ہر انسان کامیابی کو اپنے معیار کے مطابق دیکھتا ہے۔کسی کےلیے پیسہ،اچھی نوکری، جائیداد یا اقتدار کا حصول ہی کامیابی ہے لیکن بہت ہی کم لوگ آپ کو ایسے ملیں گے جن کے لیے کامیابی یہ ہے کہ اس دنیاسے جاتے ہوئے وہ اس بات پر مطمئن رہے کہ اس نے دنیا میں اپنا کام احسن طریقے سے انجام دیا ہے
A pearl of wisdom from Hazrat Ali, the fourth Caliph of Islam 656-661 AD “Never make decisions when you are angry. Never make promises when you are happy”.
علم کے بغیر دین کا فہم ناممکن ہے اور دین کو سمجھنے کے لیے ایک علمی سطح کا ہونا بھی ضروری ہے، دین کو اپنے گمان سے سمجھنے کی بجائے علم کے واسطے سے دیکھا اور پرکھا جائے ہر علم کی اصل قرآن و حدیث ہے
انسان اگر حقیقت پسند ہو تو اسے مایوس کن باتیں بھی مایوس نہیں کر پاتیں کیونکہ مزاج کی حقیقت پسندی اسے معاملات کا درست جائزہ لینا سکھا دیتی ہے اور ساتھ ساتھ نئے راستے دریافت کرنے کا ہنر بھی !!
غزت وہ راز ہے جو ہمارے اور خدا کے درمیان کا معاملہ ہے۔ عزت وہ نہیں ہوتی جس کے ذریعے دنیا کی طرف سے آپ کو شاباشی ملتی ہے یا عزت وہ نہیں جو دنیا دیکھتی ہے بلکہ عزت وہ ہے، جس میں آپ کا قلب مطمئن ہوتا ہے۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain