زندگی کے راستے ہمیشہ ہموار نہیں ہوتے۔ کہیں کانٹے ہوتے ہیں، کہیں اندھیرے، اور کہیں تھکن کا احساس… لیکن اگر دل میں رب پر یقین ہو، تو ہر رکاوٹ، ایک سبق بن جاتی ہے اور ہر اندھیرا… روشنی کی طرف لے جانے والا راستہ۔ کبھی کبھی بس اتنا کافی ہوتا ہے کہ آپ ایک لمحے کے لیے رُک کر مسکرا دیں۔ اور رب تعالیٰ کا شکر ادا کریں کہ وہ آج بھی ہمیں توفیق دے رہا ہے کہ ہم آگے بڑھ سکیں۔
سنو میں نے جب پہلی بار تمہیں دیکھا تو مجھے معلوم ہوا دل کا دھڑکنا کسے کہتے ہیں میں نے جانا کہ باغوں کی حقیقت کیا ہے پھول کا خوشبو سے کیا تعلق ہے چاند کی روشنی آنکھوں کو بھلی کیوں لگتی ہے اور دن کی خوشگواری اور مسکرانا کیا ہوتا ہے تم سے شناسائی دراصل زندگی کے روشن پہلوؤں سے آگاہی تھی 😊 ❣️
انسان کی سوچ اور نصیحت وقت وقت پر بدلتی رہتی ہے چائے میں مکھی گر جائے تو چائے پھینک دیتے ہیں، اگر دیسی گھی میں مکھی گر جائے تو مکھی پھینک دیتے ہیں، دینی ہو یا دنیاوی،انسان اس بات کو جلد قبول کرتا ہے جس میں خود کا مفاد ہو۔۔۔!!!💔
*ہم انسان پرفیکٹ نہیں ہوتے ایک طرف ہم کسی کی بہترین یاد ہوتے ہیں اور دوسری طرف کوئی ہمارا نام بھی لینا پسند نہیں کرتا* 🥺😰 *کوئی ہمارے ساتھ کے لیے ترستا ہے تو کوئی ہمارے سائے سے بھی دور رہتا ہیں* 🥹😭 *ہم انسان صرف اچھے یا برے نہیں ہوتے بلکہ ہم کسی کے لیے مثال اور کسی کے لیے سبق ہوتے ہیں*💯😓