بہت عرصہ ہوا ایک دن، بتایا تھا مجھے اس نے، بنانا کچھ نہیں آتا، اگر میں کچھ بناتی ہوں، تو بس چائے بناتی ہوں، پیو گے نا...! اور میں اس بات پر مسکراتا ہی رہتا تھا، کہ بنانا کچھ نہیں آتا، بناتی ہو تو بس چائے، مجھے چائے سے الجھن ہے، نہیں پیتا... نہیں پیتا، اب اس بات کو گزرے زمانے ہو گئے کتنے، نہیں معلوم مجھ کو کہ وہ کیسی ہے، کہاں پر ہے، مگر اب چائے پیتا ہوں، بڑی کثرت سے پیتا ہوں، بڑی حسرت سے پیتا ہوں....! 🖤💙☕
تمہارے بعد یہ دکھ بھی تو سہنا پڑ رہا ہے کسی کے ساتھ مجبوری میں رہنا پڑ رہا ہے مجھے باتیں نہیں تیری محبت چاہیے تھی مجھے افسوس ہے یہ مجھکو کہنا پڑ رہا ہے
نا وہ مکان کبھی نہیں چھوڑتا چاہے جتنا بوسیدہ جتنا ٹوٹا پھوٹا کیوں نا ہو وہ اس میں رکھی تمام چیزوں کو نہایت سلیقے کے ساتھ رکھتا ہے اسکی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کرتا ہے ۔۔۔اور پتر یہ بس اسی سوہنے رب کی شان ہے جو ٹوٹے دلوں میں رہتا بھی ہے اور اسے جوڑتا بھی ہے ..🖤
بیٹا کیا ہوا ! رات کے اس پہر باہر اکیلے کیوں بیٹھے ہو ؟ کچھ نہیں اماں بس دل بوجھل سا ہے نیند نہیں آ رہی ۔۔۔ کیا ہوا میرے شہزادے کو ۔۔۔ اماں ایک بات پوچھوں! جی میرا پتر ۔۔۔ اماں کبھی کبھی دل کی دھڑکنیں بے ترتیب کیوں ہو جاتی ہیں ایسا کیوں لگتا ہے جیسے دل میں دھڑکنیں بکھری پڑی ہوں ۔۔۔ پتر یہ جو دل ہے نا یہ رب سوہنے کا حجرہ ہے جب اس دل میں اسکے مالک کے بجائے کوئ کرائے دار آ کے رہنے لگ جائے تو وہ اسکا خیال نہیں رکھتا اس حجرے میں پڑی چیزوں کو ترتیب سے نہیں رکھتا اسکی مرمت نہیں کرتا کیونکہ اسے معلوم ہوتا ہے میں اس میں چند دن کا مہمان ہوں جیسے ہی مجھے اس سے بہتر جگہ ملے گی میں وہاں منتقل ہو جاوں گا لیکن پتر جو مالک ہوتا ہے .جاری.