سوچوں تو وہ ساتھ چل رہا ہے دیکھوں تو نظر بدل رہا ہے کیوں بات زباں سے کہہ کے کھوئی دل آج بھی ہاتھ مَل رہا ہے راتوں کے سفر میں وہم سا تھا یہ میں ہوں کہ چاند چل رہا ہے ہم بھی ترے بعد جی رہے ہیں اور تُو بھی کہیں بہل رہا ہے سمجھا کے ابھی گئی ہیں سکھیاں اور دل ہے کہ پھر مچل رہا ہے ہم ہی بُرے ہو گئے __کہ تیرا معیارِ وفا بدل رہا ہے پہلی سی وہ روشنی نہیں اب کیا درد کا چاند ڈھل رہا ہے
السلام عليكم ❤ تمام اہل اسلام کو میری طرف سے رمضان المبارک کے پاک مہینے کی مبارک باد ۔۔ 🍁 اللّه پاک ہم سب کو اس پاک ماہ کے سارے روزے رکھنے کی توفیق دے اور ہم کو سچے دل سے توبہ کرنے کی توفیق دے امین ❤ مالک و مولا سب کو خوش فرما امین ❤