات نہیں ہے کہ فون میں آٹھ سو کنٹیکٹ نمبر ہونے کے باوجود بھی آپ اپنے دکھ میں اکیلے ہیں آپ کسی کو یہ نہیں کہہ سکتے کے مجھے کال کرو میں تکلیف میں ہوں شاید یہی زندگی ہے❤
کیا تُم میری اذیت کا اندازہ لگا سکتے ہو ؟ میں نے اُس کو خود بول کر بتایا تھا کہ ؛ مُجھے تکلیف ہوتی ہے تُمہارے اِس لہجے سے اور اُس کو پھر بھی کوئی فرق نہیں پڑا تھا🙂💔
سونے سے پہلے اپنے پاس میسر خوبصورت کپڑے پہنیں خوشبو لگائیں اور اپنے کمرے کا ماحول اچھا کر لیں کیونکہ خواب میں آنے والے کچھ لوگ حقیقت میں ملنے والے لوگوں سے زیادہ محبت کے مستحق ہوتے ہیں.🙃🌸