Damadam.pk
Myvoice's posts | Damadam

Myvoice's posts:

Myvoice
 

یا اللہ خیر کراچی میں تیز ہوائیں چلنا شروع۔۔۔
یااللہ رحم فرما اور
رحمت والی بارش برسادے۔۔۔۔
آمین

Myvoice
 

اللهم ارزقنا أن نرى بيتك الحرام، وأن نزور قبر نبينا عليه الصلاة والسلام، وأن نشرب من أنقى ماء؛ ماء زمزم وكل من قال أمين.

Myvoice
 

مرد کے لیے زیر ناف بال استر ے (یا بلیڈ) سے صاف کرنا بہتر ہے۔مونڈھتے وقت ابتدا ناف کے نیچے سے کرے اور پائوڈر کریم وغیرہ کوئی بال صفا چیز لگا کر زائل کرنا بھی جائز ہے اور عورت کے لیے سنت یہ ہے کہ کریم یا پائوڈر وغیرہ سے بال ختم کرے ،استرہ نہ لگائے۔

Myvoice
 

 عورت کے لیے سر منڈانا یا بال کتروانا حرام ہے، حدیث میں اس پر اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دوری کی وعید آئی ہے۔

Myvoice
 

بہت باریک کپڑا پہننا اور ننگا رہنا دونوں برابر ہیں۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ بہت سی کپڑے پہننے والیاں قیامت کے دن ننگی سمجھی جائیں گی۔

Myvoice
 

غیر محرم کو سلام کرنا:
اجنبی مرد اور عورت کے لیے ایک دوسرے کو سلام کرنا اور سلام کا جواب دینا جائز نہیں،اگر کسی نے سلام کیا تو دوسرا دل میں جواب دے ، آواز سے نہ دے، البتہ اگر کسی ضرورت سے بات کرنے کی نوبت آئے تو سلام کرنے اور سلام کا جواب دینے کی گنجائش ہے۔

Myvoice
 

کسی ماہر فن سے علاج کی تعلیم حاصل کیے بغیر علاج کا پیشہ اختیار کرنا جائز نہیں، اس میں حکومت کے قانون کی خلاف ورزی کا گناہ بھی ہے۔ قانون کے مطابق تعلیم حاصل کرنے اور امتحان دے کر سند (ڈگری) حاصل کرنے کے بعد یہ پیشہ اختیار کیا جا سکتاہے۔

Myvoice
 

کسی ماہر فن سے علاج کی تعلیم حاصل کیے بغیر علاج کا پیشہ اختیار کرنا جائز نہیں، اس میں حکومت کے قانون کی خلاف ورزی کا گناہ بھی ہے۔ قانون کے مطابق تعلیم حاصل کرنے اور امتحان دے کر سند (ڈگری) حاصل کرنے کے بعد یہ پیشہ اختیار کیا جا سکتاہے۔

Myvoice
 

متعین جگہ دفن کی وصیت :
اگر کسی نے کسی گھر وغیرہ میں جہاں وہ عبادت کیا کرتا تھا، دفن کرنے کی وصیت کی تویہ وصیت باطل ہے، اس پر عمل کرنا جائز نہیں

Myvoice
 

اخبار میں لکھی ہوئی آیات کو بے وضو چھونا:
اخبار کے صفحے میں جہاں آیات ِ قرآن لکھی ہوں اس جگہ کو بے وضو ہاتھ لگانا منع ہے، دوسری جگہ جہاں آیت نہیں لکھی ہوئی ہو اس کو ہاتھ لگا سکتے ہیں

Myvoice
 

حیوانات کے حقوق:
-1 جس جانور سے کوئی فائدہ یا مطلب نہ ہو اس کو قید نہ کرے، بالخصوص پرندوں اور دیگر حیوانات کے بچوں کو گھونسلے سے نکالنا، ان کے ماں باپ کو پریشان کرنا بڑی بے رحمی ہے۔
-2 حلال جانوروں کو بھی محض دل بہلانے کے لیے قتل نہ کرے۔
-3 جو جانور اپنے کام میں ہیں ان کے کھانے پینے اور راحت و آرام کا پورے طور سے اہتمام کرے ، ان کی طاقت سے زیادہ ان سے کام نہ لے، ان کو حد سے زیادہ نہ مارے۔
-4 جن جانوروں کو ذبح کرنا ہو یا موذی (تکلیف دہ ) ہونے کی وجہ سے قتل کرنا ہو تو تیز اوزار سے جلدی کام تمام کر دے۔ اس کو تڑپائے نہیں، بھوکا پیاسا رکھ کر جان نہ لے۔

Myvoice
 

مسلمان بامقصد زندگی گزارتاہے

Myvoice
 

ہمسایہ کے حقوق:
-1 ہمسایہ کے ساتھ حسن سلوک اور خیر خواہی سے پیش آئو۔
-2 اس کی بیوی بچوں اور عزت و آبرو کی حفاظت کرو۔
-3 کبھی کبھی اسکے گھر تحفہ وغیرہ بھیجتا رہے۔ بالخصوص جب وہ تنگ دست ہو تو ضرور تھوڑا بہت کھانا اسکے گھر بھیجے۔
-4 اس کو تکلیف نہ دے۔ ہلکی ہلکی باتوں میں اس سے نہ الجھے۔

Myvoice
 

دمادم کو پاکیزہ سوچ کےساتھ استعمال کریں
تاکہ سب کا فائدہ ہو

Myvoice
 

والدین کے حقوق:
-1 ان کو تکلیف نہ پہنچائو، اگر چہ ان کی طرف سے کچھ زیادتی ہو۔
-2 ان کے ساتھ حسن سلوک اور ادب و احترام سے پیش آئو۔
-3 جائز کاموں میں ان کی پوری پوری اطاعت کرو۔
-4 اگر ان کو مالی تعاون کی ضرورت ہوتو ان کی دل سے خدمت کرو، اگر چہ وہ دونوں کافر ہوں۔

Myvoice
 

نا محرم کے ساتھ تنہائی میں بیٹھنا لیٹنا ہر گز درست نہیں، اگر چہ دونوں الگ الگ اور کچھ فاصلہ پر ہوں تب
بھی جائز نہیں۔

Myvoice
 

عورت کا نا محرم مرد کو دیکھنا:
 جس طرح خود مردوں کے سامنے آنا اور بدن کھولنا درست نہیں، اسی طرح تاک جھانک کر مردوں کو دیکھنا بھی درست نہیں۔عورتیں یہ سمجھتی ہیں کہ مرد تو ہمیں نہ دیکھیں، لیکن اگر ہم ان کو دیکھ لیں تو کوئی حرج نہیں، یہ بالکل غلط ہے۔ دروازے کے شگاف یا کھڑکیوں سے مردوں کو دیکھنا، دولہا کے سامنے آجانا یا اور کسی طرح دولہا کو دیکھنا یہ سب ناجائز ہے۔

Myvoice
 

مرد اگر کوٸی مسٸلہ پوچھنا چاہتے ہیں تو علی الاعلان پوچھیں

Myvoice
 

کافر عورتوں سے پردہ:
 کافر عورتیں جیسے : بھنگن، چماری وغیرہ جو گھروں میں آجاتی ہیں ان کا حکم یہ ہے کہ ان کے سامنے چہرہ اور گٹے تک ہاتھ اور ٹخنے تک پیر کے سواکسی ایک بال کا کھولنا بھی درست نہیں۔ ان کے سامنے عورتیں سر،ہاتھ اور پنڈلی نہ کھولیں۔ اگر دائی ہندو یا عیسائی ہو تو بچہ پیدا ہونے کی جگہ تو اس کو دکھا نا درست ہے، مگر سر وغیرہ اور دوسرے اعضا اس کے سامنے کھولنا درست نہیں۔

Myvoice
 

شوہر سے کسی جگہ کا پردہ نہیں، دونوں کا ایک دوسرے کے سامنے پورا جسم کھولنا درست ہے ،مگر بغیر ضرورت ایسا کرنا اچھا نہیں۔