قصے میری الفت کے جو مرقوم ہیں سارے آ دیکـھ تیـرے نام سے موسوم ہیں سارے شاید یہ ظرف ہے کہ خامـوش ہوں اب تک ورنہ تو تیـرے عیب بھی معلوم ہیں سارے سب جرم میـری ذات سے منسـوب ہیں " لیکـن " کیا میـرے سوا اس شہر میں معصـوم ہیں سارے ؟ 🤎🖋️Mushk
چلو کچھ دیر چلتے ہیں محبت کی زمینوں پر جہاں نفرت کے نالوں کی کوئی بدبو نہ آتی ھو جہاں پر چاند ہنستا ھو جہاں سورج دمکتا ھو جہاں پر بےطلب باتوں کے ٹوٹے کانچ کی نوکیں کہیں دل میں نہ چبھتی ھوں نہ کوئی آنکھ کا آنسو بھری مٹی میں گرتا ھو نہ کوئی درد دکھتا ھو نہ کوئی سوچ تپتی ھو جہاں ھر سو خوشی کے پھول کی خوشبو گلستاں میں مہکتی ھو چلو کچھ دیر چلتے ہیں محبت کی زمینوں پر...
تم نے تو کہہ دیا کہ محبت نہیں ملی___!!! مجھ کو تو یہ کہنے کی بھی فرصت نہیں ملی نیندوں کے دیس جاتے' کوئ خواب دیکھتے لیکن دیا جلانے سے فرصت نہیں ملی___!!! تجھ کو تو خیر شہر کے لوگوں کا خوف تھا اور مجھ کو اپنے گھر سے اجازت نہیں ملی پھر اختلاف راۓ کی صورت نکل پڑی__!! اپنی یہاں کسی سے بھی عادت نہیں ملی بیزار یوں ھوۓ کہ تیرے عہد میں___!!! سب کچھ ملا سکون کی دولت نہیں ملی🍃 #mushk Khan 🌿🌿🌿