عورت کا عورت سے پردہ: عورت کے لیے ناف سے لیکر گھٹنوں کے نیچے تک کسی عورت کے سامنے کھولنا بھی درست نہیں ،بعض عورتیں ایک دوسرے کے سامنے جسم کھول کر نہاتی ہیں، یہ قطعاً ناجائز ہے۔ ناف سے گھٹنوں تک بدن کو ہر گزننگا نہیں کرنا چاہیے۔
جوان عورت کے لیے نا محرم مرد کے سامنے اپنا چہرہ کھولنا درست نہیں، نہ ایسی جگہ کھڑی ہو جہاں کوئی نامحرم دیکھ سکے۔اس سے معلوم ہوا کہ دلہن کی منہ دکھائی کی جو رسم ہے کہ خاندان کے سارے مرد آ کر منہ دیکھتے ہیں، یہ ہر گز جائز نہیں، بہت بڑا گناہ ہے۔ اپنے محرم کے سامنے عورت کا چہرہ ، سر ،سینہ ،بازو اور پنڈلی کھل جائیں تو کوئی گناہ نہیں۔پیٹ ،پیٹھ اور ران ان کے سامنے بھی نہیں کھلنی چاہئیں۔
جوان عورت کے لیے نا محرم مرد کے سامنے اپنا چہرہ کھولنا درست نہیں، نہ ایسی جگہ کھڑی ہو جہاں کوئی نامحرم دیکھ سکے۔اس سے معلوم ہوا کہ دلہن کی منہ دکھائی کی جو رسم ہے کہ خاندان کے سارے مرد آ کر منہ دیکھتے ہیں، یہ ہر گز جائز نہیں، بہت بڑا گناہ ہے۔ اپنے محرم کے سامنے عورت کا چہرہ ، سر ،سینہ ،بازو اور پنڈلی کھل جائیں تو کوئی گناہ نہیں۔پیٹ ،پیٹھ اور ران ان کے سامنے بھی نہیں کھلنی چاہئیں۔
عورت کو سارا بدن سر سے پیر تک چھپائے رکھنے کا حکم ہے،غیر محرم کے سامنے کھولنادرست نہیں ،البتہ بوڑھی عورت کے لیے صرف چہرہ ،ہتھیلی اور ٹخنے سے نیچے پیر کھولنا درست ہے ،باقی بدن کا کھولناکسی طرح درست نہیں۔ عورتوں کے ماتھے سے اکثر دوپٹہ سرک جاتا ہے اور وہ اسی طرح غیر محرم کے سامنے آجاتی ہیں، یہ جائز نہیں۔ غیر محرم کے سامنے ایک بال بھی نہیں کھولنا چاہیے، بلکہ جو بال کنگھی میں ٹوٹتے ہیں اور کٹے ہوئے ناخن بھی کسی ایسی جگہ ڈالے کہ کسی غیر محرم کی نگاہ نہ پڑے، ورنہ گنہگار ہو گی ،اسی طرح اپنے جسم کے کسی حصے ہاتھ پائوں وغیرہ کو نا محرم مرد کے جسم سے لگانا بھی درست نہیں۔
سوال کیا نکاح میں لڑکا، لڑکی کے والد کانام ضروری ہے ؟ جواب نکاح میں ولدیت سے مقصود تعارف ہوتاہے، لہذادلہا اور دلہن میں سے جو بھی مجلسِ نکاح میں موجود ہو اور خود ایجاب و قبول کرے یا اس کا وکیل اس کی طرف اشارہ کر کے ایجاب و قبول کرے تو اس صورت میں نکاح کی مجلس کے گواہوں کے لیے دلہا دلہن کی ولدیت جاننا ضروری نہیں، یعنی مجلسِ عقد میں ان کا نام لینا ضروری نہیں۔ البتہ دلہا اور دلہن میں سے جو بھی مجلسِ عقد میں موجود نہ ہو یا موجود ہو، لیکن نہ تو خود ایجاب و قبول کریں اور نہ ہی ان کی طرف اشارہ کر کے ایجاب و قبول کیا جائے تو اس صورت میں ان کے نام کے ساتھ ولدیت کاذکر بھی ضروری ہے۔
سوال کیا ناپاکی کی حالت میں اللہ کا ذکر کیا جا سکتا ہے؟ جواب ناپاکی (جنابت یعنی غسل فرض ہونے) کی حالت میں قرآنِ مجید کی تلاوت کے علاوہ ، دیگر ذکر واذکار، دعائیں، اور درود شریف وغیرہ پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن فتوی نمبر :144004201070 تاریخ اجراء :08-02-2019
میں استخارہ کی تعبیر پوچھنا چاہتی ہوں۔ امید ہے کہ آپ میری رہنمائی فرمائیں گے۔ میں نے اپنی بہن کے لیے آئے ہوئے رشتہ کا استخارہ کیا ہے۔ بہت عجیب خواب دیکھا۔ میں نے دیکھا میں ایک بس میں بیٹھی ہوں اور بالکل ننگی ہوں میرے ساتھ والی سیٹ پر میری کزن (شادی شدہ ہے) بیٹھی ہے اوروہ بھی ننگی ہے اس کے بال کھلے ہوئے ہیں اور وہ ہاتھ میرے ننگے جسم پر پھیر رہی ہے غلط طریقہ سے۔ اس کے بعد میں نے اپنے آفس کا کمرہ دیکھا میر ی ساتھی (وہ کالا گاؤن پہنتی ہے) وہ ہاتھ میں کتاب اور دو پیلے رنگ کے لفافے لاتی ہے ان میں سے جو کھلا ہوا لفافہ ہوتا ہے اس پر اس لڑکے کا نام لکھا ہوتا ہے (نیلے قلم سے) جس کا رشتہ آیا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ اس کی تعبیر بتائیں۔ مجھے تو یہی سمجھ آیا ہے کہ شاید یہ رشتہ ٹھیک نہیں ہے۔ اللہ آپ کو اس کی جزاء دیں۔ تعبیر ہے کہ رشتہ مناسب معلوم نہیں
میں جس لڑکے کے ساتھ پڑھتی ہوں میں اس کو پسند کرتی ہوں اور میں نے استخارہ کیا یہ جاننے کے لیے کہ کیا وہ میرے لیے بہتر ہے اور کیا میں اس کے ساتھ شادی کرسکتی ہوں یا نہیں۔ پہلے دن میں نے کچھ نہیں دیکھا، دوسرے دن میں نے اس کومجھے قریب پکڑے ہوئے دیکھا اور ہم دونوں خوش تھے۔ اور تیسرے دن میں نے اپنے آپ کو، اس کو اوراس کے گھر والوں کو اپنے خواب میں دیکھا اسی ہال میں خوش نظر آرہے تھے اورخواب میں میں نے ہرے اور سفید رنگ دیکھے۔ برائے کرم مجھ کو اس کی تعبیر بتائیں۔ تعبیر یہ ہے کہ شرعاً وعرفا مانع نکاح کوئی سبب نہ ہو تو نکاح کرلینا چاہیے اور نکاح نہ ہوسکے تو دونوں کو بالکلیہ ایک دوسرے سے علاحدگی اختیار کرنی چاہیے۔ واللہ تعالیٰ اعلم
*ڈھیلے کے بجائے ماہواری کی گدی سے استنجاء کرتے ہوئے دیکھنا* *سوال:۔خادم نے ایک خواب دیکھاہے ،وہ یہ ہے کہ میں قضائے حاجت کے لئے بیت الخلاء میں گیا تو قضائے حاجت کے بعد استنجاء خشک کرنے کے لئے بجائے مٹی کے ڈھیلے کے عورتوں کی ماہواری حیض کی گدی سے استنجاء خشک کررہاہوں، یہ خواب دوپہر میں قیلولہ میں سوتے وقت دیکھا ،اس خواب کی کیا تعبیر ہے ؟* الجواب حامداًومصلیاً! *اہلیہ کے ساتھ مباشرت میں اس کا خیال رکھاکریں کہ وہ ماہواری سے فارغ ہونے کے بعد پوری طرح غسل کرکے پاک صاف ہوجائے تب مباشرت کریں۔* فقط واللہ سبحانہ تعالیٰ اعلم
*س… تجارت میں منافع کس قدر جائز ہے؟ اس کی حدِ شرعی متعین ہے یا نہیں؟* *ج… نہیں! منافع کی حد تو مقرّر نہیں ہے، البتہ بازار کی عام اور متعارف قیمت سے زیادہ وصول کرنا اور لوگوں کی مجبوری سے غلط فائدہ اُٹھانا جائز نہیں۔*
ہر وقت ملائیت کا رونا رونے والوں کے بارے میں ایک مولوی صاحب نے کہا تھا کہ "جب یہ پیدا ہوتے ہیں تو کہتے ہیں مولوی کو بلاؤ کہ کان میں اذان دے، جب شادی کرنا ہو تو کہتے ہیں کہ مولوی کو بلاؤ نکاح پڑھادے جب مرتے ہیں تو کہتے ہیں مولوی کو بلاؤ کہ جنازہ پڑھا دے ۔ مولویاں دے بغیر نا ایہہ جمن جوگے نا مرن جوگے