السلام عليكم ورحمة الله وبركاته صباح الخير.
لوگوں کو دعا کے لیے کہنے سے زیادہ بہتر ہے کہ ایسے عمل کرو کہ لوگوں کے دل سے آپ کے لیے دعا نکلے۔
میری دعا ہے کہ آنے والا ہر دن آپ کے لئے خوشیاں لے کر آئے
💞💞💞
وہ درویش دربار شاہ رسولاں
وہ تصویر ایقان صدیق اکبر
گلستان آقا نے سینچا ہے دین کا
بہار گلستان صدیق اکبر
رسالت کی راہوں کا معصوم ساتھی
محمد کا ارمان صدیق اکبر
محمد تو سلطان ہیں انبیاء کے
صحابہ کا سلطان صدیق اکبر
اَلصُّبْحُ بَدَا مِنْ طَلْعَتِهِ
وَاللَّيْلُ دَجَا مِنْ وَفْرَتِهِ
ہے نورِ سحرچہرے سےتیرے
اور شب کی رونق زلفوں سے
اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھواللہ
💖💞
﷽
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
“ وہ دَرد جس سے خدا راضی ہو اُس لذّت سے بہتر ہے جس سے خدا ناراض ہو جائے اور وہ شکست جس سے خدا راضی ہو اُس فتح سے بہتر ہے جو موجب غضبِ الٰہی ہو۔
اگر آپ نے فجر کی اذان سن کر بستر چھوڑ دیا ہے اور وضو کرکے مسجد کےلئے نکل پڑے ہیں تو آپ دن کا آغاز شیطان کو شکست دے کر کرچکے ہیں۔
اللہ پاک ہم سب کو پانچوں نمازیں باجماعت پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے.
اٹھئے مسجد کا رخ کیجئے
شیخ سعدی رحمتہ اللہ فرماتے ہیں کہ____
کسی کو اتنا پیار دو کہ گنجائش نہ چھوڑو
اگر پھر بھی وہ تمہارا نہ بن سکے ______
تو اسے چھوڑ دو"
کیونکہ وہ محبت کا طلبگار ہی نہیں _____
وہ تو ضرورت کا پجاری ھے"
#خلاصہ_قرآن💖
دین کو کھیل اور تفریح مت بناؤ، آخرت کے دن کو فراموش مت کرو، کسی شفاعت یا سفارش کے بھروسے نہ رہو، زیادہ سے زیادہ عمل کی فکر کرو۔اپنے رب کو پکارو گڑگڑاتے ہوئے اور چپکے چپکے
بسم الله الرحمن الرحيم
السلام علیکم ورحـــــــمةالله وبركآته
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ ۖ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ ۖ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ ﴿البقرہ۔١٨٦﴾
جب میرے بندے آپ سے میرے بارے پوچھیں تو انہیں بتائیے کہ میں ان کے بہت ہی قریب ہوں، ہر پکارنے والے کی پکار جب وہ مجھے پکارے قُبول کرتا ہوں۔ اس لئے لوگوں کو چاہئے کہ میرا کہنا مانیں، مجھ پر یقین رکھیں کہ اسی میں ان کی بھلائی ہے۔
پاک پروردگار! ہماری لغزشیں، کوتاہیاں، گناہ معاف فرما اور ہماری پکار اور دُعائیں قبول فرما۔
آمین
صبح بخیر
یا ربِ رحیم و کریم ہمیں ان خوش قسمت لوگوں میں شامل فرما جو بمعہ اہل و عیال اور والدین کے جنت میں داخل ہونگے
ایک دن ہم سب کو اس دنیا سے رخصت ہونا ہے، اورباقی رہ جائیں گی ہماری لکھی ہوئی تحریریں، اپ لوڈ کی ہوئی ویڈیوز اور تصویریں۔
اب آپ کو اختیار ہے کہ جاری رہنے والا گناہ کریں یا یا نیکیاں!
جان پہچان سے ڈر لگتا ہے
عہد و پیمان سے ڈر لگتا ہے
اب کوئی نام محبت کا نہ لے
اب گریبان سے ڈر لگتا ہے
خود تو میں کب کا ہوا پتھر کا
دلِ نادان سے ڈر لگتا ہے
گو سمندر سے نکل آیا ہوں
پھر بھی طوفان سے ڈر لگتا ہے
آپ اپنے ہیں، سو میں ڈرتا ہوں
کس کو انجان سے ڈر لگتا ہے جو نکلتا ہی نہیں دل سے کبھی
ایسے مہمان سے ڈر لگتا ہے
روز لوٹ آتا ہے جو شام کو گھر
اس پشیمان سے ڈر لگتا ہے
جو اٹھاتا ہے تو میری قسمیں
کیا مری جان سے ڈر لگتا ہے
ہم کو آتی ہے منافع سازی
تیرے نقصان سے ڈر لگتا ہے
چلو جنگل کو ٹھکانہ کر لیں
مجھ کو انسان سے ڈر لگتا ہے
,ہو قیامت کہ محبت ابرک ان کے امکان سے ڈر لگتا ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
”تم لوگ نیک اعمال کی طرف جلدی کرو، ان فتنوں کے خوف سے جو سخت تاریک رات کی طرح ہیں جس میں آدمی صبح کےوقت مومن اور شام کےوقت کافر ہو گا، شام کےوقت مومن اور صبح کے وقت کافر ہو گا، دنیاوی ساز و سامان کے بدلے آدمی اپنا دین بیچ دے گا“
(ترمذی ،حدیث ٢١٩٥)
شیطان تمہارا پرانا دشمن ہے، اس نے تمہیں بہکانے کا تہیہ کر رکھا ہے، اس سے ہمیشہ ہوشیار رہو۔ اس نے طے کیا ہے کہ تم سے رب کی ناشکری کروائے گا، رب کی ناشکری تباہی کا راستہ ہے، ناشکری سے بچو اور شکر گزاری کے راستے تلاش کرو
قال النبي صلى الله عليه وسلم
طوبى لمن ملك لسانه.
عظیم خوش خبری ہے اس کے لئے جس نے اپنے زبان کو قابو میں رکھا
💞💞
nary nary baran waregi..
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain