Damadam.pk
Mr_M_s_K's posts | Damadam

Mr_M_s_K's posts:

Mr_M_s_K
 

ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
اکبر الہ آبادی

Mr_M_s_K
 

زندگی ہم سے ترے ناز اٹھائے نہ گئے
سانس لینے کی فقط رسم ادا کرتے تھے
شاذ تمکنت

Mr_M_s_K
 

اس کا ہونا بھی بھری بزم میں ہے وجہ سکوں
کچھ نہ بولے بھی تو وہ میرا طرف دار لگے
شاذ تمکنت

Mr_M_s_K
 

پکارتی رہیں آنکھیں چلا گیا ہے کوئی
وہ اک سکوت تھا آواز سے دہائی تک
شاذ تمکنت

Mr_M_s_K
 

حیات عشق مجھے آج اجنبی نہ سمجھ
کہ سایہ سایہ ترے پیش و پس رہا ہوں میں
شاذ تمکنت

Mr_M_s_K
 

ترے بیمار کو موت آتی ہی نہیں
پڑھے جائے کوئی یسین کہاں تک
داغ دہلوی

Mr_M_s_K
 

ایک اک لفظ اذیت کا پتہ دیتا ہے
شعر احساس کی بھٹی میں جلا ہوگا نا
افشاں کنول

Mr_M_s_K
 

میں نے پہلے بھی زمانے سے سنے ہیں طعنے
اب مرا کر تو بھی احساس ،سنانے لگ جا
عمیر ساحل

Mr_M_s_K
 

محفل کی رونقوں کا بھی احساس ہے مجھے
لگتا ہے جیسے چیختی ویرانیاں سی ہیں
شہلا شعیب

Mr_M_s_K
 

وہ جا چکا ہے اس کا پر احساس رہ گیا
خوش ہوں کہ کچھ نہ کچھ تو مرے پاس رہ گیا
حافظ اویس

Mr_M_s_K
 

وہ جا چکا ہے اس کا پر احساس رہ گیا
خوش ہوں کہ کچھ نہ کچھ تو مرے پاس رہ گیا
حافظ اویس

Mr_M_s_K
 

بے حسی شرطِ زندگانی ہے
جبکہ احساس کا مریض ہوں میں
مظفر صحرا

Mr_M_s_K
 

خوبصورت حجاب جیسا ہے
وہ محبت کے باب جیسا ہے
وہ جو ہنس دے تو خوشبو آتی ہے
اس کا کھلنا گلاب جیسا ہے
جمیل احمد قیس

Mr_M_s_K
 

معاف کیجیے گا سب دوست یہ شعر درست نہیں ہے میں درست کر کے بھیجتا ہو

Mr_M_s_K
 

ہم ہوئے تم ہوئے کہ میرؔ ہوئے
💫❣
اس کی زلفوں کے سب اسیر ہوئے

Mr_M_s_K
 

سمجھ کر رحم دل تم کو دیا تھا ہم نے دل اپنا
مگر تم تو بلا نکلے غضب نکلے ستم نکلے
داغ دہلوی

Mr_M_s_K
 

اس نے کہا کہ کوئی گنہگار ہے یہاں؟
جو پارسا تھے وہ بھی گنہگار ہوگئے
عدم

Mr_M_s_K
 

کبھی ہم سے، کبھی غیروں سے شناسائی ہے
بات کہنے کی نہـیں، تُــو بھی تو ہرجائی ہے
📚علامہ اقبال (شکوہ) ✍🏿

Mr_M_s_K
 

نہ جانے کتنی اذیت سے خود گزرتا ہے
یہ زخم تب کہیں جا کر نشاں بناتا ہے
📚خوشبیر سنگھ شاد ✍

Mr_M_s_K
 

بہت دنوں سے کسی نے سلام تک نہ کیا
پھر اپنے آپ سے پوچھا جناب کیسے ہیں
📚میثم علی آغا ✍