اللہ کی سب سے خوبصورت صفت ہے* *کہ جب ہم غفلتوں کے ٹوکرے اٹھا کر اسکے در پر جاتے ہیں تو وہ رد نہیں کرتا.. پھٹکار نہیں دیتا۔۔ پچھلی توبہ یاد نہیں کرواتا۔۔ بھگا نہیں دیتا۔۔* *وہ تو دل کو دیکھتا ہے۔۔ نیتوں کو پڑھتا ہے۔۔ ندامت کو دیکھتا ہے اور بندگی کو بھانب لیتا ہے دل میں سکون نازل کرتا ہے اور معاف کر دیتا ہے*
نائی کی دوکان بھی بند ھے نبی کریم کی سنت کو نالیوں میں بہانے والے داڑھی شریف کی نیت فرما لے🙏 ماہ رمضان شریف بھی قریب ھے ھو سکتا❤️ امت کا یہ عمل اللہ اور اس کے حبیب کی رضا کا سبب بن جائے🤲 زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں موت سے پہلے پورے پورے اسلام میں داخل ھو جائیں😭😭😭الموت
عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا نزول ❤نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری امت میں سے ایک گروہ ہمیشہ حق کے لیے لڑتا رہے گا اور وہ قیامت تک دوسروں پر غالب رہیں گے، یہاں تک کہ جب عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا نزول ہو گا، تو اس گروہ کا امیر ان سے کہے گا: تشریف لائیں اور ہمیں نماز پڑھائیں، لیکن وہ جواباً کہیں گے:تم ہی ایک دوسرے پر امیر ہو (لہٰذا تم خود نماز پڑھاؤ)، یہ دراصل اللہ تعالیٰ اس امت کو عزت دے گا۔ 📘 مسند احمد، 12500
موت 🌀رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو میری امت کی موت اس طرح بنا دے کہ وہ تیرے راستے میں نیزے کے ذریعے موت پائیں یا طاعون کے ذریعے۔ فوائد۔۔ نیزے کے ذریعے یعنی جہاد فی سبیل اللہ میں آنے والی موت ہے۔ اور طاعون میں آنے والی موت کا حکم شہادت کا ہو گا۔ اللہ تعالی سے عافیت کا سوال کرنا چاہیئے، لیکن اگر بیماری میں مبتلا ہو جائے تو صبر کرے اور اللہ تعالی کا شکوہ نہ کرے۔ 📘 مسند احمد، 12517
🌻🌴سب سے افضل زمانہ 🏵🔸رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لوگوں کے لیے سب سے افضل میرا زمانہ ہے، اس کے بعد اس کے بعد والا زمانہ اور پھر اس کے بعد والا دور، ان کے بعد ایسے لوگ آئیں گے، جو موٹے ہوں گے اور موٹاپے کو پسند کریں گے اور وہ گواہی طلب کیے جانے سے پہلے از خود گوائیاں دیں گے۔ 📘 مسند احمد، 12526
*💎 سلسلة الأحاديث الصحيحة : ام المؤمنين سيدة عائشة رضي الله تعالى عنها سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم نے فرمایا : « اے امت محمد! اللہ سے بڑھ کر غیرت مند اور کوئی نہیں کہ وہ اپنے بندے یا بندی کو زنا کرتے ہوئے دیکھے* *۔اے امت محمد! اگر تمہیں وہ معلوم ہوتا جو مجھے معلوم ہے تو تم ہنستے کم اور روتے زیادہ ».* صحيح البخاري : ٥٢٢١
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain