Damadam.pk
Muhammad_waseem22's posts | Damadam

Muhammad_waseem22's posts:

Best lines 🌹
M  : Best lines 🌹 - 
Life Advice image
M  : Best lines 🌹 - 
Muhammad_waseem22
 

پھر یوں ہوا کہ دکھ ہی اُٹھائے تمام عُمر
پھر یوں ہوا کہ آنسو بہائے تمام عُمر
پھر یوں ہوا کہ نِکلے کسی کی تلاش میں
پھر یوں ہوا کہ خود کو نہ پائے تمام عُمر
پھر یوں ہوا کہ باتوں میں ہم اُس کی آگئے
پھر یوں ہوا کہ دھوکے ہی کھائے تمام عُمر
پھر یوں ہوا کہ دل میں کسی کو بسا لیا
پھر یوں ہوا کہ خواب سجائے تمام عُمر
پھر یوں ہوا کہ وعدہ وفا کر نہ سکا وہ
پھر یوںہوا دیپ جلائے تمام عُمر
پھر یوں ہوا کہ دامنِ دل داغ داغ تھا
پھر یوں ہوا کہ داغ مٹائے تمام عُمر
پھر یوں ہوا کہ راستے ویران ہو گئے
پھر یوںہوا کہ پھول کِھلائے تمام عُمر

Aameen 🌹
M  : Aameen 🌹 - 
Sad Poetry image
M  : Best lines 🌹 - 
Life Advice image
M  🔥 : Best lines 🌹 - 
Life Advice image
M  : Best lines 🌹 - 
Sad Poetry image
M  : Best lines 🌹 - 
Muhammad_waseem22
 

غزل
غیر کی خاک جستجو کرتے
آپ ہوتے تو آرزو کرتے
وقت منت کرے مداوا کر
اور ہم پھر سے ہو بہو کرتے
حل مسائل جو بات سے ہوتے
عمر بھر خود سے گفتگو کرتے
یاد آتی ہے بن کے نامہ بر
تھا گلہ گر تو روبرو کرتے
جب رگ و جاں میں کوئی بستا ہو
اور کو کیسے تم سے تو کرتے
کس کو فرصت ہے اس مشقت کی
آپ ہوتے تو دل رفو کرتے
اب سہارا ہیں شعر ہی میرا
ہم کو لکھ لکھ کے سرخرو کرتے
تنگ ان آنسوؤں سے ہوں
جو خبر تیری چارسُو کرتے

Sad Poetry image
M  🔥 : Juma Mubarak 🌹🌹 - 
Muhammad_waseem22
 

۔
یہ جو تم نے کیا نہیں کرتے
دوستوں سے دغا نہیں کرتے
کچھ قیامت پہ چھوڑ دیتے ہیں
قرض سارے ادا نہیں کرتے
واپسی کا سفر ہے نا ممکن
ہم پرندے رہا نہیں کرتے
اس محبت کا مان رکھتے ہیں
ورنہ کہہ دیں کہ جا نہیں کرتے
تم سے بچھڑے تو مر ہی جائیں گے
ایسی باتیں کہا نہیں کرتے
خواب میں یا ملیں حقیقت میں
آپ بالکل حیا نہیں کرتے
چاہے دشوار سانس لینا ہو
جن کو جینا ہو کیا نہیں کرتے
صاف کہتے ہیں سنگ دل ہیں ہم
بات بھی خواہ مخواہ نہیں کرتے

Muhammad_waseem22
 

اجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کر
حالات کی قبروں کے یہ کتبے بھی پڑھا کر
کیا جانئے کیوں تیز ہوا سوچ میں گم ہے
خوابیدہ پرندوں کو درختوں سے اڑا کر
اس شخص کے تم سے بھی مراسم ہیں تو ہوں گے
وہ جھوٹ نہ بولے گا مرے سامنے آ کر
ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کر دے
تنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کر
وہ آج بھی صدیوں کی مسافت پہ کھڑا ہے
ڈھونڈا تھا جسے وقت کی دیوار گرا کر
اے دل تجھے دشمن کی بھی پہچان کہاں ہے
تو حلقۂ یاراں میں بھی محتاط رہا کر
اس شب کے مقدر میں سحر ہی نہیں محسنؔ
دیکھا ہے کئی بار چراغوں کو بجھا کر
محسن نقوی

Life Advice image
M  : Best lines 🌹 - 
Muhammad_waseem22
 

غزل کے ساز اٹھاؤ بڑی اُداس ہے رات
نوائے میرؔ سناؤ بڑی اُداس ہے رات
نوائے درد میں اک زندگی تو ہوتی ہے
نوائے درد سناؤ بڑی اُداس ہے رات
اداسیوں کے جو ہم راز و ہم نفس تھے کبھی
انھیں نہ دل سے بھلاؤ بڑی اُداس ہے رات
جو ہو سکے تو ادھر کی بھی راہ بھول پڑو
صنم کدے کی ہواؤ بڑی اُداس ہے رات
کہیں نہ تم سے تو پھر اورجا کے کس سے کہیں
سیاہ زلف کے سایو بڑی اُداس ہے رات
پڑا ہے سایۂ غم جب حیاتِ انساں پر
وہ داستاں بھی سناؤ بڑی اُداس ہے رات
ابھی تو ذکر سحر دوستو ہے دور کی بات
ابھی تو دیکھتے جاؤ بڑی اُداس ہے رات
سنا ہے پہلے بھی ایسے میں بجھ گئے ہیں چراغ
دلوں کی خیر مناؤ بڑی اُداس ہے رات
دیئے رہوں یونہی کچھ اور دیر ہاتھ میں ہاتھ
ابھی نہ پاس سے جاؤ بڑی اُداس ہے رات
کوئی شمار بھی رکھتی ہیں ظلمتوں کی تہیں
بتاؤ غم کی گھٹاؤ بڑی اُداس ہے رات

Muhammad_waseem22
 

میں روز تجھ سے ۔۔۔تو روز مجھ سے
ملا کرے گا ۔۔۔۔ یہ طے ہوا تھا
نہ کوئی رستہ ۔۔۔ نہ موڑ ہمکو
جدا کرے گا۔۔۔۔۔ یہ طے ہوا تھا
زمیں کا کوئی ۔۔۔ بشر نہ اپنی
رفاقتوں کو۔۔۔۔۔ مٹا سکے گا
کہ جب بھی ہم کو۔۔۔۔ جدا کرے گا
خدا کرے گا ۔۔۔۔ ۔ یہ طے ہوا تھا
کسی بات پر ہم ۔۔۔۔۔۔ جھگڑ پڑے تو
صلح کی خاطِر ۔۔۔۔ اے میرے ہمدم
زرا سا میں بھی ۔۔۔۔ زرا سا تو بھی
جھکا کرے گا ۔۔۔۔ یہ طے ہوا تھا

Beshak ❣️
M  : Beshak ❣️ - 
Pakistani Celebs image
M  : Great Personality 🌹💯☑️ - 
Digital Art image
M  : Art.....🌹 - 
Muhammad_waseem22
 

*
سجا کے چہرے پہ
بیگانگی نہیں ملنا
مجھے ملو تو
کبھی سرسری نہیں ملنا
ہمارے جیسے تو
مل جائیں گے ہزاروں تمہیں
تمہارے جیسا ہمیں
ایک بھی نہیں ملنا
یہی سبق ہے
محبت کا اول و آخر
جسے تلاش کرو گے
وہی نہیں ملنا
وہ جا رہا ہے س
جی بھر کے دیکھ لو فارس
پھر اس کے بعد یہ موقع
کبھی نہیں ملنا

Digital Art image
M  : شدید اتنا رہا تیرا انتظار مجھے !!!!! کہ وقت مِنّتیں کرتا رہا؛ "گزار مجھے"  -