وہ بےخبر نہیں ہے تمہارے دل کے حال سے...! وہ جانتا ہے کہ کونسا دکھ تم لوگوں کے سامنے ہنسیوؤں میں اڑا دیتے ہو اور کونسا درد تم اپنے دل میں دفن کئے بیٹھے ہو... وہ ان بےآواز سسکیوں اور تمہاری آنکھوں میں درد کی شدت سے بہنے والے آنسوؤں سے بھی بےخبر نہیں ہے....! کیا تم یہ سوچتے ہو کہ وہ جو اس دل کا مکیں ہے وہ تمہاری تکلیف سے آشنا نہیں ہے.....؟؟ یا وہ تمہیں بھول بیٹھا ہے....؟؟ یاد رکھو وہ تمہارے دل میں پائے جانے والے تمام خیالات و وسوسوں کو جانتا ہے , وہ جانتا ہے تمہاری نیند سے خالی راتوں کو اور تمہاری کہی ان کہی ...! وہ تو شہ رگ سے بھی قریب تر ہے تمہارے اس لئے گھبراؤ نہیں! یہ آزمائش کا آخری مرحلہ ہے , نصیب کا غم کیسا....؟؟ جب تمہارے ہاتھ میں دعا کا اختیار ہے... یقین رکھو کہ تم جس سے آس و امید لگائے بیٹھے ہو وہ معجزوں کا بادشاہ ہے