Damadam.pk
Muhammad_waseem22's posts | Damadam

Muhammad_waseem22's posts:

Muhammad_waseem22
 

دل گرفتہ ہی سہی بزم سجالی جائے
یادِ جاناں سے کوہئ شام نہ خالی جائے
رفتہ رفتہ یہی زنداں میں بدل جاتے ہیں
اب کسی شہر کی بنیاد نہ ڈالی جائے
مصحفِ رُخ ہے کسی کا کہ بیاضِ حافظ
ایسے چہرے سے کبھی فال نکالی جائے
وہ مروّت سے ملاِ ہے تو جھکا دوں گردن
میرےدشمن کا کوئی وار نہ خالی جائے
بے نوا شہر کا سایہ ہےمرے دل پہ فراز
کس طرح سے مری آشفتہ خیالی جا ئے
احمد فراز

Digital Art image
M  : Digital art - 
Muhammad_waseem22
 

کہاں کسی کی حمایت میں مارا جاؤں گا
میں کم شناس! مروت میں مارا جاؤں گا
میں مارا جاؤں گا پہلے کسی فسانے میں
پھر اس کے بعد حقیقت میں مارا جاؤں گا
میں ورغلایا ہوا لڑ رہا ہوں اپنے خلاف
میں اپنے شوقِ شہادت میں مارا جاؤں گا
مرا یہ خون مرے دشمنوں کے سر ہو گا
میں دوستوں کی حراست میں مارا جاؤں گا
میں چپ رہا تو مجھے مار دے گا میرا ضمیر
گواہی دی تو عدالت میں مارا جاؤں گا
حصص میں بانٹ رہے ہیں مجھے مِرے احباب
میں کاروبارِ شراکت میں مارا جاؤں گا
مجھے بتایا ہوا ہے مری چھٹی حس نے
میں اپنے عہدِ خلافت میں مارا جاؤں گا
بس ایک صلح کی صورت میں جان بخشی ہے
کسی بھی دوسری صورت میں مارا جاؤں گا

Muhammad_waseem22
 

دستک کی تو ہر اِک کو اجازت ہے لیکن
کھلتا نہیں ہر اِک پہ درِ یار، خبردار
اس دیس میں محبوب کا فرمان ہےقانون
ہے جُرم یہاں حُجت و تکرار، خبردار
لازم نہیں اُس دل پہ رہِ عشق میں سجدہ
جس دل کو وضو ہے ابھی درکار، خبردار
ہے عشق کے روزے میں فقط لذتِ سحری
تا عمر نہیں صورتِ افطار، خبردار
وہ حُسنِ مجسم ہے ،حجابوں میں نہاں ہے
اَسرار ہے، اَسرار ہے، اَسرار، خبردار
حضرتِ بیدم شاہ وارثی

Muhammad_waseem22
 

غزل
کچھ الگ ہی فضا دی مجھے
پھر طلب بھی جدا دی مجھے
کس جنم کی خطا کے عوض
ہر کسی نے سزا دی مجھے
برق کچھ آشیاں پر گری
کچھ پتوں نے ہوا دی مجھے
ہے کہاں وہ مرا لا مکاں
ہر مکاں نے صدا دی مجھے
چاشنی جو پرستش میں ہے
تلخیوں نے خدا دی مجھے

Indian Celebs image
M  🔥 : Pak celebs - 
Muhammad_waseem22
 

اچھی آنکھوں کے پجاری ہیں میرے شہر کے لوگ
تو میرے شہر میں آئے گا تو چھا جائے گا
ھم قیامت بھی اُٹھائیں گے تو ھوگا نہیں کچھ
تو فقط آنکھ اٹھائے گا تو چھا جائے گا
پھول تو پھول ہیں وہ شخص اگر کانٹے بھی
اپنے بالوں میں سجائے گا تو چھا جائے گا
یوں تو ہر رنگ ہی سجتا ہے برابر تجھ پر
سرخ پوشاک میں آئے گا تو چھا جائے گا
جس مصور کی نہیں بکتی کوئی بھی تصویر
تیری تصویر بنائے گا تو چھا جائے گا

Muhammad_waseem22
 

قیام گاہ نہ کوئی نہ کوئی گھر میرا
ازل سے تا بہ ابد صرف اک سفر میرا
خراج مجھ کو دیا آنے والی صدیوں نے
بلند نیزے پہ جب ہی ہوا ہے سر میرا
عطا ہوئی ہے مجھے دن کے ساتھ شب بھی مگر
چراغ شب میں جلا دیتا ہے ہنر میرا
سبھی کے اپنے مسائل سبھی کی اپنی انا
پکاروں کس کو جو دے ساتھ عمر بھر میرا
میں غم کو کھیل سمجھتا رہا ہوں بچپن سے
بھرم یہ آج بھی رکھ لینا چشم تر میرا
مرے خدا میں تری راہ جس گھڑی چھوڑوں
اسی گھڑی سے مقدر ہو در بہ در میرا

Muhammad_waseem22
 

اجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کر
حالات کی قبروں کے یہ کتبے بھی پڑھا کر
کیا جانئے کیوں تیز ہوا سوچ میں گم ہے
خوابیدہ پرندوں کو درختوں سے اڑا کر
اس شخص کے تم سے بھی مراسم ہیں تو ہوں گے
وہ جھوٹ نہ بولے گا مرے سامنے آ کر
ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کر دے
تنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کر
وہ آج بھی صدیوں کی مسافت پہ کھڑا ہے
ڈھونڈا تھا جسے وقت کی دیوار گرا کر
اے دل تجھے دشمن کی بھی پہچان کہاں ہے
تو حلقۂ یاراں میں بھی محتاط رہا کر
اس شب کے مقدر میں سحر ہی نہیں محسنؔ
دیکھا ہے کئی بار چراغوں کو بجھا کر
محسن نقوی

Pakistani Celebs image
M  : Pak celebs - 
Indian Celebs image
M  🔥 : Indian selebs - 
Indian Celebs image
M  : Pak celebs - 
Indian Celebs image
M  : Indian selebs - 
Digital Art image
M  🔥 : Digital art - 
Digital Art image
M  : Digital art - 
Digital Art image
M  : Beautiful 🌹 - 
Digital Art image
M  : Digital art - 
Indian Celebs image
M  : Pak celebs - 
Digital Art image
M  : Digital art - 
Indian Celebs image
M  : Indian selebs -