رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آ آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ کچھ تو مرے پندار محبت کا بھرم رکھ تو بھی تو کبھی مجھ کو منانے کے لیے آ پہلے سے مراسم نہ سہی پھر بھی کبھی تو رسم و رہ دنیا ہی نبھانے کے لیے آ کس کس کو بتائیں گے جدائی کا سبب ہم تو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لیے آ اک عمر سے ہوں لذت گریہ سے بھی محروم اے راحت جاں مجھ کو رلانے کے لیے آ اب تک دل خوش فہم کو تجھ سے ہیں امیدیں یہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لیے آ ~ Plzzz come back plzzzz😭😭
میں اکثر سوچتا ہوں کاش روح دیکھی جا سکتی تو میں اپنی روح دکھاتا___ میری روح پر اتنے زخم ہیں کہ خون رس رہا ہے کہیں کہیں تو خون بہہ بہہ کر سوکھ گیا ہے۔۔ اور اب وہ زخم ایک ناسور بن گیا ہے انسان مر جائے تو اس کا جسم دفنا دیا جاتا ہے۔۔ لیکن روح مر جائے تو پھر کیا کیا جائے؟؟ میں اکثر سوچتا ہوں کہ ایک قبرستان مجھ جیسوں کے لیے بھی بنایا جائے جہاں سانسوں سمیت دفنانے کا رواج ہو۔۔ ویسے بھی مجھ جیسوں کو دفنانے کا کیا غم______😭💔