لاکھ کاٹا ھے تیری یاد کو جڑ سے میں نے
کیا کروں پھر سے یہ شجر مجھ میں نکل آتا ہے
کوئی بھی عشق میرا سرخرو نہیں ہوتا
لگی ہے پہلی محبت کی بددعا مجھ کو
جہاں سوال کے بدلے سوال ہوتا ہے
وہاں سے محبتوں کا زوال ہوتا ہے
کسی کو اپنا بنانا ہُنر ہی سہی
کسی کا بن کے رہنا کمال ہوتا ہے ۔
پروین شاکر
مرشد ہمیں پگڑیوں کے واسطے دیے گئے
مرشد ہم انہی واسطوں میں زندہ دفن ہوئے
یہ کیسا رنگ ہے میرے چہرے پہ آج خوشیوں کا
یہ کس نے کی ہے مرے غم کی دیکھ بھال غلط!!
منتظر ہوں میں بھی ایسے وقت کا عاجزکمال
جب میرا کندھا تیرے سر کے لیے مخصوص ہو
عاجز کمال رانا💟
نہ جانے کس کی ہمیں عمر بھر تلاش رہی!!!
جسے قریب سے دیکھا --- وہ دوسرا نکلا !!!
دل یہ کہتا ہےتیرے بعد کوئی تجھ سا نہ ہو
میں تجھے آخری تحریر بنا کے رکھوں
تھکنے لگتا ہوں تو آواز سی آتی ہے کوئی .
اور دو چار قدم میری طرف میرے لیے
شمیم کرہانی
آگہی,کرب,وفا,صبر, تمنا, احساس..
میرے ہی سینے میں اترے ہیں یہ خنجر سارے..
چاے کی چ سے نھیں واقف
عشق کے ق کی باتیں کرتے ھیں
زھر بن گئے وه گھونٹ
چاے کے
جو تیرے بعد پیے , تیرے بغیر پیے
صرف تمھارے ھاتھ کی ......
چاے
سر درد بھی عجیب ضد لیے بیٹھا ھے
چاے کے ایک کپ پر تکرار رھنے دیجیے
پی لیجیے یا بانٹ لیجیے , انکار رھنے دیجیے
دل چیز ھی کیا ھے صاحب
آپ ھماری چاے
لیجیے
چاند تارے تو بھت مشکل ھیں
میں ایک کپ چاۓ
سے مان جاوں گی
حرفِ تازہ نئی خوشبو میں لکھا چاہتا ہے
باب اک اور محبت کا کُھلا چاہتا ہے
ایک لمحے کی توجہ نہیں حاصل اُس کی
اور یہ دل کہ اُسے حد سے سوا چاہتا ہے
اک حجابِ تہہِ اقرار ہے مانع ورنہ
گُل کو معلوم ہے کیا دستِ صبا چاہتا ہے
ریت ہی ریت ہے اِس دل میں مسافر میرے
اور یہ صحرا تیرا نقشِ کفِ پا چاہتا ہے
یہی خاموشی کئی رنگ میں ظاہر ہو گی
اور کچھ روز کہ وہ شوخ کھلا چاہتا ہے
رات کو مان لیا دل نے مقدر لیکن
رات کے ہاتھ میں اب کوئی دیا چاہتا ہے
تیرے پیمانے میں گردش نہیں باقی ساقی
اور تیری بزم سے اب کوئی اُٹھا چاہتا ہے
مرد کے حصّے میں چار لکھی گئیں
عورت کو من چاہا ایک بھی نہیں ملتا
گلـــی میں کھیــــلتے بچـــوں پہ ترس آتا ہــــــے
انہـــیں بھـــــی یار محــــبت نے گھــــــیر لینا ہـــے
اپنے دشمن سے بھلا خاک لڑائی کرنا
اس کو یکطرفہ محبت کی دعا کافی ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain