جب کوٸ پیار سے بلاۓ گا تم کو اک شخص یاد آ ۓ گا لذت غم سے آشنا ھوکر محبوب سے اپنے جدا ھوکر دل جب کہیں چین نا پاۓ گا تم کو اک شخص یاد آۓ گا تیرے لب پر نام ھوگا پیار کا شمع دیکھ کے جلے گا دل تیرا ستارہ جب کوٸ ٹمٹماۓ گا تم کو اک شخص یاد آۓ گا زندگی کے درد کو سہو گے تم دل کا چین ڈھونڈ تے رھو گے تم زخم دل جب تمہیں ستاۓ گا تم کو اک شخص یاد آۓ گا 💔
یہ بھی ممکن ہے کہ آنکھیں ہوں، تماشا ہی نہ ہو راس آنے لگے ہم کو تو یہ دنیا ہی نہ ہو زندگی چاہیں تو خوابوں سے سوا کچھ نہ ملے ڈوبنا چاہیں تو حاصل ہمیں دریا ہی نہ ہو دل کو خوش کرنے کو ڈھونڈے ہیں بہانے ہم نے اب پلٹ کر ذرا دیکھیں کہیں آیا ہی نہ ہو اب تو بس ساعتِ گم کردہ کی یادیں باقی یہ وہ جنگل ہے کہ جس میں کوئی رستا ہی نہ ہو کام کیا دیگا وہ ٹوٹا ہوا آئینہ بھی یاد رکھنے کو وہی عکس وہ چہرا ہی نہ ہو ہجر کو شوقِ مداوا ہی سمجھ کر جی لیں زندگی تجھ سے اُلجھنے کا تو یارا ہی نہ ہو کشور ناہید
وجود اپنا، نہ روح اپنی بس اک تماشہ یہ زیست ٹھہری نہ دل لگی میں سکون پایا نہ عاشقی میں قرار پایا نہ وصال لمحے یہ راس آئے نہ ہجر ہی ہم گُزار پائے عجیب چاہت کے مرحلے ہیں نہ جیت پائے، نہ ہار پائے نہ تیری یادوں کی دُھند اُتری نہ دل کے دامن کو جھاڑ پائے نہ آنکھیں خوابوں کو ڈھونڈ پائیں نہ خواب آنکھوں کو ڈھونڈ پائے عجب تماشہ یہ زیست ٹھہری وجود اپنا، نہ روح اپنی
بڑھے گا ہجر میں کچھ دن فشارِ خوں بھی بہت اذیتوں کا ہمھیں تجربہ ہے یوں بھی بہت تمہارے پاس جو رہتے ہیں ، عمر بھر رہ لیں ہمیں تو دیکھتے رہنے کا یہ سکوں بھی بہت تمہیں اُجالوں کی کتنی ہوس ہے اور ہم سے سیاہ بختوں کو کچھ دیر کا فسوں بھی بہت اور اب تو ترکِ تعلق کے دن ہیں ، وحشت ہے شروعِ عشق میں طاری ہوا جُنوں بھی بہت🍂 🥀
ہوا تو كچھ بھی نہیں: بس تھوڑا سا مان ٹوٹا ہے... تھوڑے سے لوگ بچھڑے ہیں... تھوڑے سے خواب بكھرے ہیں... ہوا تو كچھ بھی نہیں: بس تھوڑی سی نیدیں اڑ گیئں ہیں.. تھوڑی سی خوشیاں چھن گئ ہیں.. ہوا تو كچھ بھی نہیں: بس اپنا آپ گنوایا ہے... آنكھوں كو برسنا سیكھایا ہے... چاہتوں كا صلہ پایا ہے... ہوا تو كچھ بھی نہیں: بس كسی اپنے نے بہت رولایا ہے