اے ده ماښام تورے تیارے ماسره ټوکي مه کړه
زہ دہ جانان په غم اخته یم ته خوبونه غواړي
Mushk
دعائیں یاد تھیں جتنی
وہ ساری پھونک لی خود پر
وظائف جو بھی آتے تھے
وہ سارے پڑھ لئے میں نے
مگر پھر بھی میرے دل میں
سکوں داخل نہیں ہوتا !
تمہیں ہجرت ہی کرنی تھی
تو کچھ میرا بھی کر جاتے
کسی کو توڑ کر ! سنتے ہیں
کچھ حاصل نہیں ہوتا !
کسی کے چھوڑ جانے سے
کسی کی جان جائے تو
مجھے فتوی یہ لینا ہے
کیا وہ قاتل نہیں ہوتا ؟
Mushk 😢
مجھے اُس کے دل میں اپنا الگ مقام چاہئے تھا
قطار میں کیسے لگ جاتی؟؟پرستار تھوڑی تھی mushk
Good night
خپل زڑه چي دي نہ وي ياره مہ رازه
تش زما د زڑه لہ پاره مہ رازه
زه بہ ستا د كور پہ لاره نہ درزم
تا زما د زڑه پہ لاره مہ رازه
Mushk
څه به دا وخت سره مالدار شمه خو
مــــه بـــــه باٸلــلې يـــــارانې ژړاوې
Mushk
بہت دنوں سے نہیں اپنے درمیاں وہ شخص
اداس کر کے ہمیں چل دیا کہاں وہ شخص؟
قریب تھا تو کہا ہم نے سنگدل بھی اسے--!!
ہوا جو دور تو لگتا ہے جان- جاں وہ شخص
اس ایک شخص میں تھیں دلربائیاں کیا کیا
ہزار لوگ ملیں گے، مگر کہاں وہ شخص؟؟؟
قتیل!! کیسے بھلائیں گے اہل- درد اسے---!!!
دلوں میں چھوڑ گیا اپنی داستاں وہ شخص
(قتیل شفائی)
دل میں ہو یاد تیری گوشہ تنہائی ہو
پھر تو خلوت میں عجب انجمن آرائی ہو
آج جو عیب کسی پر نہیں کھلنے دیتے
کب وہ چاہیں گے میری حشر میں رسوائی ہو
آستانہ پہ ترے سر ہو اجل آئی ہو
اور اے جان جہاں تو بھی تماشائی ہو
اک جھلک دیکھنے کی تاب نہیں عالم کو
وہ اگر جلوہ کریں کون تماشائی ہو
کبھی ایسا نہ ہوا اُن کے کرم کے صدقے
ہاتھ کے پھیلنے سے پہلے نہ بھیک آئی ہو
یہی منظور تھا قدرت کو کہ سایہ نا بنے
ایسے یکتا کے لئے ایسی ہی یکتائی ہو
اس کی قسمت پہ فدا تخت شہی کی راحت
خاک طیبہ پہ جسے چین کی نیند آئی ہو
بند جب خواب اجل سے ہوں حسن کی آنکھیں
اس کی نظروں میں تیرا جلوہ زیبائی ہو
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کلام: مولانا حسن رضا خاں بریلوی
سنا ہے بڑا تکبر ہے تم کو کلامِ عشق میں
ٹکراؤ کبھی ہم سے غرور توڑ ڈالیں گے___
Mushk
سب سے خطرناک نشہ شراب کا؟ نہیں تو۔۔
سیگریٹ کا؟ نہیں تو۔۔۔
انتہائی اعلیٰ درجے کا شدت والا نشہ
انسانی نشہ ہے
کسی کی آواز کا نشہ
باتوں کا نشہ
آنکھوں کا نشہ
ساتھ کا نشہ
اور جب یہ نشہ نہیں ملتا
تو ھمارے جسم کی دیواروں میں سے
ایک اینٹ کھینچ لی جاتی ہے
اور یہ ہی وہ خلاء ہے
جو ہمارے وجود کی باقی تمام
اینٹوں کو اپنی جگہ
ہلا کر رکھ دیتا ہے__💯
غزل
اس کی کتھئی آنکھوں میں ہیں جنتر منتر سب
چاقو واقو، چھریاں وُ ریاں، خنجر ونجر سب
جس دن سے تم روٹھے مجھ سے، روٹھے روٹھے ہیں
چادر وادر، تکیہ وکیہ، بستر وِستر سب
مجھ سے بچھڑ کر وہ بھی کہاں اب پہلے جیسی ہے
پھیکے پڑ گئے کپڑے وپڑے، زیور ویور سب
آخر میں کس دن ڈوبوں گا، فکریں کرتے ہیں
دریا وریا، کشتی وشتی، لنگر ونگر سب
راحت اندوری

ﻣﺤﺒﺖ ﮐﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﺭﮐﺎﺭﮔﻮﺍﮨﯽ ﺧﺎﮎ ﻭ ﻣﭩﯽ ﮐﯽ.......؟
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ہے ﻣﺠﮭﮯﻣﺤﺴﻮﺱ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ.Mushk
میں اور التجائے غم آپ سے کروں ؟
بھیک اس کو دیجیے جسکا خدا نہ ہو .
Mushk
آنکھ جو آج پھر تری نم ہے
یہ میں ہوں یا کوئی نیا غم ہے
زخم اب تک ہیں کیوں ہرے تیرے
تم تو کہتے تھے وقت مرہم ہے
عمر تھوڑی ہے اس مسافت کو
فاصلہ دو قدم سے گو کم ہے
بعد مدت پتہ لگا, تم تھے
میں تو سمجھا کہ جو گیا دم ہے
تم جو ہوتے تو پھر دوا بنتے
اب یہاں کون ابنِ مریم ہے
مہرباں تھی حیات تیرے تک
بعد تیرے وہ مجھ پہ برہم ہے
اتباف ابرک

اداس آنکھوں کی وسعتوں میں اترنے والے
تمہیں پتہ ہے کہ دل کی دنیا اجڑ چکی ہے
بکھر چکا ہے وجود سارا
کہ روح ٹکڑوں میں بٹ چکی ہے
تمہاری چاہت کو کیسے میرا یہ دل سنبھالے
کہ عمر ساری مری غموں میں گزر چکی ہے
تھی میری حسرت کہ کوئی مجھ کو
محبتوں سے سمیٹ لیتا
مگر یہ حسرت' میری حسرت
بہت ہی تاخیر کر چکی ہے
تمہارے کاندھے پہ سر جو رکھا
تو اس حقیقت کو جان پائی
کہ تم نے آنے میں دیر کردی
ہے کرچی کرچی وجود سارا
کہ ذات ساری بکھر چکی ہے
اسے کہنا،سر آنکھوں پر ہے اب ترکِ تعلق بھی۔
اسے کہنا، کبھی پہلے تمہاری بات ٹالی ہے؟
💔🙂Mushk


يا می سما خفا کہ چی دہ زڑہ می درنہ صبر شی
یا می پہ چا مڑا کہ چی اخر منزل می قبر شی😥😥
#Mushk💔💔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain