Damadam.pk
Mrwa_11's posts | Damadam

Mrwa_11's posts:

Mrwa_11
 

وہ سب سے چهپ کر مجهے چاہنے لگا تها
پهر کسی نے شور کیا اسکا دهیان ٹوٹ گیا

Mrwa_11
 

تمھارے بعد میں نصرت کے گیت سنتا ہوں
تو دکھ کے سارے ہی سازوں میں یاد آتا ہے
جو پوچھتا ہے دعاؤں میں یاد رکھو گے؟
وہ شخص مجھ کو نمازوں میں یاد آتا ہے 🥀

Mrwa_11
 

دلِ مرحوم کا ماتم کروں یا روؤں اس دن کو
تمہارے چاہنے کی جب پڑی تھی ابتدا دل میں

Mrwa_11
 

ہمیں رقیب سے مل کر بھی مسکرانا ہے
ہمارا کرب تمہاری سمجھ سے باہر ہے

Mrwa_11
 

مجھے اس کی آواز کا مرہم چاہیئے
اسے کہو نا میرا نام پکارے!

Mrwa_11
 

تجھکو سوچوں تو میرے چہرے پر😍
تیری مسکراہٹ کا اثر رہتا ہے

Mrwa_11
 

کھو گیا ہوں کہیں اپنے ہی تعاقب میں
مل سکا خود سے تو اک روز ملاؤں گا تمہیں

Mrwa_11
 

رکهو تم اپنے پاس تاویلیں ، وضاحتیں ،
فرصت طلب نہیں ہوں ، توجہ طلب ہوں میں

Mrwa_11
 

وہ نمازوں میں دعاوں کے وظیفوں جیسا
میں رعایا کی طرح ہوں وہ خلیفوں جیسا
اس کا ہر نقش ہے ازبر مجھے آیت کی طرح
اس کا ہر لمس میسر ہے صحیفوں جیسا
اب که یہ دشت مرے پاوں پڑا ہے ورنہ
اس کا میرا تو تعلق تھا حریفوں جیسا
یہ تعلق بھی توانائی گنوا بیٹھا ہے
بوڑھے احساس کی مانند، ضعیفوں جیسا
زندگی پاوں کی ٹھوکر پہ ہمیں رکھتی ہے
اس کا انداز نہیں یار شریفوں جیسا
نبض تھم جائے اگر یاد کا موسم اترے
عشق میں حال ہوا دیکھ نحیفوں جیسا
دونوں مل جل کے کریں جیت کو تقسیم
کیوں نہ اس بار جمے کھیل حلیفوں جیسا

Mrwa_11
 

عجیب تقاضے ہیں چاہتوں کے
بڑی کٹھن یہ مسافتیں ہیں
میں جس کی راہوں میں بچھ گیا ہوں
اسی کو مجھ سے شکایتیں ہیں
شکایتیں سب بجا ہیں لیکن
میں کیسے اس کو یقین دلاؤں
جو مجھ کو جاں سے عزیز تر ہے
اسے بھلاؤں تو مر نا جاؤں
میں خاموشی کی انتہا میں
کہاں کہاں سے گزر گیا ہوں
اسے خبر بھی نہیں شاید
میں دھیرے دھیرے بکھر گیا ہوں

Mrwa_11
 

جو شخص بھی اپنا قد و قامت نہیں رکھتا
وہ شہر کے آئینے سلامت نہیں رکھتا
مجھ سے یہ شکایت ہے مرے چارہ گروں کو
میں زخم چھپانے کو علامت نہیں رکھتا
وہ دوست اگر ہے تو مجھے حوصلہ بخشے
دشمن ہے تو کیوں حرف ملامت نہیں رکھتا
یہ عہد بغاوت ہے کرو فکر سروں کی
دستار تو کوئی بھی سلامت نہیں رکھتا
راس آ ہی گیا ترک تعلق اسے آخر
آنکھوں میں وہ پہلی سی ندامت نہیں رکھتا
اب کس کی تسلی کو غزل سوچئے محسن
اب کون یہاں دل میں قیامت نہیں رکھتا
محسن نقوی

Mrwa_11
 

کتنی دلکش ہوتی ہے نہ محبت کی تاثیر❤
خوش جب تم ہوتے ہو لب ہمارے مسکراتے ہیں😘❤

Mrwa_11
 

شاید تم ناواقف ہو ہمارے مزاج سے
تیری توقع سے بھی زیادہ سر پھرے ہیں ھم

Mrwa_11
 

محبت عمر بھر تم سے کریں گے اور تم کو
بزرگوں کے کہے پہ عاجزانہ چھوڑ دیں گے🥀🖤

Mrwa_11
 

تُو میرے بعد ہوئے حادثوں کی خبروں پر
سبھی سے کہتا پھرے گا کہ یہ تو کچھ بھی نہیں

Mrwa_11
 

تُو میرا وقت کھا گیا سارا،
میرا تجھ سے حساب بنتا ہے

Mrwa_11
 

تجھ کو اپنا کے بھی اپنا نہیں ہونے دینا
زخمِ دل کو کبھی اچھا نہــیں ہونے دینا
میں تو دشمن کو بھی مشکل میں کمک بھیجوں گا
اتنی جلدی اسے پسپا نہـــیں ہونے دینا
تو نے میرا نہیں ہونا ہے تو پھر یاد رہے
میں نے تجھ کو بھی کسی کا نہیں ہونے دینا
اس نے کھائی ہے قسم پھر سے مجھے بھولنے کی
میں نے اس بار بھی ایسا نہیں ہونے دینا
مذہب عشق کوئی چھوڑ مرے تو میں نے
ایسے مُرتد کا جـنازہ نہـیں ہونے دینا

Mrwa_11
 

دل کے اندر آگ لگائی جا سکتی ہے..
دل والوں سے جان چھڑائی جا سکتی ہے..
اُس نے ہنس کر میری جانب دیکھ لیا ہے..
یعنی اُس سے بات بڑھائی جا سکتی ہے..
سات سمندر پار تو باتیں ہو جاتی ہیں..
کیا ماضی میں کال ملائی جا سکتی ہے..؟
نئی محبت مہنگی پڑتی ہے تو دیکھو..
کوئی پرانی ٹھیک کرائی جا سکتی ہے..؟
دروازے پر دستک دے کر دیکھ لیا ہے..
دروازے سے ٹیک لگائی جا سکتی ہے..
زندگی سے بھی خواب ہمیں کچھ مل سکتے ہیں..
جیسے موت سے نیند چُرائی جا سکتی ہے..

Mrwa_11
 

ﺩﻭﺳﺮﺍ ﻋﺸﻖ ﻧﮧ ﮐﺮﻭﮞ ؟ ﺑﮩﺘﺮ !
ﺑﺲ ﺗﯿﺮﮮ ﮨﺠﺮ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﻮﮞ ؟ ﺑﮩﺘﺮ !
ﺗﻮ ﮐﮩﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﮯ ﻣُﺠﮭﮑﻮ ؟
ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﮈﮬُﻮﻧﮉتی ﭘﮭِﺮﻭﮞ ؟ ﺑﮩﺘﺮ
ﺍپنے ﭘﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﻧﺪﮬ لوﮞ ﺯﻧﺠﯿﺮ ؟
ﺍﺏ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﻣِﻠُﻮﮞ ؟ ﺑﮩﺘﺮ
ﺗﻮ ﺟﮩﺎﮞ ﭼﺎﮨﮯ ﭘﯿﺶ ﮨﻮﺟﺎﺅﮞ ؟
ﺗﻮ ﻧﮧ ﭼﺎﮨﮯ ﺗﻮ ﻧﮧ ﺩِﮐﮭﻮﮞ ؟ ﺑﮩﺘﺮ !
ﺗﯿﺮی ﮨﺮ ﺑﺎﺕ ﭘﺮ ﺟﮭُﮑﺎﺩﻭﮞ ﺳَﺮ ؟
ﺗﯿﺮﯼ ﮨﺮ ﺑﺎﺕ ﭘﺮ ﮐﮩﻮﮞ ؟ ﺑﮩﺘﺮ

Mrwa_11
 

اے شبِ ھِجر! کبھی توُ ھی بتا دے مُجھ کو
ایک سے لگتے ھیں کیوں سارے زمانے مُجھ کو
مُجھ سے وہ دُور بہت دُور ھُوا جاتا ھے
لیے جاتے ھیں کہاں شہر کے رَستے مُجھ کو
اِس طرح مِل کہ کِسی شے کی تمنا نہ رھے
یُوں مجھے دیکھ کہ پھر کوئی نہ دیکھے مُجھ کو