Damadam.pk
Nadeer_Sha's posts | Damadam

Nadeer_Sha's posts:

Nadeer_Sha
 

ایک مرزائی نے مجھ سے سوال پوچھا کہ تم سائنسز میں اتنا ادراک رکھتے ہو،کیا تم مانتے ہو کہ پیغمبرﷺ جسمانی طور پر اوپر گئے تھے؟
میں نے اس سے سوال کیا کہ جناب کیا میں نے بھیجا تھا،تو پھر تو مجھے حیرت ہوتی- یا کسی سول سرونٹ یا کسی صدر نے بھیجا تھا؟
اگر آپ کے اور میرے نزدیک الله نے بھیجا ہے تو میں آپ سے یہ سوال کروں گا کہ الله میں یہ قدرت ہے کہ نہیں کہ وہ کسی بندے کو جسمانی طور پر آسمان پر لے جائے-
وہ آئیں بائیں شائیں کرنے لگا-
میں نے کہا ڈائریکٹ سوال پر آؤ- کیوں ادھر ادھر جارہے ہو- جب تم الله کو مانتے ہو تو یہ ماننا پڑے گا کہ الله جو چاہتا ہے، کر سکتا ہے-اس کے بعد حیرت نہیں ہوتی- تشکر اور انکسار رہ جاتا ہے-

Nadeer_Sha
 

عجیب بات ہے کہ پہلا سانس وہ دے، آخری سانس وہ دے۔ ماں باپ وہ دے ۔کوئی نہیں چنتا ماں باپ۔ مال، حسب نسب وہ دے۔ تعلیم وہ دے۔ رشتے ناطے وہ دے۔ job وہ دے۔ عزتیں وہ دے۔ عمرِآخر وہ دے ۔
🍃کیا عجیب بات ہے کہ سب کچھ دینے والے کو آپ سب سے نچلے مقام پہ رکھتے ہیں۔ ہندوؤں سے بھی بدتر ہو گئے ہم۔ وہ بھی زندگی کے آخری حصے میں خدا کی تلاش کو لازم قرار دیتے ہیں۔
🍃 مسلمان وہ ہے جو اپنے پہلے شعوری لمحے سے ہی خدا کو top priority سمجھتا ہے ۔ جو اللّٰه کو ترجیح اول نہیں سمجھتا وہ خدا کا سراغ نہیں پا سکتا۔

Nadeer_Sha
 

"اِنَّا ھَدَینَہُ السَّبِیلَا اِمَّا شَاکِرًوَّا اِمَّا کَفُورَا"
دیکھو میں نے عقل دے دی شعور دے دیا علم دے دیا مگر آگے choice بہت کھلا ہے چاہو تو مجھےمانو چاہو تو میرا انکار کردو ۔۔۔۔۔ جو اللّٰہ سے استادی سیکھتا ہے وہ بیعت نہیں لیتے یہ کسی زمانے کی بات تھی بیعت لینا ۔بیعت کا مطلب پتہ ہے ؟ مارے جاٶ گے بیعت کا مطلب سمجھ کے " بیچ دینا خرید وفروخت کرنا " وہ کیا خرید و فروخت ہے بیعت میں جب خدا کی تلاش میں لوگ نکلتے تھے کسی کو مرشد و راہبر پاتے تھے تو انھوں نے کہا کیا سودا ہے جی شناخت کس بھاٶ ملتی ہے اللّٰہ کی تو انھوں نے کہا جان سے ملتی ہے زندگی سے ملتی ہے دینی ہے زندگی ؟ تو وہ کہتے کہ ہمارا تن من دھن آپ کے حوالے تن من دھن کے حوالے سے یہ جو بیعت ہے اس میں باطنیہ ملاحدہ تو پیدا ہو سکتے ہیں مگر نیک نیت اور نیک نسب یہ نسب وہ نسب نہیں نسبیت کا مط

Nadeer_Sha
 

ترجیحات کا تعین 🍁
🌳میرا نہیں خیال کہ آپ "اللہ" کو نظر انداز کر سکتے ہیں۔...آپ کے ختم ہونے کے بعد قبر کے دہانے پر جو سوال آپ سے پوچھا جائے گا، وہ آپ کے معمولات زندگی سے متعلق نہیں پوچھا جائے گا۔
🌻 وہ پوچھا ہی" ترجیح اول " کے بارے میں جائے گا۔.... من ربک تمہارا رب کون ہے؟
اس سوال کا جواب تب تک نہیں دیا جاسکتا، جب تک ترجیحات کا تعین نہ کیا گیا ہو۔
🌳دماغ کی عادت ہے کہ وہ جس چیز سے زیر بار ہوگا، وہی جواب دے گا۔ جب آپ قبر کے دہانے پہنچیں گے اور آپ نے خدا کے بارے میں نہیں سوچا ہو اور بچوں کی یا خوف کی زیادہ فکر کی ہے تو آپ کا جواب وہی نکلے گا، یہ ایک نفسیاتی قانون ہے۔ کسی نفسیاتی مریض کو جو مرضی ہے کہہ کے دیکھ لو، وہ ”جن“ کا ہی شور مچاتا ہے۔

Nadeer_Sha
 

میرا اپنا دین مختصر سا ہے کہ ۔
"عبادت خدا کی اور محبت رسول اللّٰہ ﷺ کی "
💜💛💚

Nadeer_Sha
 

سوال ۔۔۔
کیا انسان کا نفس ہی اس کے اندر کا شیطان نہیں ۔۔۔
جواب ۔۔
اندر کے شیطان اور باہر کے شیطان میں بڑا فرق ہے ۔۔نفس شیطان نہیں ہے ۔۔نفس ضمیر ہے اور جبلت ہے اور شیطان ایک خارجی وجود ہے ۔۔ایک مکمل وجود ہے ۔۔شیطان ایک گروہ کا سردار ہے ۔۔افواج رکھتا ہے ۔۔آپ کی فائلیں رکھتا ہے بڑا Clever بڑا ذہین ہے ۔۔۔۔اس کے پاس ہر آدمی اور اس کے آباؤ اجداد کا ریکاڈ ہوتا ہے ۔۔۔اگر ایک جگہ سے آپ نہ بہکو تو آپ کی فائل طلب کرے گا کہ اس کا باپ کہاں سے بہکا تھا ۔۔۔۔ماں کہاں سے بہکی تھی ۔۔وہ بڑا Scientific ہے ۔اس کا سارا سسٹم بڑا Scientific ہے ۔۔اس کی فائلیں بے شمار ہیں ۔۔صرف آپ کو وہ نظر نہیں آتا ورنہ وہ ایک باقاعدہ ہماری حریف جماعت ہے ۔۔اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ اکھٹے ہو کر چلو ورنہ کنارے پر چلنے والے شیاطین اس طرح اچک کے لے جاتے ہی

Nadeer_Sha
 

میں پُورے یقین سےکہتا ہوں،
اگر عقل نہ رُکے، اگر یہ ترقی پذیر رہے،
آگے بڑھتی رہے تو ربّ کعبہ کی قسم
یہ اللہ تک ضرور پہنچتی ہے

Nadeer_Sha
 

ہر آدمی چاہتا ہے کہ ، میں خصوصی لوگوں میں شامل ہو جاؤں، بہت کم لوگ ہیں جو یہ چاہتے ہیں کہ ہم عام آدمی بن جائیں، تو اگر آپ خاص بننا چاہتے ہیں تو عام آدمی بن جائیں کیونکہ عام تھوڑے ہیں۔
💓💜🌷🌺🍁

Nadeer_Sha
 

پروفیسر احمد رفیقِ اختر نماز روزے اور حج کی تلقین نہیں کرتا ۔ ۔۔ پوچھا جائے تو کہتا ھے ،،
تصور خدا کے بغیر نماز ، نماز نہیں ایکسرسائز ھوتی ھے ، مذہب میں اسقدر بگاڑ آ چکا ھے کہ لوگوں کے خدا اور اصل خدا میں زمین آسمان کا فرق ھے.
🌻پوچھا جائے اصل خدا کی ہیت کیا ھے ؟ وہ کہتا ھے خدا کی ہیت دکھائی نہیں جا سکتی صرف سمجھائی جا سکتی ھے ،
🌻کہا جائے سمجھا ھی دیں تو وہ کہتا ھے ، جہاں خدا ھوتا ھے ، وھاں خوف اور دکھ نہیں ھوتا ۔
اور مسجدوں سے باہر نکلنے والوں میں سے کتنے ہیں جن کی ذات میں خوف اور دکھ نہیں ۔
🌻پوچھا جائے اور نماز کیا ھے ؟ تو وہ کہتا ھے جب درخت پر پھل تیار ھو جائے تو ٹہنی خود ھی جھک جاتی ھے خدا ایک بار انسان کی ذاتِ کا حصہ بن جائے تو پیشانی سجدے کے بغیر رہ ھی نہیں سکتی میرا کام انسان کو خدا کے کے سامنے کھڑا کرناہے ۔انکے درمیان آشنائ

Nadeer_Sha
 

بس ابھی احباب لُوٹ کر نکلے ہیں
اے دشمن تو پھر سے تاخیر کر گیا ۔۔۔۔!
💔💘

Nadeer_Sha
 

خصوصی طیاروں میں بٹھا کر سُور لائے گئے اورانہیں تیار فصل میں چھوڑ کر سارا کھیت اجاڑا گیا.... 😪

Nadeer_Sha
 

یوں آ کے بیٹھو عاشقِ کامل کے سامنے
آنکھ آنکھ کے ھو سامنے دل دل کے سامنے
💓💜✌

Nadeer_Sha
 

حضرت واصف علی واصف رح سے کسی نے سوال پوچھا کہ سرکار رح ہمیں۔کیسے پتہ چلتا ہے کہ فیض کہاں سے ملنا ہے؟
حضرت واصف علی واصف ؒ فرماتے ہیں
”وہ جگہ جہاں پر رقت طاری ہو، آنکھ میں نمی آ جائے، اس جگہ تمہارا فیض پڑا ہوتا ہے“.
آپؒ مزیدفرماتے ہیں ”ہروہ مزار، ہروہ بزرگ اور ہروہ جگہ جہاں پرآ پ کی آنکھ میں نمی آ جائے اس مقام کے ساتھ آپ کی روحانیت جڑی ہوتی ہے

Nadeer_Sha
 

وہ تیسرا شخص کتنا خوش نصیب ہوتا ہے جس کو ہمارا من پسند شخص مفت میں مل جاتا ہے

Nadeer_Sha
 

حضرت حسن بصری سے پوچھا گیا کہ قیامت کے دن سب سے زیادہ چیخ و پکار کس کی ہوگی؟؟
تو آپ نے فرمایا کہ اُس شخص کی چیخیں زیادہ ہوں گی جسے اللہ تعالیٰﷻ نے دنیا میں کوئی منصب دیا اور اس نے اُس منصب کو لوگوں پر ظُلم میں استعمال کیا۔

Nadeer_Sha
 

مسیحا آپ ہیں زیرِ علاج, حیرت ہے
یہ کوئے عشق کے الٹے رواج, حیرت ہے
مرے دماغ کی بابت بزرگ کہتے ہیں
ذرا سے کھیت میں اتنا اناج, حیرت ہے
میں سخت سہل پسند آدمی تھا لیکن اب
برائے عشق مرے کام کاج, حیرت ہے
ہمارے ہاں تو "جو روٹھے اسے مناتے ہیں"
تمہارے ہاں نہیں ایسا رواج؟ حیرت ہے
فراز دل بھی دکھاتے ہو اور چاہتے ہو
ضمیر بھی نہ کرے احتجاج؟ حیرت ہے...

Nadeer_Sha
 

تم جب پوسٹ پڑھنے آتى ہو ، تمھارى خوشبو مجھ تک آتى ہے �

Nadeer_Sha
 

خطاب آنسو، خطیب دکھ ہے عجیب دکھ ہے
ہو کربلا، یا صلیب دکھ ہے، عجیب دکھ ہے
ترے توسط سےجوملا ہے خوشی ہوئی ہے
پر اس خوشی میں، رقیب دکھ ہے، عجیب دکھ ہے
یہ پڑھنے والے بھی فرق تھوڑا سا جان جائیں
ادب خوشی ہے، ادیب دکھ ہے، عجیب دکھ ہے
یہ تیرے جتنا قریب تیرے عزیز ہیں
ہمارے اتنا قریب دکھ ہے، عجیب دکھ ہے
تمہارادکھ ہے کہ آج تم سے ملا نہیں وہ
اِدھر ہمارا نصیب دکھ ہے،عجیب دکھ ہے
یہ دکھ محبت کا دکھ ہے اس میں علاج کیسا
دوائی دکھ ہے،طبیب دکھ ہے،عجیب دکھ ہے
مرےعلاوہ فقط خدا کو پتہ ہے اِس کا
جو میرے دل میں حبیب دکھ ہے، عجیب دکھ ہے

Nadeer_Sha
 

بارش وارش کوئی نہیں ہے ۔ انڈیا والے چاند سے بالٹی بھر بھر کے پانی پھینک رہے ہیں 😒😸😃😁

Nadeer_Sha
 

میری ایک خواہش تھی کہ اس سے نکاح ہوتا، دین داری کا نکاح،میں تم سے نکاح کرتا تم سے بہت محبت کرتا، تم افطاری بناتی تو میں دسترخوان لگاتا
چھٹی کے دن تمہیں گھمانے لے جایا کرتا، کام سے گھر آتے وقت تمہارے لیے پھول لاتا، کام سے گھر آتے ہی تم سے نمازوں کے بارے میں پوچھتا، روز فجر کے بعد تمہاری گود میں سر رکھ کر تم سے قرآن کی تلاوت سنتا، تمہیں اپنے ہاتھوں سے کھانا ک کھلاتا، جب کوئی تمہارے خلاف بات کرتا تو اسکا منہ بند کرتا، تمہارے بالوں کو اپنے ہاتھوں سے سمیٹا کرتا،تمہیں اظہارِ محبت میں سورہ رحمن سنایا کرتا، بیماری میں تمہارا خیال رکھتا، اپنے ہاتھوں سے تمہارا سنگھار کرتا، تمہیں مہندی لگاتا، صبح گھر سے نکلتے وقت تمہارا ماتھا چومتا، بہت کچھ کر لیتا تمہارے لیے دنیا سے لڑ جاتا اگر تم سے نکاح ہو جاتا، بس نکاح ہی نہ ہو سکا میری محبت ادھوری نہیں رہی، محبت