عِشق میں ضبط کا یہ بھی کوئی پہلو ہو گا
جو میری آنکھ سے ٹپکا، تیرا آنسو ہو گا
ایک پَل کو تیری یاد آئے تو مَیں سوچتا ہوُں
خواب کے دشت میں بھٹکا ہوُا آہُو ہو گا
تجھ کو محسوس کروں، مَس نہ مگر کر پاؤں
کیا خبر تھی کہ تو اِک پیکرِ خوشبو ہو گا
اب سمیٹا ہے تو پھر مُجھ کو ادھُورا نہ سمیٹ
زیرِ سر سنگ نہ ہو گا، میرا بازُو ہو گا
مُجھ کو معلوُم نہ تھی ہجر کی یہ رمز، کہ توُ
جب میرے پاس نہ ہو گا تو ہر سُو ہو گا
اِس توقّع پہ مَیں اب حشر کے دن گِنتا ہوُں
حشر میں اور کوئی ہو کہ نہ ہو، تُو ہو گا
احمد ندیم قاسمی
تہمتیں تو لگتی ہیں
روشنی کی خواہش میں گھر سے باہر آنے کی کُچھ سزا تو ملتی ہے لوگ لوگ ہوتے ہی ان کو کیا خبر جاناں !
آپ کے اِرادوں کی خوبصورت آنکھوں میں
بسنے والے خوابوں کے رنگ کیسے ہوتے ہیں
دل کی گود آنگن میں پلنے والی باتوں کے
زخم کیسے ہوتے ہیں کتنے گہرے ہوتے ہیں کب یہ سوچ سکتے ہیں
ایسی بے گناہ آنکھیں
گھر کے کونے کھدروں میں چھُپ کے کتنا روتی ہیں پھر بھی یہ کہانی سے
اپنی کج بیانی سے اس قدر روانی سے داستان سناتے ہیں
اور یقین کی آنکھیں
سچ کے غمزدہ دل سے لگ کے رونے لگتی ہیں
تہمتیں تو لگتی ہیں
روشنی کی خواہش میں
تہمتوں کے لگنے سے
دل سے دوست کو جاناں
اب نڈھال کیا کرنا
تہمتوں سے کیا ڈرنا!!
نوشی گیلانی

Mushk
یہ دولت بھی لے لو یہ شہرت بھی لے لو.
بھلے چھین لو مجھ سے میری جوانی
مگر مجھ کو لوٹا دو بچپن کا ساون
وہ کاغذ کی کشتی , وہ بارش کا پانی
محلے کی سب سے نشانی پرانی
وہ بڑھیا جسے بچے کہتے تھے نان
وہ نانی کی باتوں میں پریوں کا ڈیرہ
وہ چہرے کی جھریوں میں صدیوں کا پہرہ.
بھلاۓ نہیں بھول سکتا ہے کوئی
وہ چھوٹی سی راتیں وہ لمبی کہانی
وہ کاغذ کی کشتی , وہ بارش کا پانی
کڑی دھوپ میں اپنے گھر سے نکلنا
وہ چڑیا , وہ بلبل , وہ تتلی پکڑنا
وہ گڑیا کی شادی پہ لڑنا جھگڑنا
وہ جھولوں سے گرنا , وہ گر کے سنبھلنا.
وہ پیتل کے چھلوں کے پیارے سےتحفے.
وہ ٹوٹی ہوئی چوڑیوں کی نشانی
وہ کاغذ کی کشتی , وہ بارش کا پانی.!!
کبھی ریت کے اون
چہرے پہ میرے زلف کو پھیلاؤ کسی دن
کیا روز گرجتے ھو برس جاؤ کسی دن
رازوں کی طرح اترو میرے دل پہ کسی شب دستک پہ میرے ہاتھ کی کھل جاؤ کسی دن
پھولوں کی طرح حسن کی بارش میں نہا لوں
بادل کی طرح جھوم کے گھر آؤ کسی دن
خوشبو کی طرح گزرو میرے دل کی گلی سے
پھولوں کی طرح مجھ پہ بکھر جاؤ کسی دن
پھر ہاتھ کو خیرات ملے بند قبا کی ______
لطف شب وسیع کو دہراؤ کسی دن ______
گزریں جو میرے گھر سے تو رک جائیں ستارے
اس طرح میری رات کو چمکاؤ کسی دن
میں اپنی ہر اک سانس اس ایک رات کو دے دوں
سر رکھ کے میرے سینے پہ سو جاؤ کسی دن🌟
Mushk 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹


مسئلہ یہ بھی تو ہے دنیا کا 💓 مرشد
💓 کوئی اچھا ہے۔۔۔۔۔۔ تو کیوں اچھا ہے🤣🤣🤣
Mushk Khan

عشق ❤وہ نہیں سرکار جو تجھے میرا کر دے 💕
عشق وہ ہے جو تجھے کسی اور کا ہونے نہ دے💕
مُجھے تُم .. عام رھنے دو
یونہی.. بے نام رھنے دو
ضرورت ھی نہیں..کوئی
مُجھــــے.. ماھتاب کہنے کی
سُہانا خواب. کہنے کی
کہ تھل م آب کہنے کی
مُجھــــے .. مغرور کر دیں گی
خُودی سے...................... چُور کر دیں گی
تُجھی سے....................... دُور کر دیں گی
تمہاری...............................شاعری، غزلیں
مُجھــــے ................... مجبور کردیں گی
بِگاڑو مت ... میری عادت
نِگاھوں ... کو حیا کہہ کر
لبوں .. کو بے وفا کہہ کر
ھنس. کو اِک ادا کہہ کر
اداؤ کو قضا کہہ کر
مُجھــــے.. بدنام کرنے کی
ضرورت ھی نہی..


ښه بې قرار يم خو خبرې د سکون کومه
نن سبا زۀ خه عجيبه غوندې ژوندون کومه
Mushk khan


طریقے اور بھی ہیں اس طرح پرکھا نہیں جاتا
چراغوں کو ہوا کے سامنے رکھا نہیں جاتا
محبت فیصلہ کرتی ہے پہلے چند لمحوں میں
جہاں پر عشق ہوتا ہے وہاں سوچا نہیں جاتاMushk Khan

خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے..!!!
وہ فصل گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو..!!!
( آمین 

submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain